اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نئے وفاقی وزرائ، وزراء مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی شمولیت سے حکومت کی کارکردگی میں بہتری اور نکھار آئے گا، ہم مل کر ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں حکومت کی سالانہ کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، آئی ایم ایف کی معاونت سے معاشی استحکام آیا ہے، ہمیں ملکی ترقی کے لیے محنت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی شعبہ سے منسلک اداروں کی کارکردگی اور معاملات تسلی بخش ہیں، آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کے دورے پر ہے، ان کے ساتھ وزیر خزانہ اور متعلقہ حکام بات چیت کر رہے ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی جیسے اقدامات کئے ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، میری ٹائم کے شعبہ میں بے پناہ صلاحیت ہے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے نتائج قوم کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ان کی خدمت کرنے آئے ہیں، ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے اور منزل کو حاصل کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے جس میں روزانہ پولیس، افواج کے افسران اور جوان شہید ہو رہے ہیں، جب تک مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا، ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، افواج پاکستان، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ترسیلات زر 13.

1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، ہر ہفتے دو وزارتوں کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دانش یونیورسٹی میں اپلائیڈ سائنسز، آئی ٹی، اے آئی، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جدید تعلیم دی جائے گی، 14 اگست 2026ء سے اس یونیورسٹی کا باضابطہ پہلا سیشن شروع ہوگا۔\932

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دانش یونیورسٹی انہوں نے کہا کہ کی کارکردگی نہیں ہوگا

پڑھیں:

شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج دیا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں شہباز شریف کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج دیا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، مادر وطن کیلئے ان کی بڑی خدمات ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے جذبوں، وطن کیلئے محبت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے اپنا اور اپنے ملک کیلئے نام روشن کیا اور طب، تعلیم، انجینئرنگ اور کنسلٹینسی میں بطور پروفیشنل محنت کر کے رزق حلال کمایا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ کنونشن میں اوورسیز کی بڑی تعداد میں شرکت حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور اُنہیں مزید سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں اور پاکستان میں اُن کی مہارت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • گانچھے میں کل دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
  •  نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی اور ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے. وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم