2025-04-22@08:56:32 GMT
تلاش کی گنتی: 378
«مستی خیل»:
(نئی خبر)
نائن الیون کے خوفناک واقعے کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار امریکی پولیس کے قصے زبان زد عام ہیں۔ ایسا ہی ایک وقعہ بھارتی اداکار نے سنایا ہے۔ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی نے اپنی فلم کانٹے کی شوٹنگ کے حوالے سے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک خوفناک واقعہ سنایا۔ سنیل شیٹھی نے بتایا کہ اُن دنوں میری دراڑھی تھی اور میں شوٹنگ کے بعد اپنے ہوٹل پہنچا لیکن چابی بھول گیا تھا۔ اداکار نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں چابی مانگنے گیا تو کوئی غلط فہمی پیدا ہوگئی اور وہ شخص پولیس والوں کو بلا لایا۔ سنیل شیٹھی نے کہا کہ پولیس اہلکار نے آتے ہی مجھ پر بندوق تان لی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان میں خلائی ترقی کے اہم سنگ میل کے طور پر قومی خلائی ایجنسی پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمشن (سپارکو) نے عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ سپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پاکستان کے پہلے خلا باز کو تیانگونگ-چینی خلائی سٹیشن (سی ایس ایس) کے مشن پر روانہ کیا جائے گا۔ جمعہ کو سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ ان میں سے ایک خلا باز کو سائنسی پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی جو چین سپیس سٹیشن...
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ فرقہ پرست بھارتی قابض انتظامیہ کشمیر دشمن ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 12 سے زائد کشمیری سیاسی نظربندوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں محمد رفیق گنیہ اور سعد اللہ پرے سمیت ایک درجن سے زائد سیاسی نظربندوں کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل، راجوری ڈسٹرکٹ جیل اور سرینگر سینٹرل جیل اور دیگر جیلوں سے ہریانہ اور اترپردیش کی بھارتی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل، آگرہ سینٹرل جیل، یوپی کی نینی جیل، ہریانہ کی...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)حال ہی میں شائع ہونے والی اسرائیلی فوجی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس نے حملہ تین لہروں میں کیا تھا ۔ اس حملے کے عروج پر 5000 سے زیادہ لوگ غزہ سے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوج کی طرف سے فراہم کردہ تحقیقات کے خلاصے میں کہا گیا کہ پہلی لہر میں 1,000 سے زیادہ جنگجو شامل تھے جنہوں نے بھاری فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کی تھی۔ دوسری لہر میں 2,000 افراد شامل تھے اور تیسری لہر میں کئی ہزار شہریوں کے ساتھ سینکڑوں عسکریت پسندوں نے اسرائیل میں دراندازی کی تھی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)اسرائیل نے کہاہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے مقدس ماہِ رمضان کے دوران یروشلم کے قدیم شہر میں واقع مسجدِ اقصی کے احاطے میں حفاظت کی غرض سے پابندیاں نافذ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی یروشلم میں واقع اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدِ اقصی میں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں فلسطینی نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔(جاری ہے) یہ مقدس شہر کا ایک حصہ ہے جس پر اسرائیل نے قبضہ اور اس کا الحاق کر رکھا ہے۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کو ایک آن لائن بریفنگ میں بتایاکہ عوامی تحفظ کے لیے معمول کی پابندیاں اسی طرح نافذ...
لاہور: برما کی سرحد پر واقع اپنے صوبہ یوننان میں نیا ریڈار اسٹیشن بنا کر چین نے بھارت کے عسکری حلقوں میں ہلچل مچا دی. اسٹیشن پر نصب جدید ترین ’’لارج فیڈ ایرے ریڈار ‘‘5 ہزار کلومیٹر قطر میں بھارتی بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کے میزائیلوں کی تمام سرگرمیاں نوٹ کرے گا، وہاں بحرہند اور خلیج بنگال میں تمام بھارتی میزائیلوں کے تجربات پر نظر رکھے گا۔ اس سسٹم میں رفتار اور ٹریجیکٹری ریکارڈ کرنے والے بہترین آلات نصب ہیں، حاصل شدہ ڈیٹا سے چین نہ صرف بھارتی میزائیلوں کی طاقت سے آگاہ ہو گا بلکہ وہ اپنے میزائیل ڈیفنس سسٹم کو طاقت ور بنا سکے گا۔ بھارتی عسکری حلقے یہ جان کر شدید تشویش میں مبتلا ہیں...
صیہونی ذرائع ابلاغ تباہی کی دو وجوہات بتاتے ہیں، پہلی وجہ مخدوش اقتصادی صورتحال اور دوسری وجہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان اور مغربی کنارے میں جاری جارحیت کیوجہ سے کشیدگی اور شدید سیکورٹی خدشات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی حملوں سے بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں میں سے ہر پانچواں صیہونی اپنی ملازمت اور روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ جس سے اسرائیل کی جنگ زدہ معیشت پر مزید منفی اثر پڑا ہے۔ زیادہ تر پناہ گزینوں نے کئی مہینے اسرائیل کے اندر عارضی گھروں میں گزارے ہیں اور حکومتی امداد حاصل کی ہے اور ان کے اخراجات نیتن یاہو حکومت کے لئے اضافی مالی بوجھ ہیں، غزہ جنگ کے لیے فوجی...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، ماضی میں احتساب کے نام...
مصطفی عامر قتل کیس میں بہت سے انکشافات میں سے ایک انکشاف ساحر حسن نے یہ بھی کیا کہ کوریئر سروسز ان کے گھر کی دہلیز پر منشیات پہنچاتی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے پولیس کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے، اس بیان کے مطابق ساحر حسن کی عمر 27 برس ہے اور انہوں نے 14 برس کی عمر یعنی آج سے 13 سال قبل گانجہ پینا شروع کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا گھر خالی کروایا جائے، پڑوسیوں کا متعلقہ حکام کو خط ساحر حسن کے مطابق معروف کوریئر کمپنیاں، ٹی سی ایس اور ایل سی ایس ان کے گھر تک منشیات پہنچاتی ہیں اور ساحر حسن انہیں ہر ہفتے 4 سے 5 لاکھ...
اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو اپنی ترجیح بنائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب، عاصم افتخار، نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوراً روکا جائے اور انسانی امداد کو کسی بھی صورت میں ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی بنیادی وجہ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، اور عالمی برادری کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دیرپا امن...
کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار ٹریلر نے کار، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی پل کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلررجسٹریشن نمبرایس ایم اے 129 نے عقب سے کار، موٹرسائیکل اور رکشے کو ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار رجسٹریشن نمبربی ایم 4598 پل پر لگی آہنی باڑ توڑتے ہوئے پل سے نیچے لوہے کے پائپوں پر جا گری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار باپ، بیٹا موقع پرجاں بحق اورایک بیٹا زخمی ہوگیا جنہیں پہلے نجی اسپتال اوربعدازاں سول اسپتال...
ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کی اکائی تنظیموں اور رہنماﺅں کا ایک اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں بالکل اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کا نوٹس لیکر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کی اکائی تنظیموں اور رہنماﺅں کا ایک اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جس میں کہا...
رہبر معظم انقلاب کے مشیر سے اپنی ایک ملاقات میں زیاد النخالہ کا کہنا تھا کہ امریکی و مغربی استعمار کے سامنے عرب ممالک کے کمزور موقف نے خطے میں اسرائیل کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب کے مشیر "علی اکبر ولایتی" نے کہا کہ آج دنیا کی صورت حال بدل چکی ہے۔ اسی لئے مغربی ایشیاء اور دنیا کے دیگر حصوں میں امریکہ کا طریقہ کار بھی بدل رہا ہے۔ امریکہ، اسرائیل کے ساتھ یوکرائن جیسا سلوک کرے گا۔ علی اکبر ولائتی نے ان خیالات کا اظہار فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ" سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ میں حماس اور...

گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا
گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں...
بھارتی حکومت کی سکھ برادری کے خلاف دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی۔ امریکہ سے ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کو جان بوجھ کر امرتسر میں اتارنے کے معاملے نے سکھ برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 فروری 2025 کے بعد سے اب تک تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں، جن میں 332 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں پہنائی گئیں جبکہ سکھ مسافروں کی پگڑیاں دوران پرواز اتار لی گئیں، جسے سکھوں کی بے عزتی اور مذہبی اقدار کی پامالی قرار دیا جا رہا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے اس اقدام کو مودی سرکار...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا ئے گا جہاں سے وہ واہگہ کے راستے اپنے وطن جائیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان اور 19 ہندو ہیں، بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ 3...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیارکے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کا منصوبہ...
کراچی(کامرس رپورٹر) لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے وہ واہگہ کے راستے اپنے وطن جائیں گے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان اور 19 ہندو ہیں، ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ 3 سے ڈھائی سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر پاکستانی اتھارٹیز نے حراست میں لیا تھا اور ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے ملی جرم کی سزا مکمل کر...

استعماری طاقتیں شیطان کی ایماء پر تمام انسانوں کے پیراڈائم کو تبدیل کر رہی ہیں، استاد مجتھد زادہ قمی
آرٹیفشل انٹیلیجنس کے حوالے سے منعقدہ ایک تعارفی سلسلہ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مبصر کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کو ہائبرڈ وار میں ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو ایک مہلک ہتھیار ثابت ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی شہر قم المقدس میں حوزوی طلباء کے لئے "تبیین میڈیا ایسوسی ایشن" کی جانب سے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد دینی طلاب کو آرٹیفشل انٹیلیجنس کے انسانی زندگی پر اثرات سے روشناس کروانا تھا۔ اس نشست کا عنوان "ہائبرڈ وار میں آرٹیفشل انٹیلیجنس" کا کردار تھا۔ یہ نشست میڈیا سے منسلک قم المقدسہ کے طلباء کی جانب سے رکھی گئی۔ نشست سے گفتگو کرتے...
تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی علاقے بات یام میں تین خالی بسوں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں بسیں جل کر راکھ ہوگئیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکے ٹائم بم کے ذریعے کیے گئے۔ حکام نے کہا کہ اگر بم غلط وقت پر نہیں پھٹتے تو نقصان بہت زیادہ ہوسکتا تھا۔ مزید دو بسوں میں بھی بم نصب کیے گئے تھے، مگر وہ پھٹ نہ سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید بم نصب ہونے کے خدشے کے پیش نظر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ دھماکوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں سیکیورٹی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا پرانا نظام تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔سی ایس ایس کا نظام تبدیل کرنے کیلئے اصلاحاتی کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی۔ عمومی افسران کی جگہ ماہرین کی بھرتی کے فروغ کیلئے جنرلائزڈ سی ایس ایس فریم ورک کی جگہ کلسٹرز پر مبنی امتحانی نظام لایا جائے گا۔معاوضے اور پنشن اسکیم میں تبدیلی کیلئے کمیٹی کا مزید صرف ایک اجلاس ہوگا اور پیشہ ور افراد تکنیکی اور خصوصی کیڈرز پر بھرتی ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ امیدواروں کی مہارت انہیں تفویض کردہ عہدوں کے مطابق ہو۔ اسرائیل میں 3 بسوں میں دھماکے، ہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود پہنچ...
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں تین مسلمان اور انیس ہندو ہیں، ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ ڈھائی سے تین سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر پاکستانی اتھارٹیز نے حراست میں لیا تھا اور ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے ملی جرم کی سزا مکمل کر لی ہے۔ کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے وہ واہگہ کے راستے اپنے وطن...
کراچی کی جیل سے رہا کیے گئے 22 بھارتی ماہی گیر ریسکیو ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کردیے گئے ہیں، جنہیں ہفتے کے روز واہگہ سرحد سے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رہا ہونیوالے بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کے غیرقانونی شکار پر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا ترجمان نے بتایا کہ 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج کراچی کی ملیر جیل سے لاہور روانہ کردیا جائے گا، جہاں سے انہیں کل ہی کسی وقت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے سپرد کیا جائے گا۔ سپرنٹینڈنٹ جیل ارشد شاہ کے مطابق بھارتی ماہی گیروں نے...
ویب ڈیسک:کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا،بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا،جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے...
کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیے گئے، جو کل واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیے جائیں گے۔ کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان جبکہ 19 ہندو شامل ہیں۔ اِن ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ ڈھائی سے 3 سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر پاکستانی اتھارٹیز نے حراست میں لیا تھا۔ ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے ملی...
فوٹو فائل کراچی کی لانڈھی جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کرکے لاہور روانہ کیا جائے گا جنہیں ممکنہ طور پر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جائے گا جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے واہگہ بارڈر تک منتقلی کے اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنا مجموعی اسکور 11 ہزار رنز تک لے جاکر ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈز: نیوزی لینڈ 5 سینچریوں کے ساتھ انگلینڈ کے برابر روہت شرما جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جب بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کریز پر آئے تو انہیں 11 ہزار رنز کے لیے محض 12 رنز کی ضرورت تھی جو انہوں نے بآسانی حاصل کرلیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 261 ویں اننگز میں انجام دیا۔ وہ میچ میں 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح روہت شرما ہموطن بلے بازوں میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے اور مجموعی طور پر...
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 10 ویں کھلاڑی بن گئے۔ روہت شرما نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کیا۔ مزید پڑھیئے: "چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت گروپ مرحلے سے باہر ہوجائے گا" بھارتی کپتان کی جانب سے یہ کارنامہ 261 اننگز میں انجام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر (بھارت)، انضمام الحق (پاکستان)، سنتھ جے سوریا (سری لنکا)، سارو گنگولی (بھارت)، رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)، جیک کیلس (جنوبی افریقا)، کمار سنگاکارا (سری لنکا)، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)اور ویرات کوہلی (بھارت) انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے...
اسلام آباد(زبیر قصوری)لاہور کے ایک ذہنی صحت کے مرکز اور جیل میں درجنوں قیدیوں، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے، کی دریافت پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں لاہور میں حراست میں لیے گئے 36 افراد کی ایک فہرست سامنے آنے کے بعد ان کی قید اور علاج کے حوالے سے سوالات کا طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ فیڈرل ریویو بورڈ کو حکومت نے بتایا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران قصور بارڈر اور دیگر مقامات سے پکڑے گئے 36 افراد اب بھی پاکستانی حراست میں ہیں۔ پاکستانی عدالتوں میں اپنی سزائیں پوری کرنے کے بعد یہ افراد اب بے وطن ہو چکے ہیں، نہ ان کے آبائی ممالک اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے انہیں...
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں لیکن تفصیل اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے برطانوی اسلحہ ڈیلر کرسچن مشیل کو ضمانت دے دی۔ ملزم ہیلی کاپٹروں کے سودے میں رشوت دینے کے الزام میں گزشتہ 6 سال سے جیل میں تھا۔ کرسچن مشیل کو 2018 ء میں دبئی سے بھارت کے حوالے کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ مسلسل قید میں تھا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، لیکن مشیل کو نچلی عدالت کی شرائط کے تحت رہا کیا جانا چاہیے۔ بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے اس کیس میں 3چارج شیٹ داخل کر رکھی ہیں۔2014 ء میں بھارت نے اطالوی – برطانوی کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔ الزام تھا کہ کمپنی نے 12 وی...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، جسٹس راجا انعام امین منہاس نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، صحافی حامد میر اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی تھی اور کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں...
اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچالو: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز ناروال (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہیکہ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچالو ۔نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو لندن میں رکھا ہوا ہے، قوم کے بچوں کو ہنگامہ آرائی پر لگا رکھا تھا، انہیں تشدد اور مار پیٹ پر اکسایا ہوا تھا لیکن اب بانی پی ٹی آئی کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ...
رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی اور انہیں 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔ دوران سماعت اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان میں عمرہ کے لیے جارہا ہوں۔ اس رمضان میں بھی عمرہ کے لیے جانے کا ارادہ ہے، اس لیے تاریخ رمضان کے بعد دی جائے۔ جسٹس صاحبزادہ...
تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی ، قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔...
فوٹو بشکریہ پی ایم ایل این / انسٹاگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، این آراو کیلئے منتیں کی جارہی ہیں۔ آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں جبکہ بری خبریں صرف اڈیالا جیل سے آرہی ہیں۔نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے پنجاب میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا تھا، رشوت کی رقم فرح گوگی اور پنکی کو جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، ہم نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دن رات...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا واحد مقصد علاقے کا اسلامی تشخص اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں و...
تل ابیب (صباح نیوز)سابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل...
کراچی(کامرس رپورٹر) حب کے صنعتی شعبے نے پانی کی قلت کے خلاف جمعرات 20 فروری 2025 کو ہنگامی ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ علاقے میں پانی کی قلت کے جاری مسئلے کے حل کیلئے حب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے اور انکا کہنا ہے کہ کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا اس لئے بلوچستان کے اہم ترین صنعتی علاقے حب کے صنعتکاروں نے مسلسل شکایات کے باوجود پانی کی درست مقدار میں عدم دستیابی پر جمعرات کو ہڑتال کرنے کی ہنگامی کال دی ہے۔صنعتی شعبہ جو مقامی معیشت کی بہتری میں بنیادی کردار انجام دیتا ہے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنی پوری استعداد...
کراچی: پاکستان میں تعمیراتی صنعت کے لیے ایک انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر طارق جمیل نے ماحول دوست، سستی اور پائیدار سیمنٹ تیار کر لی ہے، اس سیمنٹ کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پروفیسر طارق جمیل نے آٹھ سال کی تحقیق اور محنت کے بعد ایک ایسی سیمنٹ تیار کی ہے جو روایتی کالی سیمنٹ کے مقابلے میں 40 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ پروفیسر طارق جمیل کاکہنا تھا کہ یہ ماحول دوست سیمنٹ روایتی سیمنٹ کے مقابلے میں 25...

لاہور میں سموگ کے خاتمے کے لیے 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز،منصوبہ لاہور کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ،مریم اورنگزیب
لاہور(نیوز ڈیسک)سموگ اور فضائی آلودگی کے مستقل حل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس منصوبے کا مقصد لاہور کو آکسیجن حب میں تبدیل کرنا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔ دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 144 ایکڑ پر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر چھ لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام کو سموگ کے خلاف پنجاب حکومت کی تاریخی جنگ قرار دیا اور کہا...
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ’’انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس‘‘ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد /لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کا 2ریاستی حل ناقابل قبول، فلسطین فلسطینیوں کا، اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے، پاکستانی قوم صرف فلسطین کو ریاست مانتی ہے، حکمرانوں نےاسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو قوم انہیں عبرت کا نشان بنا دے گی۔ یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں آباد کیا گیا، یہ ناجائز اور غیر قانونی اقدام جس پر فلسطینیوں نے بھرپور ردعمل دیا۔ حکومت کشمیر پر واضح اور ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے۔ فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات ہوں گے۔ دنیا بھر سے...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
—فائل فوٹو نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیاکراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے جا رہے تھے۔
برازیل(نیوز ڈیسک)برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔ سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں بری طرح...
برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔ خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 10 رنز مکمل کرتے ہی ون ڈے فارمیٹ میں پاکستانی کیلئے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے تھے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز کا فائنل؛ بابراعظم کے پاس ریکارڈز کے انبار لگانے کا موقع وہ ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں...
—فائل فوٹو اوکاڑہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹریلر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ اوکاڑہ: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحقاوکاڑہ میں جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، افسوس ناک واقعے میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سڑک پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔متوفی کی لاس اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن، پاکستان کے نعمان علی اور بھارت کے ورون چکرورتی کے درمیان مقابلہ تھا جو وریکن جیت گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا جومیل واریکن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ انہیں آئی سی سی کی جانب سے یہ اعزاز ماہ جنوری کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔جنوری کے اس مقابلے کی دوڑ میں جومیل واریکن کا نعمان علی اور ورون چکرورتی سے مقابلہ تھا۔ جومیل واریکن نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل...
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی حقیقت جان چکے ہیں اور اب بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں، کراچی تمام پاکستانیوں کا شہر ہے، متحدہ کراچی کی ٹھیکیدار بننے سے گریز کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کر دیا ہے لیکن ایم کیو ایم کے لیڈران اب بھی باز نہیں آ رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن...
ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے داخلی تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات کی سیاست کھیل رہے ہیں، متحدہ ہر دور میں سیاسی مفادات کے لیے کراچی کے عوام کے جذبات کا بدتر استعمال کرتی رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کر دیا ہے لیکن ایم کیو ایم کے لیڈران اب بھی باز نہیں آ رہے ہیں۔ متحدہ کے رہنما بار بار نفرت، تعصب، تقسیم اور فریب کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں۔ قدیم اور جدید...
اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ کیا وحی آئی ہے کہ ملکیت تبدیل ہوگئی ہے؟ درخواست گزار اتنے بھولے ہیں کہ کوئی سڑک سے اٹھ کرآجائے اورکہے کہ میں مالک ہوگیا ہوں توکیااس کو کرایہ دینا شروع کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کرایہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت دوران ریمارکس دیتے ہوئے کیا۔جسٹس منصور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ملازمت کے معاملے پر راحت بی بی کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوااوردیگر کے توسط سے خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف دائر درخواست پرسماعت کی جسٹس منصور شاہ نے درخواست گزار سے کہا کہ 2 شناختی کارڈوں میں تاریخ کا فرق ہے، گھپلا اور مسئلہ ہے،...
بمبئی لائٹ ہاوئس کے نام سے نئے آ رٹ کا شاندار افتتاح، اس موقع پرآغا سراج درانی، مرزا اختیار بیگ ، شعیب اسماعیل، شاہد اسماعیل ، عبدالجبار دلال ، شہزاد مبین و دیگرکاگروپ فوٹو کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8میں سا ئرا بائے بمبئی لائٹ ہاوئس کے نام سے نئے آرٹ کا شاندار افتتاح ، گھریلو استعمال کے لیے منفرد ڈزائن کے جھومر، لیمپ اور جدید لائٹس، اسمارٹس سوئچ، شوپیس ، ڈیکوریٹو آئیٹم اور آٹو میٹک برقی آلات پاکستان میں پہلی بار متعارف کرادی گئی ، افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں کاروباری افراد ، سیاسی رہنما?ں اور معروف آرٹسٹوں نے شرکت کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس فیز 8المرتضیٰ کمرشل...
اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے اور ہر سرحد پر اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" سے میری حالیہ ملاقات، واشنگٹن سے ہمارے مذاکرات کی 20 سالہ تاریخ میں بے مثال تھی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بہت سارے مسائل پر ہمارے اور امریکہ کے نقطہ نظر میں اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ غزہ میں جنگ کے بعد ایک واضح موقف رکھتے ہیں جیسا کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے مخالف ہیں۔ نتین...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر دیتے ہوئے قیدیوں کی رہائی روک دی۔ حماس کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے غزہ میں قید قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی تنظیم کے اگلے اعلان تک روک دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر کرنا اور ان پر بمباری کرنا بھی شامل تھا۔ انہوں...
سربراہ نوجوانان ملت تشیع جی بی نے کہا کہ ملتِ تشیع کے افراد کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسانا اور فوری گرفتار کرنا کھلا ظلم اور آئینی حقوق کی پامالی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تاریخی اختلافات ایک علمی حقیقت ہیں، مگر انہیں بنیاد بنا کر ملت تشیع کی مذہبی آزادی پر قدغن قبول نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ نوجوانان ملت تشیع گلگت بلتستان سید ثاقب علی شاہ رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوانانِ ملتِ تشیع گلگت بلتستان استور میں جاری متعصبانہ بیلنس پالیسی کے تحت ہونے والی غیر منصفانہ گرفتاریوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ریاستی ادارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا کر جانبدارانہ کارروائیوں میں...
ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں حاضری کے لئے حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ان پر انٹرنیٹ استعمال کرنے یا میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے۔ عدالت نے انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کے لئے کسٹڈی پیرول منظور کیا ہے۔ انجینئر رشید کو ان کے موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا "درخواست گزار کسی بھی شخص کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا سوائے اس کے پارلیمنٹ میں جانے کی اپنی...
بھارت میں ایک مسلمان شہری کو پاکستانی عالم دین کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرنے کے بعد “بغاوت “ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش پولیس نے مرزاپور کے نارولہ پور گاؤں کے رہائشی محمد عقیل کو پاکستانی عالم دین انجینئر محمد علی مرزا کے ساتھ ویڈیو کال میں بات کرنے کے بعد ’بغاوت‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق محمد عقیل کو بھارتی قانون کی دفعہ 152 کے تحت حراست میں لیا گیا جو کہ ملک کی یکجہتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات پر سزا دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی...
سٹی42: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سیّد عباس عراقچی کی ہفتے کو ٹیلی فون پر گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خود مختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔ اسرائیل نے اپنی سرحدوں میں سب سے بڑی تبدیلی 1967 میں کی تھی جب کئی عرب ملکوں کے مشترکہ حملہ سے چھڑنے والی چھ روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے جزیرہ نما سینائی، غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور بیشتر شامی گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس قبضے نے اسرائیل...
بھارت میں ایک مسلمان شہری کو پاکستانی عالم دین کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرنے کے بعد “بغاوت “ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش پولیس نے مرزاپور کے نارولہ پور گاؤں کے رہائشی محمد عقیل کو پاکستانی عالم دین انجینئر محمد علی مرزا کے ساتھ ویڈیو کال میں بات کرنے کے بعد ’بغاوت‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد عقیل کو 30 جنوری کو بھارتی قانون کی دفعہ 152 کے تحت حراست میں لیا گیا جو کہ ملک کی یکجہتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات پر سزا دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، محمد عقیل کو پاکستان...
جے یو آئی رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور عالمی طاقتوں کے دہرے معیار کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ فلسطین پر گزشتہ ستر سال سے جاری انسانیت سوز مظالم میں امریکہ کا واضح ہاتھ ہے۔ اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں فلسطینی عوام کا بے دردی سے قتل عام کیا ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے اور...
کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیے جن میں شہاب علی شاہ، شہزاد بنگش اور فخر عالم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رہ چکے ہیں اور فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام...
راولپنڈی (خبرایجنسیاں) راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج باسط علیم نے شادی شدہ کزن سے زیادتی اور بلیک میلنگ کے مجرم اشتیاق کو تاحیات قید کی سزا سنادی۔ مجرم اشتیاق کو دفعہ 376 میں عمر بھر قید اور دیگر دفعات کے تحت 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عاید کیا گیا ہے۔ عدالت نے مجرم کو زیادتی کے جرم میں تاحیات قید اور 5 لاکھ جرمانہ عاید کیا ہے جبکہ بلیک میل کرکے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا ہے۔ مجرم کو ہتھیائے گئے مال کی برآمدگی کی دفعہ کے تحت 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے...
کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق )سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود رمضان المبارک سے قبل سے ہی کراچی میں گداگروں کی یلغار شروع ہوگئی ہے۔انتہائی پروفیشنل انداز میں کام کرنے والے یہ گداگر صرف رمضان المبارک کے مہینے میں شہر سے کروڑو ں روپے کماتے ہیں۔گداگر مافیا کو پولیس کی بھرپور سرپرستی حاصل ہوتی ہے اس لیے ان کے خلاف صرف نمائشی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں تقریباً 70ہزار مقامی گداگر موجود ہیں‘ 15شعبان سے قبل موسمی گداگروں کی یلغار شہر میں داخل ہونا شروع ہوجاتی ہے اوررمضان المبارک سے قبل 2لاکھ سے زائد گدا گر شہر میں آکر مختلف علاقوںمیں پھیل جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیشہ ور گداگر لوگوں ک نفسیات سے کھیلنا بخوبی...
چک فرائیلیخ لکھتا ہے کہ فلسطینیوں اور عالمی برادری کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ فلسطینیوں کو مکمل آزادی نہیں ملے گی، کم از کم کئی دہائیوں تک۔ حقیقت پسندانہ حل یہ ہے کہ وہ ایک محدود خود مختاری پر اکتفا کریں۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے کی انہیں قیمت چکانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار ہآرتس میں صہیونی مصنف چک فرائیلیخ نے مضمون لکھا ہے، جو صہیونی پروپیگنڈے کا ایک اور نمونہ ہے۔ اس تحریر میں بھی حقیقت کو مسخ کرنے اور فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مضمون میں مزاحمت کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ کسی ممکنہ امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر پیش کیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت...
اپنے ایک مضحکہ خیز ٹویٹ میں گیڈعون سعر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ، بین الاقوامی قوانین کی پیروی نہیں کرتی بلکہ انہیں کمزور کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت پر امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پابندی عائد کرنے کے بعد آج اسرائیل کے وزیر خارجہ "گیڈون سعر" نے نے بھی اس عالمی عدالتی فورم کے خلاف بیان بازی شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے خلاف پابندیاں لگانے کے ایگزیکٹو آرڈر کو سراہتا ہوں۔ گیڈعون سعر نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے اپنے اس اشتعال انگیز ٹویٹ میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت، مشرق وسطیٰ...
راولپنڈی کی ایک عدالت نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم اشتیاق کو دفعہ 376 کے تحت عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت 4 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم کو شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرکے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ اور...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا کراچی کے پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ، وزیراعلی سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو نے پیمائش کے افسران کے ہمراہ صدر، آرام باغ، سول لائنز،گزری،ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے، جس میں مہران ٹائون کے علاقے میں مقدار میں کمی پی ایس او کے پمپ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا،جبکہ شاہین کمپلیکس پر کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپنسرز کو سیل کردیا گیا اور شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈفالٹر نکلا.معاون خاص عثمان ہنگورو کا کہنا تھا کہ پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسی ہوئی ہے،عوام...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو تجربہ کار پائلٹس نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے کھیت میں گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں دو تجربہ کار پائلٹس موجود تھے جو طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں پائلٹس نے پیراشوٹس کی مدد سے چھلانگ لگائی تاہم...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر تیز کیا جائے، عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے۔جمعرات کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم...
سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کینیڈا کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین بھی اسرائیل فلسطین مسئلے کے دو ریاستی حل کے مؤقف پر قائم ہے، انکا کہنا ہے کہ غزہ مستقبل کے فلسطین کا لازمی حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر موقف تبدیل نہیں ہوا، دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ میلانی جولی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ دو ریاستی حل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ یورپی یونین بھی اسرائیل فلسطین مسئلے کے دو ریاستی حل کے مؤقف پر قائم ہے، ان کا کہنا ہے غزہ مستقبل کے فلسطین کا لازمی حصہ ہے۔ جرمن صدر نے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تھانہ پنیاری کی حدود نورانی بستی میں ڈکیتی کی وار دات میں2 نامعلوم مسلح افراد نورانی بستی احسن آباد کالونی میں واقع شیخ ملک شاپ کے مالک تنزیل سے اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔
گوجرانولہ کے 2 نوجوانوں نے مراکش کشتی حادثے میں مسافروں کی ہلاکت اور اس سے قبل ایجنٹس کی جانب سے دکھائے گئے سبز باغ اور جھانسوں کی تفصیل کھول کر رکھ دی۔ مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے گوجرانوالہ کے عزیز اور عامر علی نے جہاں یہ بتایا کہ ایجنٹس نے نوجوانوں کو بیرون ملک جانے کے لیے کس طرح ورغلایا وہیں انہوں نے 66 میں سے 44 پاکستانیوں کی بھوک، پیاس اور تشدد کے باعث تڑپ تڑپ کر جان دینے کا آنکھوں دیکھا حال بھی بیان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ: 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت، 4 کل اسلام آباد پہنچیں گی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کا کہنا تھا کہ غیر قانونی...
افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گوما شہر کی جیل کو آگ لگائے جانے کے بعد سیکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے اور اُنہیں جلاکر مار ڈالا گیا ہے۔ روانڈا کے حمایت یفتہ ایم ٹوئنٹی تھری باغیوں نے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اِس کے بعد جیل سے ہزاروں قیدی بھاگ نکلے۔ اس کے بعد شہر میں انتہائی درجے کا انتشار برپا ہوا اور جیل سے بھاگے ہوئے مجرموں نے شہریوں کا ناطقہ بند کردیا۔ سیکڑوں خواتین کو گھیر کر اُن کی بے حرمتی کی گئی اور پھر اُنہیں زندہ جلایا گیا۔ یہ تمام واقعات گزشتہ ہفتے کے ہیں۔ تب سے اب تک پورا شہر شدید خوف کی گرفت میں ہے۔ لوگ گھروں میں دُبکے ہوئے...
کراچی(نمائندہ جسارت)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ درست نہیں ، مہنگائی نہیں بلکہ بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔پاکستان اکنامک آؤٹ لک چیلنجنگ آپرچیونٹنی کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال میں مہنگائی تھوڑی کم ہوئی ہے، پچھلے سال زیادہ تھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب زیادہ غریب ہوتا ہے اور امیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے۔ان کا کہنا...
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاء نے ملاقاتیں کی جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں 6 وکلاء کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلاء میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز اقبال شامل تھے۔ وکلاء سے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات...
کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ درست نہیں ، مہنگائی نہیں بلکہ بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔ پاکستان اکنامک آؤٹ لک چیلنجنگ آپرچیونٹنی کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال میں مہنگائی تھوڑی کم ہوئی ہے، پچھلے سال زیادہ تھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب زیادہ غریب ہوتا ہیں اور امیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے۔ ان کا...
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں تینوں بہنوں اور 6وکلا کی ملاقاتیں، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6وکلا نے ملاقاتیں کی جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔بانی پی ٹی آئی سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔بانی پی ٹی آئی سے جیل میں 6 وکلا کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلا میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح...

لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کا مرکزی ملزم گرفتار، 8 کروڑ کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا۔سرفراز ورک نے کہا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج تھے۔ یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم عثمان ججہ ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیاسیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی...
بیجنگ : امریکہ نے فینٹینیل کے بہانے امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر ٹیرف میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ یہ غلط اقدام ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ، چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خلل اور امریکی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب کرے گا۔ کچھ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ تجارتی جنگوں کے نتائج کو دیکھتےہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ دراصل امریکی عوام پر “کھپت ٹیکس” لگانے کا ایک اور دور ہے۔ چین نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کرے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام...
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے. دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی. گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے. دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا. جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق کاروبار کا...
غزہ میں اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تازہ ترین تعداد سامنے آگئی۔ فلسطینی حکام نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں شہید والوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کر کے 61 ہزار 709 کردیا جن میں متعدد لاپتا اور اب مردہ سمجھے جانے والوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تنازع میں ہلاک ہونے والے 76 فیصد فلسطینیوں کی لاشیں نکال کر طبی مراکز میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 14 ہزار 222 افراد کے بارے میں اب بھی خیال ہے کہ وہ ملبے کے نیچے یا ان...
مغربی کنارے کے فلسطینی عوام کیخلاف جاری غاصب صیہونی رجیم کی فوجی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی اپنے جنگی جرائم کی تکمیل کیلئے غاصب و سفاک صیہونی رجیم نے اس مرتبہ جنین کیمپ کا رخ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے فلسطینی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں غاصب صہیونی رجیم کی جانب سے جاری مسلسل جارحیت، قتل عام، ٹارگٹ کلنگ، گرفتاریوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں انصار اللہ یمن نے تاکید کی کہ جنین میں جاری صیہونی جارحیتیں درحقیقت غزہ میں نسل کشی پر مبنی...
بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش ایک مشہور بھارتی فنکارانہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ معروف گلوکار نتن مکیش کے بیٹے اور لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے پوتے ہیں۔ نیل خود بھی کئی سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اور اپنی دلکش شخصیت اور مردانہ وجاہت کی وجہ سے خاص طور پر خواتین کے درمیان مقبول ہیں۔ حال ہی میں نیل نے ایک انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس میں وہ نیویارک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیے گئے۔ یہ واقعہ 2009 میں فلم ”نیویارک“ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جس میں وہ جان ابراہیم اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے۔ نیل کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے...