وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر  دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر  دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کیساتھ   دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ  دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پولیس کے بہادر اور پیشہ ورانہ سپوتوں پر فخر ہے۔علاوہ ازیں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض اور قومی ذمہ داری ہے، خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی، خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنے والے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ تعلیم، ملازمت اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے، خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے، خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔محسن نقوی نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، اب بھی خواتین کو تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے جس کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین کے لئے ایک بہتر، محفوظ اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر محسن نقوی نے وفاقی وزیر وزیر داخلہ نے کہا کہ

پڑھیں:

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وہ جب چاہے پاکستان آسکتے ہیں۔

ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے بھر پور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔

اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی