پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرنا، بھٹو کو نشان پاکستان بھٹو ازم کی فتح: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے اسلام آباد میں غیر رسمی بات چیت میں کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین، ہمارا جینا مرنا ہے چھ کینالز کا معاملہ ہر فورمز پر اٹھا رہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف اتقفاق رائے پیدا کرنے کیلئے حکومت کو مزید کام کرنا ہو گا۔ پارلیمانی قومی سلامتی اجلاس کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔ پیپلز پارٹی بھٹو ازم کی پیروکار ہے اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز بھٹو ازم کے نظریہ کی ایک اور فتح ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جد وجہد کا شعور دیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت کے آمر نے فخر ایشیا کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے راج کر رہے ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو پیر کو گورنر ہاؤس میں جیالوں کے ساتھ افطاری پنجاب کے عہدیدار، اراکین پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، اراکین سی ای سی اور فیڈرل کونسل سینئر رہنما بھی ملاقاتیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ کی بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
پڑھیں:
آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے قوم کو بالائے حدود خواب دیکھنے، عوام کی طاقت پر یقین رکھنے اور اجتماعی جدوجہد کی قوت کو سمجھنے کا درس دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ایک ایسی قوم کا تصور پیش کیا جو خود شناسی (خودی)، رواداری، اور سماجی انصاف جیسے اصولوں پر قائم ہو، اور یہ ہی اقدار پیپلز پارٹی کے نظریئے اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں میں گہرائی سے جھلکتے ہیں۔
6 کینالز منصوبےکیخلاف دھرنے میں پی ٹی آئی کی شرکت ، حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ ہر پاکستانی اور خصوصاً نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو علامہ اقبالؒ کی تعلیمات سے منسلک کریں، جو تنقیدی سوچ، ہمدردی اور جرأت کی تلقین کرتی ہیں تاکہ ایک بہتر مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔ آج جب ہمیں معاشی مشکلات اور قومی وحدت کو لاحق خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے تو ایسے حالات میں ہمیں علامہ اقبالؒ کے پیغام کی روح کو تازہ کرنا ہوگا، تاکہ ہم ایک متحد اور باہمت قوم کی صورت میں ابھریں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں قوم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیے صرف الفاظ میں ہی نہیں بلکہ ہم جمہوریت، مساوات اور ترقی کے لیے کھڑے ہو کر علامہ اقبالؒ کو عملی طور بھی خراج عقیدت پیش کریں ۔ آئیے ہم ایسا پاکستان تعمیر کریں جو اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہو اور جو ہماری آنے والی نسلوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔
پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا میرا ہدف ہے ، دھواں دار بیٹر صاحبزادہ فرحان
مزید :