پی ایس ایل کے میچز شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے: سکندر رضا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس سیزن میں ہم اچھا کریں گے۔پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے منتظر اور پرجوش ہیں، پچھلے ایڈیشن میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اب غلطیوں پر قابو پانا ہے۔سکندر رضا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کھلاڑی اکٹھے کھیل رہے ہیں اسی وجہ سے کلچر اور ماحول بڑا اچھا ہے، سب ایک فیملی کی طرح ہیں جس سے ڈریسنگ روم میں فائدہ ہوتا ہے، گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے باہر اچھے کلچر کی وجہ سے بیک ٹو بیک ٹرافی جیتی ہیں۔لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ راشد خان ہمارے لیے ایک فیملی کی طرح ہیں، ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں، راشد خان کی کمی پوری نہیں کی جا سکتی تاہم ان کی جگہ جو سپنر لیا ہے وہ بھی باصلاحیت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا۔ بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں۔
عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔
قبل ازیں سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی جیسے تجربہ کار کوچز کو بھی گزشتہ سال محض چند ماہ ذمہ داریاں پوری کرکے جبری طور پر رخصت کردیے گئے تھے۔ ادھر بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کیلئے جاری کردہ اشتہار میں لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکٹ اور 10 سال کا تجربہ مانگا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عبوری ذمہ داریاں سرانجام دینے والے عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں۔
ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم