پاکستان میں دیگر ممالک سے زیادہ قیمت پر بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے: مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جب حکومت سولر والوں سے سستی بجلی خرید کر ان ہی کو مہنگی بیچے گی تو اس پر اعتراض تو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم سب سے مہنگا تھا تو اس وقت کی ن لیگ کی حکومت نے اس کی حوصلہ افزائی کی حالانکہ اس وقت اس کی قیمتیں گر رہی تھیں، لیکن جب آپ کو آئی پی پیز مالکان اور بڑے لوگوں کی مدد کرنی تھی تو آپ نے ان سے مہنگے داموں بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری جانب جب کوئی مڈل کلاس عام شہری ملک کے کسی بھی حصے میں اپنی جیب سے سولر سسٹم لگا کر بجلی حاصل کررہا ہے تو آپ کے پیٹ میں درد شروع ہوجاتا ہے کہ اس کو ہم کیوں پیسے دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو حکمرانوں کا کہنا ہے کہ ہم سولر سسٹم کی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے لے رہے ہیں اور اس کو بوجھ قرار دے رہے ہیں تو دوسری طرف .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل نے کہا کہ
پڑھیں:
مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ کہ کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، گندم کی قیمت پر شکوہ نہ کرنے پر آپ احباب کا مشکور ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی۔ پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زراعت کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے، چین نے پروگریسو فارمنگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے میں چین سے خصوصی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ہزار زرعی گریجویٹس تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زیادہ پیداوار کے لیے بیج اچھا ہونا بھی ضروری ہے۔ وزیراعظم سیڈز ڈویلپمنٹ کے لیے پُرعزم ہیں، اجناس کا یہ بحران عارضی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپورٹنگ پرائس ختم ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات عارضی ہیں، 80 کی دہائی میں چاول کی سپورٹنگ پرائس ختم کی گئی تو یہی صورتحال پیدا ہوئی تھی، بعد ازاں چاول کی قیمت مارکیٹ سپلائی کے مطابق طے ہونے لگی، پنجاب حکومت نے کسانوں کو 15 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، گندم کی قیمت پر شکوہ نہ کرنے پر آپ احباب کا مشکور ہوں، پنجاب کے لوگ گھر آئے مہمان کی عزت کا خیال کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دے گی، آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمت میں مزید کمی ہو گی، کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔