وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کلمت می مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے کلمت میں بس سے اتار کر مسافروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا،بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔
ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔