وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اماراتی وزیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں رہنما ﺅںنے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے د وران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک یو اے ای قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات قیادت نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دفترخارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔اس دوران وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی .جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔