سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا، انہوں نے اپنی سفارتی اسناد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیں۔

ملاقات کے دوران، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سفیر عاصم کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے 1993 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی، تین دہائیوں پر محیط اپنے سفارتی کیریئر کے دوران، انہوں نے یورپ، افریقہ، ایشیا اور اقوام متحدہ سمیت مختلف خطوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

وہ وزارتِ خارجہ اور پاکستان کے سفارتی مشنز میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے۔ نومبر 2022 سے دسمبر 2024 تک، وہ پاکستان کے سفیر برائے فرانس اور موناکو، اور یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

پیرس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل، وہ اگست 2021 سے نومبر 2022 تک وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے طور پر کام کرتے رہے۔ اس دوران، انہوں نے پہلے ایشیا پیسفک ڈویژن اور بعد میں اقوام متحدہ و اقتصادی سفارت کاری ڈویژن کے ایڈیشنل فارن سیکریٹری کے طور پر فرائض سرانجام دیے۔

اس سے قبل، 2017 سے 2021 تک وہ تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر رہے۔ ان کی پہلی سفارتی تقرری 1997 سے 2000 تک نیامے، نائجر میں ہوئی تھی۔

وزارتِ خارجہ میں انہوں نے پرسنل، یورپ اور افریقہ ڈویژنز میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ عاصم افتخار نے خاص طور پر کثیر الجہتی سفارت کاری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ میں قیادت کے عہدوں سے لے کر اقوام متحدہ کے نیویارک اور جنیوا میں اہم ذمہ داریوں تک وہ اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و پیسیفک اور یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب رہے۔

پیرس میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ میں وہ ایشیا پیسیفک گروپ کے نائب صدر اور جنرل کانفرنس کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

وہ 2009-2010 کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے ڈپٹی چیف ڈی کیبنٹ بھی رہے۔ سفیر عاصم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی ٹیم کے کلیدی رکن رہے ہیں۔

نیویارک میں اپنے پہلے دور (2003-2009 اور 2012-2014) میں انہوں نے سیاسی و سلامتی امور، سلامتی کونسل کی اصلاحات، جنرل اسمبلی کے سیاسی امور، چوتھی کمیٹی، تنازعات کی روک تھام، امن مشنز اور قیامِ امن جیسے اہم معاملات پر کام کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ انہوں نے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب کو فون ‘ فیصلوں پر عملدر آمد پر اتفاق : ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کابل میں پُرتپاک میزبانی پر افغان قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ دریں اثناء سید بدر بن محمد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمانی ہم منصب کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق عمان کے ساتھ روابط مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان نے مذاکرات کے مثبت نتائج کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لئے عمان کے کردار کی تعریف کی۔ پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مثبت کردار نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ علاقائی عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحتی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • عالمی سطح پر سائبر فراڈ کے خلاف اقوام متحدہ کی تنبیہ
  • عراقچی کی تقریر منسوخ کردی گئی: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی وضاحت
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب کو فون ‘ فیصلوں پر عملدر آمد پر اتفاق : ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی