وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.
وزیراعظم کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کا تبادلہ کر کےسیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن حسن ناصر جامی کا تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، دریں اثناء مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان محمد عثمان چاچڑ کا تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے محمد ایوب چوہدری کو ڈیپوٹیشن پر مینیجنگ ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 21 کے محمد ایوب چوہدری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے .
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر، پولیس سروس، گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پولیس سروس، گریڈ 20 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی شہزاد اکبر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں پولیس سروس، گریڈ 19 کے علی شیر جاکھرانی کا بلوچستان حکومت سے موٹروے پولیس کیا گیا تبادلہ منسوخ کر کے اُنہیں بلوچستان حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں.
لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بلوچستان حکومت کی گئی
پڑھیں:
ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سندھ حکومت کے اعلی حکام سے اس سلسلے میں بات کر چکی ہے اور اس واقعہ میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔