اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ایک طویل اور مشکل سفر ہے، لیکن انتھک محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جو حکومت کی دن رات کی محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام رہے، اور مختصر وقت میں یہ اہم سنگِ میل عبور کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف کا ٹیکس ہدف 9 ٹریلین روپے تھا، جبکہ رواں سال یہ ہدف 12.

9 ٹریلین روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا ہدف 10.2 ٹریلین روپے تھا، لیکن حکومت نے 10.6 ٹریلین روپے حاصل کر لیے۔ مذاکرات کے بعد اس ہدف کو 12.3 ٹریلین روپے تک لے جایا گیا، جبکہ ٹیکس وصولی میں 26 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں کھربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں، جن کی وصولی کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، اور اب تک 34 ارب روپے ریکور کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور مہنگائی جیسے چیلنجز کے باوجود اس معاہدے کی تکمیل حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے، اس ہدف کے حصول میں عوام نے بھی بڑی قربانیاں دیں، اور عام شہری کا کردار انتہائی اہم رہا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں معاونت کرنے والی حکومتی ٹیم، وزیر خزانہ، نائب وزیراعظم اور دیگر وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آرمی چیف  کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قرضوں سے نجات حاصل کرکے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، اور اس کے لیے امن و استحکام اور مضبوط معیشت ناگزیر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے فیس لیس انٹرایکشن سسٹم پر کام جاری ہے، جبکہ چینی کی فروخت میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ٹریلین روپے آئی ایم ایف شہباز شریف انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے والدین تعاون کریں، معاشرے کے تمام طبقات پولیو موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خیال رہے کہ انسداد پولیو پروگرام سربراہ کے مطابق پنجاب بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ہونےو الے اجلاس میں وزیر اعظم کو 21 اپریل سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ ملک گیر انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے۔

ڈی آئی خان: ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم
  • دنیا نے زراعت میں ترقی کی، ہم وقت ضائع کرتے رہے: شہباز شریف
  • معاشی ترقی اور اس کی راہ میں رکاوٹ
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی اور ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے. وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی، ہم قیمتی وقت ضائع کرتے رہے‘ وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی اور ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم
  • دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے: شہباز شریف
  • آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ خوش آئند، حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ: شہباز شریف