ماہ صیام کا دوسرا جمعتہ المبارک، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
عرفان ملک: پنجاب پولیس نے ماہ صیام کے دوسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ، لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق، صوبے بھر میں 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
وینٹی نمبر پیلٹس کی نیلامی، محکمہ ایکسائز نے 10کروڑ 90 لاکھ روپے کمالئے
پولیس کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضا کار اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر 200 سے زائد واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر پولیس ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے گی اور سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا جائے گا۔
پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ
آئی جی پنجاب نے علما کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیں۔ اس کے علاوہ، مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امام بارگاہوں
پڑھیں:
شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف 35 روز میں انڈر پاس مکمل ہونے جا رہا ہے، جس سے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
جناح اسکوائر مری روڈ پر انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کا حصہ ہے، جو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انڈر پاس منصوبے کو صرف 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ رفتار کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے شہریوں کی آمدورفت کو متاثر نہ ہونے دینے کے لیے متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سگنل فری کوریڈور سے سیاحوں کو مری پہنچنے میں سہولت ملے گی اور ٹریفک جام کا برسوں پرانا مسئلہ حل ہوگا۔ یہ منصوبہ کشمیر چوک کے قریب ٹریفک کے دباؤ کو بھی کم کرے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کے مجموعی ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی اور ایندھن کی بچت بھی ممکن ہوگی۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبے میں 479 میٹر طویل انڈر پاس شامل ہے، جو تین ٹریفک لینز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ملحقہ پل کو بھی چوڑا کیا جا رہا ہے، دونوں اطراف میں دو دو لینز کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 4 ملحقہ سلپ روڈز کو بھی کشادہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔