23 مارچ ہمیں اس لمحے کی یاد دلاتا ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء ہمیں اس ولولہ انگیز لمحے کی یاد دلاتا ہے جب بر صغیر کے مسلمانوں نے آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔
احسن اقبال نے یوم پاکستان کے حوالےسے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمارے شعور، اجتماعی خودی اور عزم کی علامت ہے جس کی و جہ سے آج پاکستان جیسی عظیم نعمت ہمارے پاس ہے۔ آج 84 سال بعد اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں ماضی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اُڑان پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی خود کفالت، جدید ترقی اور باوقار مقام دلانے کے لیے اڑان پاکستان کے نام سے ایک قومی وژن کے تحت 2035ء میں ایک ٹریلین ڈالر کی اور 2047ء میں 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جذبہ جس نے پاکستان کو وجود بخشا، ہمیں ایک روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اُس سمت پر جا رہا ہے جو پاکستان کو پائیدار ترقی کی بنیاد دے سکتی ہے، تام کسی بھی ملک کی حقیقی ترقی صرف معاشی اقدامات سے ممکن نہیں ہوتی، اس کے لیے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم آج علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں، جنہوں نے غلامی میں جکڑی ہوئی قوم کو آزادی اور خودی کا شعور دیا۔ حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزارتِ تعلیم کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) افکارِ اقبال کی نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا تاکہ نئی نسل علامہ اقبال کے فکر و فلسفہ سے رہنمائی حاصل کر سکے۔
مزید پڑھیں:’قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے‘ صدر اور وزیرِاعظم کا شاعر مشرق کی برسی پر پیغام
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’اڑان پاکستان‘ منصوبے میں فکرِ اقبال کو مرکزی حیثیت دی جائے گی اور قومی ترقی کے سفر میں اقبال کے افکار ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور پوری دنیا کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال علامہ اقبال لاہور مزار اقبال