ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں حاضری کے لئے حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ان پر انٹرنیٹ استعمال کرنے یا میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے۔ عدالت نے انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کے لئے کسٹڈی پیرول منظور کیا ہے۔ انجینئر رشید کو ان کے موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا "درخواست گزار کسی بھی شخص کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا سوائے اس کے پارلیمنٹ میں جانے کی اپنی محدود ذمہ داری کے استعمال کے، وہ میڈیا سے کسی بھی طرح سے خطاب نہیں کرے گا"۔ اس کیس کا فیصلہ گزشتہ ہفتے محفوظ کر لیا گیا تھا۔

عدالت نے انجینئر رشید کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ این ہری ہرن اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ سدھارتھ لوتھرا کی دلیلیں سنیں۔ پپو یادو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے ہری ہرن نے کہا کہ انجینئر رشید کو بھی اسی طرح حراستی پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج تک انجینئر رشید پر کسی گواہ پر اثر انداز ہونے کا کوئی الزام نہیں لگا ہے۔ حراستی پیرول کی منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے لوتھرا نے سریش کلماڈی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ میں حاضری کسی کا ذاتی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلماڈی کے فیصلے کے پیش نظر یہ ریلیف ممکن نہیں۔

تہاڑ جیل سے انتخابات میں حصہ لے کر انجینئر رشید نے 2024ء کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعلٰی عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی ہے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ان پر دہشت گردی کی فنڈنگ ​​اور منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کر رہے ہیں لیکن این آئی اے اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ انجینئر رشید نے 28 اکتوبر 2024ء کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی۔ 10 ستمبر 2024ء کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انجینئر رشید کو جموں و کشمیر میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے 2 اکتوبر 2024ء تک عبوری ضمانت دے دی۔ اس کے بعد عدالت نے انجینئر رشید کی عبوری ضمانت میں دو بار توسیع کی تھی۔ انجینئر رشید کو این آئی اے نے 2016ء میں گرفتار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انجینئر رشید کو حراستی پیرول آئی اے عدالت نے کے لئے

پڑھیں:

لاہور، پوپ فرانسس کے انتقال کر تعزیتی اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس  کی بین المذاہب خدمات اور دنیا بھر کے مظلوموں کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی، انکی وفات سے بین المذاہب رواداری کیلئے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریگل چوک چرچ میں عالمی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر بین المذاہب تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماوں نے شرکت کی۔ رہنماوں نے پوپ فرانسس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اجلاس میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم، مفتی عاشق حسین، علامہ اصغر عارف چشتی، صغیر ورک، فادر آصف سردار، فادر نقاش اعظم، فادر رفحان فیاض، ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل، پنڈت بھگت لال کھوکھر سمیت دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس  کی بین المذاہب خدمات اور دنیا بھر کے مظلوموں کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی، انکی وفات سے بین المذاہب رواداری کیلئے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، پوپ فرانسس کے انتقال کر تعزیتی اجلاس کا انعقاد
  • شیخ رشید کی بریت کی اپیل، پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا
  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا
  • وزیرخزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کرینگے
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
  • پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، انجینئر حمید حسین 
  • آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ