بھارتی میزائیلوں پر نظر رکھتی چین کی جدید آنکھ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہور:
برما کی سرحد پر واقع اپنے صوبہ یوننان میں نیا ریڈار اسٹیشن بنا کر چین نے بھارت کے عسکری حلقوں میں ہلچل مچا دی.
اسٹیشن پر نصب جدید ترین ’’لارج فیڈ ایرے ریڈار ‘‘5 ہزار کلومیٹر قطر میں بھارتی بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کے میزائیلوں کی تمام سرگرمیاں نوٹ کرے گا، وہاں بحرہند اور خلیج بنگال میں تمام بھارتی میزائیلوں کے تجربات پر نظر رکھے گا۔
اس سسٹم میں رفتار اور ٹریجیکٹری ریکارڈ کرنے والے بہترین آلات نصب ہیں، حاصل شدہ ڈیٹا سے چین نہ صرف بھارتی میزائیلوں کی طاقت سے آگاہ ہو گا بلکہ وہ اپنے میزائیل ڈیفنس سسٹم کو طاقت ور بنا سکے گا۔
بھارتی عسکری حلقے یہ جان کر شدید تشویش میں مبتلا ہیں کہ اب خصوصاً بحر ہند میں انڈین نیوی کے تمام میزائیل تجربات اور جنگی طیاروں و ڈرون کی اڑانیں چین کی ’’آنکھ ‘‘بہت گہرائی وگیرائی سے دیکھ سکے گی یوں بھارتی بحریہ کی کمزوریاں چین سے چھپی نہیں رہ سکتیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی
اسلام آباد:حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں کے حوالے سے کی گئی تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں ۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں تبادلے کے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔
Post Views: 1