وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر تیز کیا جائے، عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے۔
جمعرات کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو نجکاری کے حوالے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ پیش کیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس کو مختلف اداروں کی نجکاری کی معینہ مدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں کی نجکاری کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہی.پہلے مرحلے میں دس ادارے، دوسرے مرحلے میں تیرہ جبکہ تیسرے مرحلے میں باقی ماندہ اداروں کی نجکاری یقینی بنائی جائیگی۔وزیرِ اعظم نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری کے عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستانی عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دونگا۔ انہوںنے کہاکہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ بروقت ضروری اصلاحات ہی سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر تیز کیا جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اچھی شہرت کے وکلاء کی خدمات لی جائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔وزیرِ اعظم نے نجکاری کے عمل کی نگرانی کیلئے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء عبدالعلیم خان، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اداروں کی نجکاری نجکاری کے عمل کو کی نجکاری کے عمل نے کہاکہ عمل کی
پڑھیں:
روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر Olivier J.P Nduhungirehe کی آج وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی. وزیر اعظم نے روانڈا کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور صدر پال کاگامے (Paul Kagame) اور وزیر اعظم ایڈورڈ اینگیرینٹے (Edouard Ngirente) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر کاگامے کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے روانڈا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے روانڈا کو اسلام آباد میں اپنا مشن کھولنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بزنس ٹو بزنس روابط سے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا. روانڈا کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روانڈا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تجارتی وفد ان کے ساتھ پاکستان آیا ہوا تھا اور لاہور میں تجارت کے فروغ کیلئے منعقدہ تقریب میں شریک ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین اقوام متحدہ میں کثیرالجہتی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور روانڈا کے درمیان بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔