آج پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے امکان روشن
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پاکستان میں شوال المکرم کا چاند آج نظر آنے کا امکان روشن ہے۔ محکمہ موسمیات، سپارکو اور ریسرچ رویت ہلال کونسل کی پیش گوئیوں کے مطابق بھی پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آئے گا۔ پاکستان میں شوال کا چاند کی پیدائش گزشتہ روز دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوچکی تھی۔ آج مغرب کے وقت شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔ برطانیہ میں بھی مسلم کمیونٹی تقسیم ہے۔ بعض لوگ آج عید الفطر منا رہے ہیں جبکہ بعض کل بروز پیر نماز عید ادا کریں گے۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندے بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عید الفطر کا چاند عیدالفطر پاکستان میں عید الفطر کا چاند
پڑھیں:
کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر تین دن ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
شہر کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال قائم رہنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی جبکہ پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق دن کےاوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اس دوران راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Post Views: 1