2025-04-23@23:43:56 GMT
تلاش کی گنتی: 345

«وفاقی وزیرداخلہ»:

(نئی خبر)
    سٹی42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس،اجلاس میں صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،محسن نقوی نے کہا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں،صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق اجلاس میں نیشنل اور پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام پر پیش رفت کو بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں  بریفنگ دی گئی کہ نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے،تمام صوبوں میں بھی پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹرز کے قیام پر کام جاری...
      نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات جاری جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے، اجلا س میں فیصلے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لیے گئے ۔گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے...
    وزارتوں ، محکموں سے تین سال کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب سرمایہ کاری بورڈ نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا وفاقی حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزارتوں اور محکموں سے آئندہ تین سال کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے ۔سرمایہ کاری بورڈ نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ، مراسلہ کے متن کے مطابق متعلقہ شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے والے منصوبوں کی تفصیل جمع کی جائے ۔بورڈ آف انویسٹمنٹ نے ان منصوبوں کا ڈیٹا جمع کرانے کی تاریخ 9 اپریل مقرر کی ہے ،...
      اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے امور، اور وزارت سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل اور حکومتی پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔   Post Views: 1
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا اور دہشت گردوں اور شرپسندوں...
    اسلام آباد: دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ نشینل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے...
    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک؛ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیرِ اعظم ہاؤس میں گزشتہ روز ہونے والے ایک اہم اجلاس میں وفاقی اور صوبائی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف کا اعادہ کیا۔ اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم نے کی، جس میں عسکری و سول قیادت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شریک ہوئے۔اہم فیصلے:جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا عزم:اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے ذمہ داروں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے...
    اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر کی ہونیوالی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
    اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی، تجارتی اور سفارتی روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر سرمایہ کاری کے فروغ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نتالی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔قائم مقام امریکی سفیر کی جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت اور شہدا کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سےدلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ، امریکا کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے کلمت میں بس سے اتار کر مسافروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا،بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے۔جاں بحق افراد...
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ہے۔   اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں رہنما نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔  ملاقات کےد وران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں رہنما ﺅںنے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے د وران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مزید :
    اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے کلمت میں بس سے اتار کر مسافروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے، اور شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی کی بدترین مثال ہے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے  وہ جاں بحق افراد کے لواحقین...
    ویب ڈیسک : پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے وفاقی حکومت نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔   وفاقی حکومت نے پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلیے اقدامات کرنا شروع کر دیے گئے اور اس حوالے سے وفاق اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی وزارت داخلہ کے ماتحت تشکیل دی گئی ہے۔ 15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے۔ صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری داخلہ، تمام حساس اداروں کے نمائندگان اور سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے اعلیٰ سطحی کمیٹی افغانیوں کی واپسی اور اسمگلنگ روک تھام...
    وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کی منظوری مؤخر کرتے ہوئے صارفین پر اضافی ٹیکس کی وصولی روک دی۔ اس سے متعلق مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مزید رائے لینے کے بعد سفارشات کو کابینہ کو دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ اراکین سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں نیٹ میٹرنگ یا گراس میٹرنگ؟ پاور ڈویژن کا مؤقف سامنے آگیا وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حجم بجلی صارفین کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے استعمال...
    وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ،...
    وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو  مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ، وارڈز سولر پر منتقل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیار کر رہی ہیں، پمز، پولی...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد یوسف نے سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی وزیر کی ملاقات کے دوران حجاج کے لیے انتظامات پر تبادلۂ خیال اور رجسٹریشن سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی تاریخی توسیع کی، عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ حج 2025 بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد اسلام آباد بڑی تعداد میں عازمین حج کے لیے شاید یہ... دوسری جانب سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ حجاج کرام کو سہولتیں دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، حجاج کرام اور...
    وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی طرف سے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے، خیبرپختونخوا میں زیر تعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے، خیبرپختونخوا میں زیر تعلیم تمام...
    پارلیمنٹیرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو اب 4920 روپے تک ڈیلی الاؤنس ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون سے فور تک ڈیلی الاؤنس ریٹ مقرر کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک مراسلہ عمل درآمد کے لیے وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون، ٹو کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 4920 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ 3720 روپے ہوگا۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل تھری، فور کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 3840 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری...
    — فائل فوٹو وفاقی وزراتِ داخلہ نےخیبر پختون خوا حکومت سے افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ وفاقی وزراتِ داخلہ نے صوبائی حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ صوبہ کے پی میں زیرِتعلیم تمام افغان طلباء کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی، وفاقی وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلبسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزراتِ داخلہ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں زیرِ تعلیم افغان طلباء کا ڈیٹا وفاقی وزارتِ داخلہ کو 27 مارچ تک بھیج دیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ...
    پشاور/ اسلام آباد: وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے سیکیورٹی سیل نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کر دیا۔ خط کے مطابق نیشنل سیکیورٹی سیل غیر ملکیوں کا ڈیش بورڈ اَپ ڈیٹ کر رہا ہے، صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کی تفصیل 27 مارچ تک ارسال کی جائے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جن کے انخلا میں 07 دن باقی ہیں۔ پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ واپسی کا...
    وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
    پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزرات داخلہ نےخیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے،خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔ واضح رہےکہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کر رکھی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر قائم کردہ ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کرنے کے لیے ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ، وزارت خزانہ نے پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ڈائریکٹرز جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی ان میں ڈائریکٹر اکنامک انلاسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کی تعیناتی ہوگی آفس میں ڈائریکٹرز کی تعیناتی اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ہوگی۔ وزارت خزانہ نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملکی معاشی حالات کے پیش نظر وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات پر ہر دور میں سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وی نیوز کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کا کوئی بھی رکن تنخواہ وصول نہیں کررہا۔ جس کے بعد اگلے ہی روز وفاقی کابینہ نے وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی منظوری دی، جس کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہ 2 لاکھ سے بڑھ کر 5 لاکھ 19 ہزار ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی...
    پارلیمنٹ میں وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، صورتحال تشویشناک قرار، ڈپٹی اسپیکر کا وزیراعظم کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پارلیمنٹ میں وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اس معاملے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزرا کی ایوان سے غیر حاضری ایک تشویشناک مسئلہ ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں 20 وزارتوں، خصوصا توانائی اور مواصلات کے وزرا کی غیر حاضری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔خط میں اس امر پر بھی زور دیا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وفاقی ایجنٹس کی بڑی تعداد کو اپنے روایتی کاموں سے ہٹا کر امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں میں تفویض کر دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں اس بات کا حصہ ہیں کہ صدر ٹرمپ لاکھوں مجرمانہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی ایجنٹ جو عموماً بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے معاملات کی تحقیقات کرتے ہیں، اب غیر قانونی طور پر امریکہ میں...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 23  مارچ 1940ء ہمیں  اس ولولہ انگیز لمحے کی یاد دلاتا ہے جب بر صغیر کے  مسلمانوں  نے  آزاد ریاست کے قیام  کا فیصلہ کیا تھا۔احسن اقبال نے یوم پاکستان کے حوالےسے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمارے شعور، اجتماعی خودی اور عزم کی علامت ہے جس کی و جہ سے آج پاکستان جیسی عظیم نعمت ہمارے پاس ہے۔ آج 84 سال بعد اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں ماضی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اُڑان پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی خود کفالت، جدید ترقی اور باوقار مقام دلانے کے لیے اڑان...
    وفاقی وزیر داخلہ کا یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ یوم پاکستان پر سب کو قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا عہد کرنا چاہیے اور پاکستان کی خاطر ایک ہونا چاہیئے، باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، یوم...
    امریکا، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وفاقی ایجنٹس کی بڑی تعداد کو اپنے روایتی کاموں سے ہٹا کر امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں میں تفویض کر دیا گیا ہے۔یہ تبدیلیاں اس بات کا حصہ ہیں کہ صدر ٹرمپ لاکھوں مجرمانہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی ایجنٹ جو عموماً بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا...
    پشاور: وزارت داخلہ کا ملازم لاپتا ہونے کے کیس میں عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ کے ملازم کے لاپتا ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ، جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا ۔ دوانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل امین الرحمٰن یوسف زئی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاپتا شخص وزارت داخلہ کا ملازم ہے، پشاور سے اٹھایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے بھائی کو 6 ماہ پہلے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سے اٹھایا گیا تھا۔ لاپتا شخص وزارت داخلہ میں ڈیٹا اینٹری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت ملک بھر میں چلنے والے نقصان میں 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا انکشاف سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سامنے آیا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، لیکن دو سالہ آڈٹ کی عدم تکمیل کی وجہ سے نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں اس...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کنگر پل پولیس چوکی, بنوں پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسینوزیر داخلہ محسن نے کہا ہے کہ کے پی کے پولیس نے دلیری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخواپولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی آج نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر سنایا۔فیصلے میں کہا کہ چادر و پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا، ایسی روایات اسلامی احکامات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیخلاف فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قراردیدیاگیا،خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے،جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔ مزید :
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اوردہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔  نجی  پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارے بچوں کی حفاظت کیلئے شہید ہورہے ہیں۔ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے، ٹارگٹڈ آپریشن ہو یا جنگ دہشتگردوں کے خاتمے کا فیصلہ ہوچکا ہے اور جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا مصدق ملک کا کہنا تھاکہ اے پی ایس کے بعد دہشتگردی کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے میں اجلاس جاری ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شریک نہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان اور سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اجلاس میں شریک نہیں۔ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل بھی اجلاس میں شریک نہیں،اپوزیشن لیڈر گوہر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے ارکان اجلاس میں شریک نہیں،پی ٹی آئی نے پہلے ہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں...
    سٹی 42: وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.   وزیراعظم کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کا تبادلہ کر کےسیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن حسن ناصر جامی کا تبادلہ کر کے  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، دریں اثناء مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان محمد عثمان چاچڑ کا تبادلہ کر کے  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے محمد ایوب چوہدری کو ڈیپوٹیشن پر مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 21 کے محمد ایوب چوہدری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے . سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے...
    پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی صوبائی نہیں قومی مسئلہ ہے، وفاقی حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات اور  وفاقی حکومت  پر تنقید  کرتے ہوئے  بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے۔ گزشتہ 3 دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام بنائے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنوں اور لکی مروت میں عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشت گرد حملوں کو پسپا کیا۔ خیبر پختونخوا حکومت بہادر پولیس اور غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ عوام اور پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یک جہت ہیں۔ عوام کے تعاون کے...
    کراچی: وفاقی حکومت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے قومی پالیسی بنانے کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کو مزید مربوط بنانے کا فیصلہ کرلیا یے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پارلیمانی جماعتوں ۔صوبائی حکومتوں اور عسکری قیادت کی مشاورت سے اہم پالیسی اور مربوط اقدامات کیے جائیں گے جبکہ ریاست کے خلاف متحرک گروپس اور سیکورٹی اداروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مذید سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے حکام نے بتایا کہ وزیراعظم نے کے پی کے اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قریبی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی اور کہا بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کیخلاف درخواست پرہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالر نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ فل بینچ نے پی ٹی اے کے ذمہ دارافسر کو بھی ریکارڈسمت طلب کر لیا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سےحکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہےہیں اور یہ بھی بتایاجائےایکس کی حیثیت قانونی ہے یاغیرقانونی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمام فریقین عدالت میں جواب داخل کرانے کے پابند ہیں۔ پی ٹی...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو  وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا، حکومتی سطح پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کیا جائے گا۔حنیف عباسی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ساری دنیا اس دہشت گردی کی مذمت کر رہی ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصر نے اس سانحہ کو مذاق بنانے کی کوشش کی ہے۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ ایک ریلوے پولیس ملازم بھی شہید ہوا ہے، پاکستان ریلوے کو بہتری کی طرف گامزن کرنے جا رہے ہیں، ٹریک کے حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اُنہوں...
    لاہور ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ایکس سابقہ ٹوئٹر کی بندش پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حافظ شاکر اعوان سمیت دیگر کی جانب سے ایکس ڈاٹ کام کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزرات داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں ایکس ڈاٹ کام پر پابندی پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی یعنی پی ٹی اے نے عائد کی تھی۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے ایکس کے استعمال کی بابت رپورٹ طلب کرتے ہوئے جبکہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا، 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعہ پر ایک زبان بول رہے تھے۔  جعفر ایکسپریس کے سانحے کے حوالے سے گفتگو کرتے  ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا اور پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا، پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے،آپریشن کے دوران بہادری اور دلیری کے ساتھ پاک فوج کے...
    اسلام آباد: جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا  ہے اور اسلام آباد پولیس لائنزکے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے مسلسل رابطہ قائم رکھا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے موثر آپریشن کی تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار...
    وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے شوگر ملوں کے اندر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ پیر کو  وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق  صارفین کو ریلیز فراہم کرنے کے لیے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شکر کی درآمد سے مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ یہ...
    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ، ملاقات میں اقتصادی ترقی، چیلنجز اور ترقی کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال درپیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی۔  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال درپیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی۔وزیر خزانہ نے بھی اس پیش رفت میں سیاسی قیادت، خصوصاً وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن اور رہنمائی کے کردار کو...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔ پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ آج صدرزرداری نے تاریخی خطاب کیا ہے، آصف زرداری پہلے صدرہیں جنہوں نےآٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر مملکت نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیرسنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے...
    وفاقی حکومت نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے دن کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے کے ذریعے صوبوں کو توہین مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے سیکریٹریز مذہبی امور کو بھی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔مفتی منیب الرحمان، مولانا عبدالمالک، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر، مولانا حنیف جالندھری، علامہ محمد افضل حیدری سے توہین مذہب کے خلاف لائحہ عمل بناکر آگاہی مہم چلانے کی اپیل کی گئی ہے۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کو یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے 15 مارچ کو یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے، مراسلے میں صوبوں کو توہینِ مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے مراسلے میں صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ خیبر پختونخواہ، صوبہ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت...
    سمندرپار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی شکایت پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا وزرات داخلہ کو خط۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: میگا سینٹر ناظم آباد پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24 گھنٹے کام کرے گا پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی شکایت کے بعد وفاقی وزیر چوہدری سالک نے وزرات داخلہ کو خط لکھ معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:گرین پاسپورٹ کا رنگ پیلا کیوں...
    چوہدری سالک حسین —فائل فوٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس لے لیا۔اس حوالے سے وفاقی چوہدری سالک حسین نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلہ کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔چوہدری سالک نے کہا ہے کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،ایئر پورٹس پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فیسیلیٹیشن ڈیسک بنائیں گے۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر  دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر  دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کیساتھ   دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ  دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے اور قومی ذمے داری بھی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت اور وقار کا تحفظ کرنے والے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ خواتین کو جو حقوق دینِ اسلام نے دیے...
    سٹی42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام، محسن نقوی نے کہا خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے اور قومی ذمہ داری بھی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی،خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنیوالے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔تعلیم،ملازمت ،آگے بڑھنےکے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے،خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے،خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ، اب بھی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے،خواتین کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان مواصلات کی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، عبدالعلیم خان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہے۔ مزیدپڑھیں:شادی کے...
    ویب ڈیسک : استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان مواصلات کی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، عبدالعلیم خان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
    پشاور(نیوز ڈیسک)وفاق کا خیبر پختونخوا حکومت کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ پرویز خٹک کو مشیرداخلہ جبکہ اختیار ولی کو مشیر کے پی کا عہدہ دے دیا گیا، دونوں پشاورمیں موجود رہیں گے، پولیس اور سیکورٹی اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔ وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف آستینیں چڑھالیں، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک خیبر پختونخوا میں امن امان کی صورتحال دیکھیں گے، ان کا دفتر پشاور میں ہوگا، پرویز خٹک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی اختیار ولی کو بھی مشیر کے پی کا عہدہ دے خیبر پختونخوا بھیج دیا گیا، وہ اطلاعات کے لئے خیبرپختونخوا سے وزیر اعظم کے کوارڈینٹر ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف...
    وفاقی کابینہ میں حالیہ اضافے کے بعد وزارتوں میں ردو بدل کرکے وزرا کو نئے سرے سے قلم دان تفویض کردیے گئے ہیں۔ فیصلے کے مطابق حنیف عباسی ریلوے کے وزیر ہوں گے۔ جبکہ طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور،  علی پرویز ملک پیٹرولیم  کے وزیر ہوں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا 3 میں سے 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے۔  وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔  انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھرپور توجہ دینے کے لیے کیا گیا۔ اب وہ صرف وزارت مواصلات اپنے پاس رکھیں گے۔ آپ اور...
    سٹی42: وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ، بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت کر دیئے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کی اعلیٰ سطح پر ترقیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت کر دیئے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اِس ضمن میں جاری کردہ گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی کے لئے سول سرونٹس (ترقی) قوانین 2010 میں اہم ترمیم کر کے نئی پالیسی نافذ کی ہے،پالیسی میں وفاقی حکومت کی جانب سے سول سرونٹس (ترقی) قوانین...
    اسلام آباد: وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے تمام تحفظات دور کر دیے گئے ہیں اور حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لئے خواہش مند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے. ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو یہاں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کو زیادہ سے زیادہ پُرکشش بنانے کے لئے نیا لائحہ عمل دے رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ تین ماہ میں اس نجکاری کے تمام مراحل طے کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے...
    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عبد العلیم خان، جن کے پاس اس وقت تین وزارتیں ہیں، وزارت مواصلات اپنے پاس رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی مسلم لیگ (ن) کو بھی لالچ ہے، اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما خالد مگسی بھی اسی وزارت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں 21 سے زائد نئے ارکان کی شمولیت کے تقریباً ایک ہفتے بعد بھی حکومت ان نئے وزراء اور مشیروں کو قلمدانوں کی تقسیم کے بارے میں متذبذب نظر آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کچھ نئے وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، لیکن ذرائع کا کہنا...
    قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری ہیں۔ قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے وزراء میں مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چودھری، عبدالرحمان کانجو شامل تھے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقرر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے اختیار ولی کو...
    وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، شہر قائد کی عوام کے لئے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے یہ اقدام شہر کے طلبہ کے لئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے طلبا کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ اپنے اعلان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین اعلی تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) اور کامسیٹس یونیورسٹی کا کراچی میں نئے کیمپسز کا قیام...
    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ، کابینہ کے نئے ارکان کی حلف برداری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے بعد نون لیگ نے پنجاب کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نواز شریف نے بارہ ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی، بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشااللہ بٹ، ایوب گادھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔اس کے علاوہ سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، افتخارحسین، رانامحمدارشد بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ملک اسدعلی کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری اور شعیب صدیقی کا نام بھی کابینہ کےلیے شارٹ لسٹ کیاگیا ہے۔کابینہ کے نئےارکان کی حلف برداری رواں ہفتےہی متوقع ہے۔خیال رہے وزیر اعلیٰ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس کے معاملے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ذیلی کمیٹی بنا دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل، رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور نبیل گبول شامل ہیں، ایم کیو ایم سے خواجہ اظہار الحسن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی نے مصطفی عامر کیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کر لیا ہے۔داخلہ امور کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اور انسداد منشیات فورس اے این ایف کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت وزیرداخلہ محسن نقوی کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا حامد الحق حقانی سمیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا مسجد میں دھماکے کے افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔قوم کی حمایت سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی داخلہ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ کیس میں اے این ایف، ایف آئی اے اور سائبر کرائم کو متحرک ہوجانا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چئیرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر اعتراض کر دیا۔  نبیل گبول نے کہا کہ کمیٹی میں پی ایس ڈی پی 2025-26 بجٹ کی منظوری ہونی ہے، کم از کم سیکریٹری داخلہ تو کمیٹی میں موجود ہوں۔ اس پر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ہم دو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ موجود ہیں۔ کمیٹی میں...
     شہباز شریف:وزیراعظم نے کہا ہے کہ  کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔   نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان  سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز   وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ...
    اسلام آباد (عترت جعفری) وفاقی کابینہ میں 12 وفاقی وزراء،9 وزراء مملکت، تین مشیروں اور4 معاونین خصوصی کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔ نئے وفاقی وزراء کی شمولیت سے پہلے سے کام کرنے والی کابینہ جو 18 وفاقی وزراء، دو وزرائے مملکت اور ایک مشیر اور چار معاون خصوصی پر مشتمل تھی، پر کام کے بوجھ میں کمی آئے گی۔ بہت سی اہم وزارتیں ہیں جن میں فوڈ  سکیورٹی، مذہبی امور، نجکاری شامل ہیں جو دوہرے چارج کی وجہ سے حقیقی قیادت سے محروم تھیں۔ وفاقی کابینہ اب بظاہر مکمل ہو گئی ہے اور اس میں مزید وزراء کی شمولیت کی گنجائش کافی حد تک کم ہو گئی ہے۔ وفاقی وزرائے...
    اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آ باد میں برطانوی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر برائے پاور اویس لغاری سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی سیکٹر میں حکومتی اقدامات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔نجی ٹی وی سما کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر کو پاور سیکٹر میں اصلاحات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے جو صارفین کے لئے ریلیف کا باعث ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کی مجموعی بجلی پیداوار کا 55 فیصد متبادل ذرائع سے حاصل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اگلے 10 سال تک درآمدی...
      حنیف عباسی، طارق فضل، خالد مگسی، مصطفی کمال کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ڈاکٹرتوقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے، ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان طلال چوہدری ، افضل کھوکھر ، بیرسٹر عقیل اور حذیفہ رحمان، عبد الرحمان کانجو اور سرادر یوسف بھی دوڑ میں شامل، وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برادری کی تقریب 27یا 28 فروری کو ایوان صدر میں ہوگی وفاقی کابینہ میں دو روز کے اندر توسیع کا امکان ہے اور متوقع طور پر نئے وزرا 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ میں اگلے دو روز میں توسیع...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 25 فروری 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے) ایم کیوایم رہنماء مصطفی کمال اور رہنماء خالد مگسی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے وزراء کی تقریب حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت ، مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور خالد مگسی کو وزارت مواصلات کا قلمدان سونپے...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کاحتمی فیصلہ کرلیااوروزیراعظم آفس نے حلف برداری کی تقریب کے انعقادکے لیے ایوان صدرسے باضابطہ رابطہ بھی کیاہے جس کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے لیے 27فروری کی تاریخ تجویزکی گئی ہے،باخبرحکومتی ذرائع نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے حوالے سے تصدیق کردی ہے،جب روزنامہ ممتازنے ایوان صدرکے ذرائع سے رابطہ کیاتوبتایاگیاکہ حکومت کی طرف سے 27فروری کی تاریخ مقررکرنے کی تجویزآئی ہے تاہم صدرمملکت کی دیگرمصروفیات بھی ہیں ،اگر27فروری کو کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کے لیے تقریب حلف برداری نہ ہوسکی تو 28فروری کو منعقدہوگی،دریں اثناء ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کے لیے 8 سے 10 وزرا ءکے نام زیرغورہیں،جن میں راولپنڈی سے مسلم لیگ ن...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، اور 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، سب سے نمایاں چہرہ کون سا ہوگا؟ اس کے علاوہ اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی جبکہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کرنے کے بعد ان کی حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا...
    کولاج فوٹو: فائل رکن پارلیمنٹ حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، خالد مگسی اور مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات جبکہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ انکے پاس وزارت تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 4نئے وزرا شامل کیے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا اور 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مصطفی کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے وزرا کی تقریب حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا...
    وفاقی وزیر داخلہ سے روسی سفیر کی ہونیوالی ملاقات میں انسداد دہشتگردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا...
    جج نے کہا کہ وفاقی المدارس کے ڈگری ہولڈر بچوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے پاس بچوں کو ایک ہی جیسی سہولیات میسر ہوں گی؟ عدالت وفاق المدارس کس قانون کے تحت دوسرے اداروں کو اپنے پاس رجسٹرڈ کرتی ہے؟ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، کسی بچے کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت...