طارق فاطمی : فوٹو فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔

امریکی تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا اعلیٰ سطح رابطہ تھا، ملاقاتوں پر مطمئن ہوں،
امریکی محکمہ خارجہ اور کیپیٹل ہل دونوں جگہوں سے بہت مثبت ردِ عمل ملا، وزیراعظم نے اس مقصد کےلیے بھیجا تھا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق ترجیحات کو سمجھ سکیں۔

طارق فاطمی نے کہا کہ منصبوں کو وزیرِاعظم کی اقتصادی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ پر توجہ کے بارے میں آگاہی دی، مختلف شعبوں میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 24 کروڑ آبادی اور نوجوانوں کی اکثریت قیمتی اثاثہ ہے، حکومت نے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلیے انتھک محنت کی ہے، افراطِ زر 33 فیصد سے کم ہو کر صرف 1.

5 فیصد رہ گئی ہے، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے اقتصادی اشاریوں میں بہتری کا اعتراف معیشت کی درست سمت کا ثبوت ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔

معاون خصوصی طارق فاطمی کی امریکا میں ملاقاتیں، حکومتی پالیسیوں پر بریف کیا

معاون خصوصی نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

طارق فاطمی نے مزید کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کی سہولت کےلیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل قائم کی ہے، پاک چین تعلقات حکومتوں کی تبدیلی اور عالمی سطح پر چیلنجز کے باوجود ہمیشہ قریبی رہے ہیں، چین پاکستان کا ایک اہم ترقیاتی اور تزویراتی شراکت دار ہے، چین کے ساتھ قریبی دوستی رکھتے ہوئے پاکستان امریکا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات قائم رکھ سکتا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغانستان میں موجود دیگر دہشت گرد گروہ ہیں، یہ تنظیمیں ان جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں جو امریکی انخلا ک بعد افغانستان رہ گئے تھے، پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حق میں ہے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان 15 رکنی کونسل میں نئے مستقل ارکان کے اضافے کے خلاف ہے، اضافےسے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی امنگوں کی حقیقی نمائندگی متاثر ہوگی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طارق فاطمی نے کہا کہ معاون خصوصی

پڑھیں:

یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں اور کرہ ارض کے لیے مثبت کردار ادا کرے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں منعقدہ آسیان پاکستان ٹیکنالوجی ایکسپو 2025 سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ نیشنز (آسیان) ممبران کے درمیان ریسرچ میں تعاؤن ناگزیر ہے، ہمیں ریسرچ سے متعلق اپنی ترجیحات ابھرتے ہوئے شعبوں سے منسلک کرنی چاہئیں۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیویلپمنٹ، سمارٹ سیٹیز، زراعت، گرین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں کام کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان آسیان کے وژن کی حمایت میں ثابت قدم ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

وفاقی وزیر نے کہا کہ آسیان کے ممبر ممالک اور پاکستانی اداروں کے درمیان تعاؤن اور لیبارٹریز کا قیام اس سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے، ہماری صنعتوں کی مل کر پراڈکٹس اور پروٹوٹائپس پیدا کرنے میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جس سے گلوبل ساؤتھ کی ضرورتیں پوری کی جاسکیں، ان میں کم قیمت طبی ڈائگناسٹک کا نظام اور ای-گورننس وغیرہ شامل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں اور کرہ ارض کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔ پاکستان اور آسیان کاربن کا اخراج کم کرنے کی ٹیکنالوجی، سرکولر اکانومی ماڈل اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے نظام پر کام کرسکتے ہیں، ہمیں ٹیکنالوجی کا استعمال سماجی شراکت داری بڑھانے کے لیے کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ 2024 کا انعقاد، احسن اقبال کا افتتاحی خطاب

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیکنالوجی اور جدت پر مبنی مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانا، معیشت کا استحکام اور خطے میں بامعنی تعاؤن کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ ہم یہ سب کچھ الگ نہیں کرسکتے، اس لیے آسیان سے پارٹنرشپ اہم ہی نہیں بلکہ بنیادی چیز ہے۔

احسن اقبال نے آسیان پاکستان ٹیکنالوجی کوآپریشن فورم کے قیام کی بھی تجویز دی جس کے ذریعے ہر سال خصوصی اجلاس میں ٹیکنالوجی سے متعلق مشترکہ پراجیکٹس کی نشاندہی اور ان پر پیش رفت پر غور کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسیان آسیان ممالک احسن اقبال ٹیکنالوجی ریسرچ سائنس

متعلقہ مضامین

  • یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی انسانوں اور کرہ ارض کے لیے مثبت کردار ادا کرے، احسن اقبال
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ  کا یوم وفات آج منایا جا ئے گا 
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • اسحاق ڈارکے دورہ کابل میں اعلانات حوصلہ افزا
  • پاکستان کی بقا کے لئے کھوئی ہوئی لیڈرشپ کو تلاش کر نے کی ضرورت ہے، وزیر دفاع
  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے
  • پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے،جرگے کاخواہ مخواہ واویلا کیا جارہا ہے: طلال چودھری
  • کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت