وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، 4 نئے وزرا شامل کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، اور 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، سب سے نمایاں چہرہ کون سا ہوگا؟
اس کے علاوہ اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی جبکہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کرنے کے بعد ان کی حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق حنیف عباسی کو وزیر ریلوے بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات جبکہ مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں کیا پیپلز پارٹی ن لیگ سے ناراضی ختم کرکے کابینہ میں شامل ہونے والی ہے؟
واضح رہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اس سے قبل ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے، ان سے یہ قلمدان واپس ہونے کے بعد ان کے پاس وزارت تعلیم رہ جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews توسیع کا فیصلہ حنیف عباسی خالد مگسی شہباز شریف طارق فضل چوہدری مصطفٰی کمال وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: توسیع کا فیصلہ حنیف عباسی خالد مگسی شہباز شریف طارق فضل چوہدری مصطف ی کمال وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز وفاقی کابینہ میں جانے کا امکان کا امکان ہے شہباز شریف توسیع کا کا فیصلہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر کی ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
یاد رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں 24 معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات اور کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترکیہ رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف