Jang News:
2025-12-13@23:10:52 GMT

نواب شاہ: زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

نواب شاہ: زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔

کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا

کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے  جا رہے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 4 مسافر زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔

ادھر بہاولپور میں حاصل پور-چشتیاں روڈ پر ایک ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا والد زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ  پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

حد نگاہ کم ہونے کے پیش نظر موٹروے ایم 5 کو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایم 5 بس بہاولپور ٹریفک حادثات ٹریلر چشتیاں حاصل پور خانیوال موٹر سائیکل موٹروے

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق
  • موٹروے ایم 4 پر خانیوال کے قریب بس اور ٹریلرکی ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق
  • کراچی میں ایک اور ٹینکر نے 12 سالہ بچے کی جان لے لی
  • کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور بچہ جاں بحق
  • کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، خواتین سمیت تین افراد جاں بحق
  • کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عثمان پبلک اسکول سسٹم فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے والد سے ملاقات اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
  • کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ ڈرائیور، مالکان کے خلاف درج
  • ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی
  • واٹر ٹینکر نے ایک او طالبعلم کی جان لے لی،مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی