فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا۔

سرفراز ورک نے کہا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج تھے۔

یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم عثمان ججہ ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیا

سیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی حادثے سے 11 دن پہلے مخالفین پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد سے سیالکوٹ جیل میں تھا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں، 2023ء لیبیا کشتی حادثے میں اس سے قبل ایف آئی اے 150 کے قریب ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے۔

 گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اسمگلرز سمیت 16 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

لیبیا کشتی حادثے میں ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 197 مقدمات درج کیے، کشتی حادثے میں ملوث 55 ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیے گئے۔

لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم حافظ آباد سے گرفتار، ایف آئی اے

ایف آئی اے نے حافظ آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرکے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مقیم انسانی اسمگلروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے۔

.