Islam Times:
2025-04-22@07:07:37 GMT

ہم مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیں گے، نتین یاہو کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

ہم مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیں گے، نتین یاہو کا دعویٰ

اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے اور ہر سرحد پر اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" سے میری حالیہ ملاقات، واشنگٹن سے ہمارے مذاکرات کی 20 سالہ تاریخ میں بے مثال تھی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بہت سارے مسائل پر ہمارے اور امریکہ کے نقطہ نظر میں اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ غزہ میں جنگ کے بعد ایک واضح موقف رکھتے ہیں جیسا کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے مخالف ہیں۔ نتین یاہو نے کہا کہ میں نے امریکہ کے ساتھ غزہ میں حماس و فلسطینی اتھارٹی کے بغیر نظم و نسق کے حوالے سے مشاورت کی۔ انہوں نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کی مرکزیت، حماس کے میزائل سسٹم اور "حزب الله" کی رضوان بریگیڈ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ کو تبدیل کر دیں گے۔ جنگ ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔

صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ بشار الاسد نے شام سے اقتدار چھوڑ دیا، اس کے بعد گولان ہائٹس پر قبضہ ہماری ترجیح تھی۔ امریکہ واضح طور پر رفح کراسنگ میں ہمارے داخلے کا مخالف تھا اور اس ضمن میں واشنگٹن نے ہمیں ہتھیاروں کی سپلائی منقطع کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ہم نے حزب الله کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر الله کو نشانہ بنانے کے لئے امریکہ کو لبنان میں اپنے پیجر حملوں سے مطلع نہیں کیا تھا۔ آخر میں صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ ہم خود کو درپیش چیلنجز پر امریکی حمایت سے قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے اور ہر سرحد پر اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صیہونی وزیراعظم انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ دیں گے

پڑھیں:

’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے

’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

واشنگٹن:امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی ہزاروں مظاہرین نے نیویارک، واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں امریکی صدر کے خلاف بڑی ریلیاں نکالیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں لوگ شہر کی مرکزی لائبریری کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے اور “امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں” اور “ظالم کے خلاف مزاحمت” جیسے الفاظ درج تھے۔

بہت سے لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی ملک بدری کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کوئی آئی سی ای (تارکین وطن کےخلاف کریک ڈانؤن کرنے والی ایجنسی) نہیں، کوئی خوف نہیں، یہاں تارکین وطن کا خیر مقدم ہے کے نعرے لگائے۔

واشنگٹن میں مظاہرین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ شفاف طریقہ کار پر عمل درآمد کے حق سمیت طویل عرصے سے رائج قابل احترام آئینی اصولوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے ہلچل سے بھرے پہلے 3 ماہ؛ دنیا کا منظرنامہ تبدیل
  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  • سندھ بلڈنگ ، سرپرستوں کی مہربانیاں ،ضلع وسطی میں تعمیرات جاری
  • اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا، حافظ نعیم الرحمن
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • بانی پی ٹی آئی 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں،شیرافضل مروت کا بڑا دعویٰ
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح