2025-04-23@19:07:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1236
«ہے پاکستان»:
(نئی خبر)
ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے...
پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج آپریشن 30 دن تک جاری رہے گا، 30 مئی کو آخری حج پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی منتقلی 5 فضائی کمپنیوں کےذریعہ ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ Post Views: 1
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی سیریس صورتحال ہے ، ابھی جو 3ماہ پورے ہوئے ہیں اس میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً دہشتگردی کے 2حملے ہو رہے ہیں۔ اور اوسطاً 5افراد روزانہ شہید ہو رہے اور پانچ ہی زخمی ہو رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا ہی ہائی نمبر ہے ۔ جو وار آن ٹیرر تھی اس وقت جب پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا تھا ، وہ پاکستان کی جنگ نہیں تھی، وہ امریکا کی جنگ تھی۔ ہم اس میں پارٹنر بنے اور اس وقت جو نقصانات ہوتے تھے اس کا کوئی نہ کوئی تخمینہ...
پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس سیزن میں ہم اچھا کریں گے۔پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے منتظر اور پرجوش ہیں، پچھلے ایڈیشن میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اب غلطیوں پر قابو پانا ہے۔سکندر رضا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کھلاڑی اکٹھے کھیل رہے ہیں اسی وجہ سے کلچر اور ماحول بڑا اچھا ہے، سب ایک فیملی کی طرح ہیں جس سے ڈریسنگ روم میں فائدہ ہوتا ہے، گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے باہر اچھے کلچر...
اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی شہادت اعوان کا کہنا ہے کہ میں آپ کو یاد دلاؤں گا کہ جیسے ہی ارسا کی این او سی سامنے آئی اس کے بعد یہ ایشو سینیٹ میں اور نیشنل اسمبلی میں اس پر بحث مباحثہ ہوا بلکہ پیپلزپارٹی نے اس پر ایک موشن موو کی جس پر پونے تین گھنٹے یک بحث جاری رہی، اس وقت مصدق ملک ہمارے منسٹر تھے اور وہ بھی وہاں موجود تھے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کو یہ معلوم ہے کہ آئین میں ہے کہ ای سی سی کا اجلاس تین مہینے میں ہو لیکن اس وقت 14واں مہینہ چل رہا ہے کہ موجودہ گورنمنٹ اجلاس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر میں کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 28 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 2.78 کروڑ بڑھ کر 15.57 ارب ڈالر رہے ۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.95 کروڑ ڈالر اضافے سے 10.67 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.08 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.90 ارب ڈالر رہے۔ مزید :
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسرائیلی قابض افواج کے مقبوضہ فلسطینی علاقے، خاص طور پر غزہ میں جارحیت اور مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاامتیاز تشدد نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی جان لے لی ہے جب کہ شہدا میں خواتین، بچے، طبی عملہ اور انسانی امدادی کارکن شامل ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ہلاکتیں اسرائیل کے ظالمانہ قبضے کا ایک اور سیاہ باب ہیں. اسرائیل کی نئی فوجی کارروائیوں کا مقصد نئے سیکیورٹی راستوں کا قیام ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل مورگ کوریڈور پرغیر قانونی قبضہ اور مزید فلسطینی اراضی کو ضم کرنا چاہتا...
ملیحہ لودھی—فائل فوٹو امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اضافی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے منفی ہے۔امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی۔ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہیں کرے، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی، ٹیرف عائد کرنے سے تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔ بھارتی وزیرِ خارجہ کے آنے سے تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑیگا: ملیحہ لودھی سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان...
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے بغیر کسی مشکل کے ٹیم کے ہمراہ سفر کیا اور انہوں نے کنکشن کی دوبارہ شکایت نہیں کی۔ واضح رہے کہ حارث رؤف کو گزشتہ روز میچ میں گیند ہیلمٹ پر لگی تھی اور وہ کنکشن کی وجہ سے بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ Post Views: 1
سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا، انہوں نے اپنی سفارتی اسناد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیں۔ ملاقات کے دوران، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سفیر عاصم کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے...
یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، جو ایک تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب 1940 میں قراردادِ لاہور منظور کی گئی، جس کی بنیاد پر بعد میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ یہ دن نہ صرف ہماری تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے بلکہ ہماری قومی وحدت واتحاد، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کی علامت بھی ہے۔ اس دن کی تقریبات، روایات اور قومی جوش و جذبے کا ایک منفرد انداز ہوتا ہے، جو ہمیں اپنی تاریخ، ثقافت اور قومی ورثے سے جوڑے رکھتا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں رنگا رنگ پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس سلسلے کا سب سے بڑا سرکاری شو یوم پاکستان پریڈ ہوتی ہے...
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے۔تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک کمزور اتحاد کے بعد 2024ء تک 42 دھڑوں کے ساتھ ایک مرکزی فورس میں تبدیل ہوگئی۔ٹی ٹی پی نے 2017 سے نور ولی محسود کی قیادت میں سخت ضابطہ اخلاق کے ساتھ وزارتوں، صوبوں میں ایک شیڈو حکومت کی شکل اختیار کر لی۔گروپ کا مالیاتی نظام انتہائی منظم ہے، بھتہ خوری (پانچ سے بیس فیصد آمدنی کا حصہ)، اسمگلنگ، اور اغوا پر انحصار کرتا ہے۔ جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے.جس میں میگزین، پوڈ کاسٹ، اور ویڈیو سیریز شامل ہیں۔2021 میں افغان طالبان...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کےعوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کاحصہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں میچز جیتنے کی امید ظاہر کردی۔3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اوپنر امام الحق دائیں پاؤں میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم اب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کہنا تھا کہ جو ہوچکا اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔اوپنر امام الحق کے مطابق ان کنڈیشن میں ابتدامیں مشکل ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ہمیں یہاں کافی پریکٹس مل چکی ہے ، تھوڑا باؤنس ہوتا ہے لیکن...
ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی ...
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران امام الحق نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں باؤنس ہوتا ہے، 15 سے 20 بال کھیلنے کے بعد رنز آنا شروع ہو جاتے ہیں، ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں۔ امام الحق کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤ تو جیت میں کردار ہو۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ شہرِ قائد میں موسم گرم، آج درجۂ حرارت کتنا...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔ تاہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔ محمد رضوان کی اس بات...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر سجاد رضا، نوجوان زرعی سائنسدان ہیں۔ چین کی ایک جامعہ سے سائل سائنسزمیں پی ایچ ڈی کی۔ بعدا زاں چین اور امریکہ کی جامعات سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی۔ اس وقت انگلینڈ کی ایک جامعہ کے ساتھ بطور پوسٹ ڈاک ریسرچ فیلو وابستہ ہیں۔ ان کے 43 سے زائد ریسرچ پیپر شائع ہو چکے ہیں۔ سوال: زراعت میں سائل (Soil) سے کیا مراد لیا جاتا ہے؟ جواب: عمومی طور پر سائل (Soil) سے مراد زمین ہی ہے۔ جب اس کو ہاتھ لگاتے ہیں تو مختلف ذرات ہاتھ میں آتے ہیں۔ لیکن زراعت میں اس کو مختلف انداز میں دیکھا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر چار ذرات ہیں۔ ایک Sand ہے، یہ سب سے بڑا ذرہ ہے، ایک Silt ہے، یہ...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پاکستان لندن میں عید الفطر کے اجتماع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے عیدالفطر کا بابرکت موقع پاکستان، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور ہائی کمیشن کے عہدیداران نے عید نماز اتوار کی صبح ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، مسلم امہ کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کی گئی۔ عید کے پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔...

آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں،نمازعید ادا کردی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...

عید کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے: قوم کے نام وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عید الفطر 1446 کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے قوم کے نام عید کے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کریں۔پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری پاک فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ...
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جب حکومت سولر والوں سے سستی بجلی خرید کر ان ہی کو مہنگی بیچے گی تو اس پر اعتراض تو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم سب سے مہنگا تھا تو اس وقت کی ن لیگ کی حکومت نے اس کی حوصلہ افزائی کی حالانکہ اس وقت اس کی قیمتیں گر رہی تھیں، لیکن جب آپ کو آئی پی پیز مالکان اور بڑے لوگوں کی مدد کرنی تھی تو آپ نے ان سے مہنگے داموں بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری جانب جب کوئی مڈل کلاس عام شہری ملک کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...
اسلام آباد (خبر نگار)عالمی یوم زیرو ویسٹ کے موقع پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، مصدق مسعود ملک نے قوم سے پائیدار فضلہ انتظام کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی عالمی یوم زیرو ویسٹ ہر سال 30 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں فضلہ کے مثر انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پائیدار پیداوار و استعمال کے طریقوں کو فروغ دینا ہے اس سال کا موضوع "فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ کی جانب پیش رفت" ہے، جو ٹیکسٹائل صنعت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی فوری ضرورت کو نمایاں کرتا ہے۔ پاکستان میں، جہاں ٹیکسٹائل صنعت معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،...
پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چاند نظر آگیا، کل پاکستان بھر میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی ایوان صدر سے جاری خصوصی پیغام کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پرعطا کیا ہے۔ پیغام میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے عملی زندگی میں اخلاص ،...

رمضان کی برکتوں کو روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کیساتھ خوشیاں بانٹنے میں ہے: صدر زرداری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر 1446 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا۔ رمضان المبارک ہمیں صبر، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ رمضان کی برکتوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں، عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر اور معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔ رجب بٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی غلطی پر معافی طلب کی، تاہم ان مشکلات کے باعث وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ گزشتہ رات رجب بٹ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے پہلی بار پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتائی۔ رجب بٹ نے وی لاگ میں کہا ہاں میں پاکستان میں نہیں ہوں، میں نے 23 مارچ کی رات کو ملک چھوڑا، مجھے اپنی جان کا نہیں بلکہ اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کا خوف تھا، میں نے اپنی لوکیشن کسی...
پاکستان میں شوال المکرم کا چاند آج نظر آنے کا امکان روشن ہے۔ محکمہ موسمیات، سپارکو اور ریسرچ رویت ہلال کونسل کی پیش گوئیوں کے مطابق بھی پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آئے گا۔ پاکستان میں شوال کا چاند کی پیدائش گزشتہ روز دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوچکی تھی۔ آج مغرب کے وقت شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی20 میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے۔ اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کونسا سابق پاکستانی فاسٹ بولر بنگلادیش کی کوچنگ کا مضبوط امیدوار ہے؟ یاد رہے کہ ایشیاکپ 2025 کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3...
ویب ڈیسک:شہر قائد کے باسی داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،کراچی میں مختلف مقامات پر ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خاتمے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر جماعت کے افراد نے اپنے ملک کی تقدیر کے روشن ہونے کے لیے اللہ سے برکات کی دعا کی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت میں قانونی نقطہ طے کر دیا۔ جسٹس تنویر احمد شیخ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے، مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا۔ مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیئے تھے، ملزم نے اسی دن رقم...

کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو اس کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے. لاہورہائی کورٹ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت تفصیلی فیصلہ میں کہا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے .(جاری ہے) مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیے تھے ملزم نے اسی دن رقم اپنے اور اپنی بیوری کے...
سی ڈی ایس تھنک ٹینک کے پیٹرن اِن چیف اور پاکستان تھنکرز فورم بورڈ آف گورنرز کے رُکن برگیڈئیر آصف ہارون نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اِس ملک کو ایک ساتھ اتنے سارے چیلنجز درپیش ہوئے ہوں۔ اِس وقت سیاسی استحکام، معاشی استحکام، عدالتی استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا بہت بڑا چیلنج بھی اِس ملک کو درپیش ہے۔ اور یہ چیلنج اِس ملک کے سالمیت کے درپے ہے، لیکن موجودہ حکومت کے بارے میں کوئی جو مرضی کہے، اِس حکومت نے دہشتگردی کی کمر توڑنے کا عزم کر لیا ہے جس میں اِس کو سب سے زیادہ معاونت فوج کی جانب...
کراچی میں پاکستان کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والے آباد ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں پاکستان کا ہر رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ کراچی میں گلگت سے گوادر تک کی روایتی اشیا مل جاتی ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو ان اشیا کی دستیابی کے علاقوں کا علم ہونا چاہیے۔ کراچی میں پاکستان بھر میں مشہور روایتی ہینڈ میڈ چپل بھی بنتی ہے، ان چپلوں میں پشاوری سندھی اور بلوچی چپل نمایاں ہے، جو چمڑے سے بنائی جاتی ہیں، لیاری میں بننے والی یہ چپل نہ صرف پائیدار ہوتی ہے بلکہ عید کے موقع پر شہری ان چپلوں کو شوق سے پہنتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں جاری ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے تحت نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، عثمان خان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔ View this post on Instagram ...
طارق فاطمی : فوٹو فائل وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔امریکی تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا اعلیٰ سطح رابطہ تھا، ملاقاتوں پر مطمئن ہوں، امریکی محکمہ خارجہ اور کیپیٹل ہل دونوں جگہوں سے بہت مثبت ردِ عمل ملا، وزیراعظم نے اس مقصد کےلیے بھیجا تھا...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مارچ 2025ء ) ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے ایکس پر جاری اپنے ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے، تحریک انصاف اور جےیوآئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے۔ گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں۔ پی...

افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا منفرد مقام و حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان طارق فاطمی کا کہنا تھا افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے...

افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں: طارق فاطمی کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب
واشنگٹن ڈی سی:وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا...
بانی قائد تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے، فروعی اختلاف ختم کر دیئے جائیں، پاکستان شب قدر کا تحفہ ہے ،کوئی منفی سوچ نقصان نہیں پہنچا سکتی، ہمارے زوال کی وجہ قرآن سے دُوری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں شبِ قدر کی مناسبت سے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ شب قدر کے اجتماع میں ہزار ہا مرد و خواتین نے شرکت کی۔ معتکفین نے اللہ کے حضور رقت آمیز دعائیں کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی سلامتی اور امن و خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہراعتکاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ کو راضی کرنا ہے تو مظلوموں...
نوجوان نسل کی محنت، ہنر کی بدولت قرض کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، ، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں اور الحمداللہ معاشی استحکام آچکا ہے ۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، 77 سالوں میں ہمارے قرضوں میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ آئی ایم ایف...
-— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اب مقامی بیجوں کی پیداوار پر توجہ دے رہا ہے۔وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے غیر ملکی زرعی کمپنی کے کنٹری ہیڈ نے ملاقات کی ہے۔وفد سے کیڑے مار ادویات کی صنعت کو درپیش موجودہ مسائل پر بات چیت ہوئی۔ باصلاحیت لوگ ہونے کے باوجود ہم بہت پیچھے رہ گئے، رانا تنویر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ باصلاحیت لوگ ہونے کے باوجود ہم بہت پیچھے رہ گئے۔ ملاقات کے دوران وفد نے زرعی شعبے میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے باعث زراعت کو درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی۔وفاقی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام آخری پروگرام ہو، ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، دعا ہے کہ یہ ہمارا آخری پروگرام ہو کیوں کہ قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ پرائم منسٹرڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہنر مند نوجوانوں کی بدولت ملک کا مستقبل شاندار بنائیں گے، اگر دیگر ممالک کے پاس تیل، گیس اور معدنیات کے وسائل ہیں تو ہمارے پاس کروڑوں نوجوان ہیں جو پاکستان کا سرمایہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ سرمایہ نچھاور کریں گے تو پاکستان دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک بنے گا،...
لاہور قلندرز کے اونر اور سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کو خریدنے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ پاکستان میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے، یہ کام ہم نے بہت اچھے سے کرلیا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا مگر اب فرینڈز آف قلندرز کے نام سے ایک منصوبہ ہم شروع کررہے ہیں جس میں ہر شعبے میں موجود ٹیلنٹ کو ہم دعوت دیں گے کہ اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں، ہم اسے نہ صرف سپورٹ کریں گے بلکہ دنیا کے سامنے بھی لے کر آئیں گے۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عاطف رانا نے بتایا کہ 6 اپریل کو مینار...
رپورٹس حوصلہ افزا،پی ایس ایل میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،پی سی بی قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا، لندن میں علاج کرا رہے تھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں جہان ان کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ان کی برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔یاد رہے کہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عہدیداروں نے ملاقات کی، ملاقات میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی ثانیہ کامران، چودھری سجاد الحسن، جمیل منج، راحیل کامران چیمہ موجود تھے۔ملاقات میں ویمن ڈویلپمنٹ، آئندہ انتخابات، پارٹی کی تنظیم سازی سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے ثانیہ کامران کی ملک و پارٹی سے متعلق کارکردگی کی تعریف کی۔بلاول بھٹو زرداری نے ثانیہ کامران کو صوبے میں اہم ذمہ داری ملنے پر تبادلہ خیال کیا اور...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ایک طویل اور مشکل سفر ہے، لیکن انتھک محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جو حکومت کی دن رات کی محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام رہے، اور مختصر وقت میں یہ اہم سنگِ میل عبور کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف کا ٹیکس ہدف...
سٹی 42 : دنیا کے اہم ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نادرا دفاتر قائم کر دیئے گئے۔ دنیا کے جن ممالک میں پاکستانی شہری خاطرخواہ تعداد میں موجود ہیں انہیں شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا نے متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر وہاں نادرا مراکز یا کاؤنٹر قائم کئے ہیں۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلوکے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بحرین کے شہرماناما، کینیڈامیں مانٹریال اوروینکوور ، جنوبی افریقہ کےشہرپریٹوریا،اٹلی کے شہر میلان میں نادرا کاؤنٹرز قائم کئے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم...
ٹی20 سیریز کے ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں آج کھیلے جا رہے پانچویں اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، عبدالصمد، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 3 ، ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ Post Views: 1
بھارت نے 9لاکھ سے زائد فوجیوں کے ساتھ جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کر رکھا ہے اقوام متحدہ نے بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ،جواب پاکستان نے جموں و کشمیر کے اپنا اٹوٹ انگ ہونے کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں قونصلر گل قیصر سروانی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے امن آپریشنز پر سلامتی کونسل کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہر سرکاری نقشے میں جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ دکھایا گیا ہے ۔پاکستانی مندوب...
بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی پڑنے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت سات ڈالر چوبیس سینٹ سے کم ہو کر پانچ ڈالر چوراسی سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی طرح عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی ساٹھ سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی...

’گراؤنڈ میں کم مار پڑ رہی ہے جو باہر بھی خوفزدہ کیا جارہا ہے‘، پاکستانی ٹیم کے ہاکا ڈانس دیکھنے پر صارفین کے تبصرے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں ایک طرف کرکٹ کھیلی جا رہی ہے وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویلنگٹن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ نے روایتی ڈانس ’ہاکا‘ پیش کیا جس سے تمام کھلاڑی محظوظ ہوئے اور ڈانس کی ویڈیوز بھی بناتے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ابراہیم اعوان لکھتے ہیں کہ شاہین اور شاداب خان کو دیکھ کر ماؤری قبیلہ بھی خوش نہیں ہے۔ راجہ آفریدی نے لکھا کہ طلبا سلمان آغا اور شاہین پر غصہ کر رہے ہیں۔ فرہاد کشمیری...
25 مارچ 1992 پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا یادگار ترین دن ہے۔ اس روز پاکستان ون ڈے کرکٹ کا فاتح عالم بنا تھا۔ آج 33 سال گزر جانے کے باوجود شاید ہی کوئی ایسا موقع ہو جب 1992 کے عالمی کپ کی جیت کو کسی نے یاد نہ کیا ہو۔ اس عالمی کپ کی جیت کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے یادگار لمحہ کہا جاتا ہے۔ آج پاکستان کو پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بنے 33 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 1992 کے عالمی کپ میں کیا ہوا تھا؟ 1992 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہوا تھا۔ پاکستانی ٹیم کا سفر میلبرن سے شروع ہوا تھا۔ پہلے راؤنڈ میں پاکستان نے...
نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی...
لاہور: وطن عزیز آرکٹک اور انٹارکٹکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز رکھنے کا اعزاز رکھتا ہے جو اس کی ’’سافٹ پاور‘‘ بھی بن رہے ہیں۔ چند ماہ قبل اطالوی ماہرین نے تحقیق میں دریافت کیا کہ پاکستانی پہاڑی سلسلوں میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں۔ یہ پاکستان اور بھارت کے ’’30 کروڑ‘‘ باشندوں کو زرعی و گھریلو مقاصد کے لیے ’’75 فیصد‘‘ پانی فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور سالانہ لاکھوں سیاح انھیں دیکھنے آ سکتے ہیں۔ بْری خبر یہ کہ گلوبل وارمنگ سے یہ تیزی کے ساتھ پگھل رہے ہیں۔ مشہور پاسو گلیشیئر پچھلے تیس برس سے ’’10 فیصد‘‘ پگھل چکا ہے۔ انھیں ختم ہونے سے...

رمضان ریلیف پیکج تھرڈپارٹی آڈٹ کی ہدایت: آلوکی پیداور کیلئے ادارہ قایم ‘ زراعت کا معیشت میں حصہ بڑھانا ہے : وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان پیکج گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے۔ رمضان ریلیف پیکج میں پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے انتہائی سہل اور شفاف نظام کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔ اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں اپنایا جائے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکیج کو شفاف بنانے کے لئے سٹیٹ بینک،...
چینی صدر کی بدولت چین پاکستان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ، چینی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد : چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کے عالمی تہذیبی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی روابط مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ پیر کے روز چائنا کلچرل سنٹر ، سی جی ٹی این اردو اور سلک روڈ کلچر سنٹر کے زیر اہتمام سیچوان آرٹ اکیڈمی کے اساتذہ اور طلبہ کی مصوری کے شاہکار ایک نمائش میں پیش کیے گئے، جہاں چینی فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنونِ لطیفہ کی قدیم و جدید روایات کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ اس موقع پر...
سٹی 42 : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تپ دق کے عالمی دن پرہم اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے پرعزم اورمتحد ہیں، موذی بیماری نے بہت زیادہ جانیں لی ئیں اور لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہ ہیں ۔ تپ دق کے عالمی دن پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ تپ دق صرف صحت کا مسئلہ نہیں یہ ایک سماجی انصاف کا مسئلہ بھی ہے جو غیر متناسب طور پر ہماری سب سے کمزور کمیونٹیز کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ٹی بی کا سب سے زیادہ بوجھ ہے۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ...
عبدالستار ایدھی وطن عزیز کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہوں نے انسانوں کی خدمت کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔ آج انہیں جہان فانی سے رخصت ہوئے 8 برس بیت چکے ہیں مگر پاکستانیوں کے لیے ان کی خدمات آج بھی ہر کسی کے ذہن میں نقش ہیں۔ عبدالستار ایدھی کو عوام کی جانب سے آج بھی بہت عزت سے نوازا جاتا ہے لیکن ایدھی صاحب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں کسی نے پان کھا کر ان کی تصویر پر تھوک دیا ہے۔ جس پر صارفین شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی حکومت کی درخواست مسترد کر دی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ مارچ 2025 کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے ، ایف بی آر کی ود ہولڈنگ ٹیکس میں دو فیصد کمی کی درخواست بھی منظور نہیں ہو سکی ہے ۔ ذرائع آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہواہے ، تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی سے بھی انکار کر دیا گیاہے ، سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کو مزید یقین دہانیاں کرانا ہوں گی، صوبوں کو گندم خریداری میں مداخلت سے روکنے کی شرط عائد...
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے رواں ہفتے اسٹارلنک کے عارضی این او سی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسے جدید حل سے ملک میں کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اسٹارلنک کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی اور لائسنسگ کی شرائط پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔ اسٹارلنک ملک میں کنیکٹیویٹی کے مسائل کو دور کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا لیکن اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں کب تک شروع ہو جائیں گی اور اس کی فیس کیا ہوگی؟ یہ...
اسلام آباد؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے اسلام آباد میں غیر رسمی بات چیت میں کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین، ہمارا جینا مرنا ہے چھ کینالز کا معاملہ ہر فورمز پر اٹھا رہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف اتقفاق رائے پیدا کرنے کیلئے حکومت کو مزید کام کرنا ہو گا۔ پارلیمانی قومی سلامتی اجلاس کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔ پیپلز پارٹی بھٹو ازم کی پیروکار ہے اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشان پاکستان کا...
اسلام آباد‘کوئٹہ (این این آئی‘نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں‘ اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنیوالوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پراتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں حافظ حسین احمد کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور اہلخانہ سے تعزیت کی اس...
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وقت کے آمر نے فخرِ ایشیا شہید بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ گامزن رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان ملنے کو تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی کو شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آئین کے خالق ذوالفقار علی...
اپنے پیغام میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی، قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا، 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔ یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج...

شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے ؛ بلاول بھٹو زرداری
عاجز جمالی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے کو سراہتے ہوئے تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،آئینِ پاکستان کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرئیے کی ایک اور فتح ہے، پاکستان کے سابق وزیرخارجہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کا...
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لئے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے۔ڈان نیوز کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفادات مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اس سے قبل پاکستانی سفیر نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی، جہاں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دوطرفہ چیلنجوں، بشمول تجارت، سلامتی اور پاکستان میں افغان مہاجرین کی حیثیت کو حل کرنے کے لئے...
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفادات مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اس سے قبل، پاکستانی سفیر نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی، جہاں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دوطرفہ چیلنجوں، بشمول تجارت، سلامتی اور پاکستان میں افغان مہاجرین کی حیثیت کو حل کرنے کے لیے اپنی سفارتی بات چیت کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے دنیا سلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا وہی اسے سنوار رہی ہے۔ یوم پاکستان پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو جس الگ وطن کیلئے عہد کیا گیا وہ اقوام عالم میں آج ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اس کو سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، الحمداللہ آج پاکستان...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدو جہد کا ثمر ہے جسے ہم نے سنبھالنا ہے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے بانیانِ پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے علحیدہ وطن کے قیام کا عزم کیا تھا۔ انہوں نے کہا...
کراچی (نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنے کا عہد کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، گورنراوروزیراعلیٰ نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ وطن بہت قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا، اللہ قائداعظم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، آج ہم پاکستان کی قدر کھوتے جارہے ہیں، اللہ ہم سب میں اتحاد کے ساتھ احساس بھی پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن تاک...
ہری پور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں، بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں انسٹال رجیم حکومت کیخلاف جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں، 23 مارچ کو مینار پاکستان پر قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، اس قرارداد میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ایک علیحدہ ملک بنایا جائے جہاں مسلمان اپنی آزادانہ زندگی گزار سکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں ہے، میڈیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب سے پی سی بی کے عہدیداروں کو نہ بلانے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی "بدانتظامی" قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ میزبان ملک کے بجائے آئی سی سی چیف جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا اور رنر اَپ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تمغے اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ مزید...
آج یوم پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے کیونکہ پاکستانی اور کشمیری مذہب، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط اور گہرے بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اصل محرک 23 مارچ 1940ء کو منظور ہونے والی قرارداد پاکستان ہے اور درحقیقت یہ جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے۔ آج یوم پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے کیونکہ پاکستانی اور کشمیری مذہب، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط اور گہرے بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری وفد نے جس نے 23 مارچ 1940ء کو لاہور...

23 مارچ ہمیں اس لمحے کی یاد دلاتا ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا: احسن اقبال
—فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء ہمیں اس ولولہ انگیز لمحے کی یاد دلاتا ہے جب بر صغیر کے مسلمانوں نے آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔احسن اقبال نے یوم پاکستان کے حوالےسے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمارے شعور، اجتماعی خودی اور عزم کی علامت ہے جس کی و جہ سے آج پاکستان جیسی عظیم نعمت ہمارے پاس ہے۔ آج 84 سال بعد اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں ماضی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اُڑان پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی خود کفالت، جدید ترقی اور باوقار مقام دلانے کے لیے اڑان...