2025-04-23@23:49:18 GMT
تلاش کی گنتی: 289
«زیادہ تر خواتین»:
(نئی خبر)
ایران نے حجاب نہ کرنے اور نامناسب لباس پہننے والی خواتین کو پکڑنے کے لیے ڈرونز اور مختلف ایپس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ انھیں گرفتار کرکے سزا دی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے حکومت کی حمایت یافتہ "نازر" نامی موبائل ایپلیکیشن کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ایپ میں گاڑیوں کے لائسنس، پلیٹ نمبرز، مقامات اور اوقات کی معلومات اپ لوڈ کرنے کی سہولت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ایپ کے ذریعے گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا...
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے والی ’فرشی شلوار‘ کے فیشن پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھتے ہوئے فیشن کا انتخاب کریں۔ ماریہ بی نے مختصر ویڈیو میں پہلے سوال کیا کہ ’فرشی شلوار‘ کیا ہے اور کیا اسے ہر خاتون پہن سکتی ہیں؟ ویڈیو میں خود ہی ماریہ بی نے واضح کیا کہ ان کی نظر میں ’فرشی شلوار‘ کس طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین کے لیے بہترین آپشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی عمر 45 سال سے زائد ہے، اس لیے ’فرشی شلوار‘ ان پر اچھی نہیں لگے گی، البتہ ان کی بیٹی 20 سال کی...
— فائل فوٹو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 4 گداگر خواتین کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔کلفٹن میں شاپنگ سینٹر کے باہر بھیک مانگنے کے کیس کی سماعت کے دوران 3 معذور خواتین سمیت 4 گداگر خواتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر عدالت نے بوٹ بیسن پولیس کی سرزنش کی اور مقدمہ خارج کر دیا۔عدالت نے چاروں گداگر خواتین کی فوری رہائی کا حکم بھی دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی پر آئی خواتین اور وکلاء کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دورن وکلاء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق خواتین ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے کچہری آئیں تھی، وکلاء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا، ذرائع نے کہا کہ ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون تنزیلہ بتول ، سلطانہ فاؤنڈیشن اسلام آباد کی رہائشی ہیں، خاتون تنزیلہ بتول 302 کے کیس کے سلسلے میں عدالت ائی ہوئی تھیں، متاثرہ خواتین میں رملہ شہزادی اور مریم عمران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بقیہ خواتین بھی کیسز کی سلسلے میں عدالت میں موجود تھیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن...
سوشل میڈیا پر ان دنوں فیشن اسٹائل فرشی شلوار کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم یہ فیشن کون کر سکتا ہے اور کون نہیں؟ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی نئی ویڈیو میں واضح کردیا۔ جہاں سوشل میڈیا پر فرشی شلوار فیشن سے نکل کر میمز کی دنیا کا حصہ بن گئی ہے وہیں ہر کوئی اب اس فیشن کو اپنانے کی سوچ کر عید الفطر پر اسے بنوا رہا ہے تاہم ہر جسامت کی خواتین کیلئے فرشی شلوار ایک اچھا آپشن نہیں ہے۔ اس ہی پر بات کرتے ہوئے ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کونسی خواتین فرشی شلوار کا ٹرینڈ اپنا سکتی ہیں اور کون نہیں۔ ماریہ بی نے بتایا کہ فیشن...
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے خواتین سے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔ پولیس کے مطابق 4 ڈاکو رکشے میں سوار خواتین سے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ Post Views: 1
— فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیرکہنہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔ کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مارکراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے خواتین سے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا کام بے نقاب ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے غزہ میں خواتین کی صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا اور صنفی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تعمیر نو: اہم یورپی ممالک نے ٹرمپ پلان کیخلاف عرب منصوبے کی حمایت کردی اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی کارروائیاں کیں، اسرائیلی حملوں سے غزہ میں طبی سامان کی قلت کے نتیجے میں حاملہ خواتین کی اموات میں اضافہ ہوا۔ اس رپورٹ میں...
بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن جانے کے لیے لفٹ...
معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ تمام خواتین اور بالخصوص آج کل کی لڑکیوں کو حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی زندگی سے سیکھنا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار نادیہ جمیل نے آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے تحت منائے گئے یوم خواتین کے موقع پر کیا تھا۔ نادیہ جمیل نے اپنے خطاب میں خواتین کو خود سے محبت اور اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین نے نمایاں ترقی کی ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ ابھی ہمیں مزید آگے بڑھنا ہوگا۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے امہات المومنین حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی تاریخ ساز جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو امہات المومنین کی زندگیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق کو فروغ و تحفظ دینے اور صنفی مساوات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ایک نیا لائحہ عمل پیش کیا ہے جس سے بیجنگ + 30 ایجنڈے کو رکن ممالک کی قومی ترجیحات کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔یہ ایجنڈا خواتین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے کمیشن کے 69ویں اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔ صنفی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ڈیجیٹل انقلاب کے آغازسے لے کر خواتین کو ہر سطح پر فیصلہ سازی میں جائز نمائندگی دینے تک بہت سے اقدامات اس منصوبے کا حصہ ہیں۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں خواتین کے ادارے 'یو این ویمن' کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر...
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ رکن ممالک کو آن لائن ہراسانی روکنے اور جسمانی معذور خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی یقینی بنانا ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے میں جسمانی معذور افراد کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے۔ ہر جگہ ایسے لوگوں کو امتیازی سلوک اور مستردگی کا سامنا رہتا ہے جبکہ جسمانی معذوری کا شکار خواتین اور لڑکیاں اس صورتحال سے کہیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جنہیں بدسلوکی کا ہدف بنایا اور نظرانداز کیا جاتا ہے۔ Tweet URL اقوام متحدہ کی انسانی...
خواتین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے کمیشن کا 69 واں اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا ہے جس کے افتتاحی روز مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کو خطرہ لاحق ہے جن کے فروغ و تحفظ اور صنفی مساوات قائم کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔ دنیا میں پدر شاہی کا زہریلا پن واضح دکھائی دیتا ہے، یواین جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اجلاس کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں پدر شاہی کا زہریلا پن واضح دکھائی دیتا ہے جبکہ خواتین کے حقوق پر قدغن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ: بھارت خواتین کے لیے غیرمحفوظ ملک...
آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے 27 سالہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی اور ان کی جماعت کے حمایتی بالیش نے ملازمت کے لیے ایک جھوٹا اشتہار دیا تھا۔ جس پر متعدد خواتین نے اپلائی کیا تھا۔ جنھیں انٹرویو کے دوران نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی شہری نے نہ صرف ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائیں اور بلیک میل بھی کرتا رہا۔ بھارتی نژاد سفاک شخص کے خلاف آسٹریلوی عدالت میں 13 خواتین نے گواہی دی۔ ان میں سے 5 کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔ عدالت نے ٹھوس شواہد کی...
بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹکا میں سفاک ملزمان نے اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی میزبان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ ان کے ساتھ موجود مرد ساتھی کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ حملہ 5 افراد پر کیا گیا، جن میں ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حملہ آوروں نے جنسی زیادتی سے پہلے دیگر سیاحوں کو گہری نہر میں دھکیل دیا اور پھر خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زیادتی کی۔ متاثرہ غیر ملکی خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے پیسے دینے کا مطالبہ کیا، اور انکار پر ان کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ ایسے وقت میں سامنے...
بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت ریپ جیسے گھناؤنے جرم کا شکار بنتی ہے جس سے بھارت مقامی اور سیاح خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین ملک بن گیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن پر بھی بھارت میں ظلم و زیادتی نہ تھم سکی اور مودی کے بھارت میں خواتین کے گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی میزبان اجتماعی زیادتی کا شکار ہوگئیں اور حملہ آورں کی جانب سے غیر ملکی سیاح کے ساتھ آنے والے مرد کو بھی قتل کر دیا...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا شکار خواتین اور ملزم کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم جمال کی 7 مارچ کو ضمانت ہوچکی ہے، خواتین اور ملزم کے درمیان ہونے والا معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے۔سامنے آئے معاہدے میں تینوں خواتین نے بیان دیا کہ انہوں نے مکمل تسلی کرلی، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کروایا۔معاہدے پر تینوں خواتین کے دستخط ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل تسلی کرلی ہے، جمال بے قصور ہے، مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کیا گیا، ہم نے جمال کے ساتھ راضی نامہ کرلیا۔خواتین نے کہا کہ اگر...
پارلیمان میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اسپیکر ایاز صادق پارلیمان میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اسپیکر ایاز صادق طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ بلوچستان دوران زچگی خواتین کے انتقال کی شرح سب زیادہ، 30 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار بلوچستان دوران زچگی خواتین کے انتقال کی شرح سب زیادہ، 30 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار خواتین کو درپیش مسائل کے حل میں جینڈر بجٹنگ ایک مؤثر ذریعہ قرار خواتین کو درپیش مسائل کے حل میں جینڈر بجٹنگ ایک مؤثر ذریعہ قرار استقبالِ رمضان، اے آئی...
سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا میں انڈین نژاد بی جے پی کے حامی اورکمیونٹی لیڈربالیش دھنکھڑ کو5خواتین سے زیادتی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ مجرم کو30 سال تک پیرول کا حق بھی نہیں ہوگا، سڈنی کی عدالت نے مجرم کو خطرناک سیریل ریپسٹ قرار دیا، مجرم جعلی نوکریوں کے اشتہارات کے ذریعے خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا، نشہ آور اشیا دے کر ان کا ریپ کرتا اور ویڈیوز بناتا تھا۔ پولیس کو بالیش دھنکھڑ کے گھر سے ڈیٹ ریپ ڈرگز اور ویڈیو ریکارڈنگ آلات ملے تھے، بالیش دھنکھڑ کی سزا پر بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا، اپوزیشن کانگریس نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بی جے پی نے خاموشی...
سڈنی: آسٹریلیا کی عدالت نے بھارتی کمیونٹی لیڈر بلیش دھانکھر کو متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور سنگین جرائم میں ملوث پائے جانے پر 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیش دھانکھر نے نوکری کے جعلی اشتہارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی پانچ خواتین کو نشہ آور دوائیں دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 43 سالہ دھانکھر، جو ہریانہ سے تعلق رکھتا ہے، بھارتی بی جے پی کے سیٹلائٹ گروپ کے بانی اور ہندو کونسل آف آسٹریلیا کے ترجمان کے طور پر بھی سرگرم تھا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دھانکھر اپنے متاثرین کو درجہ بندی کرتا تھا اور مستقبل کی جنسی تسکین کے لیے زیادتی کے مناظر ریکارڈ کرتا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رہنے والی تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ آج وہ پہلے سے زیادہ محفوظ اور خود مختار ہیں۔ پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ورکنگ خواتین نہ صرف ملازمت پر جاتی ہیں بلکہ چھٹی کے دن بھی کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ ہمیں اپنے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی تفریق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے عہدے کا حلف لیتے وقت واضح کیا تھا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک، پریس کلب سمیت مختلف جگہوں پر عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کا مارچ ریلیاں، مظاہرے، عورت مارچ منتظمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ8 مارچ کوعورتوں کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری سطح پر قومی تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ صنفی تشدد کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے پدر شاہانہ تشدد کی تمام اشکال کے خلاف زیرو ٹالرنس کے شعار کو اپناتے ہوئے ریاست سے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے، تشدد کے خلاف قوانین کے نفاذ اور ٹرانس جینڈر کے حقوق کے تحفظ کے ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے، مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ انہیں...
اپنے پیغام میں رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حقیقی برابری کے لیے پورے معاشرے کو کردار ادا کرنا ہے، مردوں کو خواتین کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی ہر عورت آزاد، بااختیار اور مساوی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔ شازیہ مری نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی معاشرے میں صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی یومِ خواتین منایا جاتا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رہنے والی تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ آج وہ پہلے سے زیادہ محفوظ اور خودمختار ہیں، پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں،ورکنگ خواتین نہ صرف ملازمت پر جاتی ہیں بلکہ چھٹی کے دن بھی کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں، ہمیں اپنے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی تفریق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے عہدے کا حلف لیتے وقت واضح کیا تھا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں...
سٹی 42 : صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو ان کے حقوق دئیے، مہذب معاشرہ کہلوانے والے عورت کا سب سے زیادہ استحصال کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر تاشفین صفدر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب کیا، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے عورت کو حقوق دئیے باقی کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ دنیا کے مہذب معاشرے کہلوانے والے عورت کا سب سے زیادہ استحصال کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری تاشفین صفدر نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں کو...

خواتین کا عالمی دن،کپیٹل ہسپتال میں سمپوزیم کا انعقاد،آگاہی واک،خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ای ڈی ڈاکٹر نعیم تاج
خواتین کا عالمی دن،کپیٹل ہسپتال میں سمپوزیم کا انعقاد،آگاہی واک،خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ای ڈی ڈاکٹر نعیم تاج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد علی رندھاوا اور ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود کی ہدایات پر خواتین کا عالمی دن کیپیٹل ہسپتال میں بھرپور سرگرمی کے ساتھ منایا گیا اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خواتین کیلئے سمپوزیم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اس سال کے یوم خواتین کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی تھی۔مقررین نے اینڈومیٹرائیوسس کی تشخیص اور انتظام کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کلیدی نوٹ سپیکر پروفیسر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام جو آزادی کیلئے سب کچھ قربان کر چکی ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوم خواتین پر اپنے ایک پیغام میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ آج خواتین کا دن مناتے ہوئے آنکھوں کے سامنے مظلوم ،لاچار کشمیری بہنیں ہیں ، کشمیر کی خواتین کو سلام جوآزادی کےلئے سب کچھ قربان کرچکی ہیں، یہی خواتین ہماری ہیرو ہیں اور ان سے ہی قومیں وجود میں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا آج خواتین کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو نہ بھولے ، خواتین کے کارناموں کی بات ہو...

خواتین کو با اختیار اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو باوقاو روزگار اور اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے حوالے سے اقدام اٹھاتے ہوئے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز سیکٹر (SME) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے تحت جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری وزیرِ اعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کیلئے ضروری سرمائے اور سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی ہدایت کی، ساتھ ہی یوتھ لون اسکیم سے خواتین...
لاہور: آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات بھی آج ہی کے دن پیش آ گئے۔ پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ۔30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔ اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے آنے پر...
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا رولز اینڈ اریگولیشن کے ساتھ ہے۔صرف پاکستان میں شتربےمہار ہے۔ الحمرا ارٹس کونسل میں پنجاب حکومت کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ میرے لیے ہر دن عورت کا دن ہے، معاشرے میں خواتین کو لے کر رویہ بہت غیر حساس ہے جسں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار الحمرا میں حکومتی سطح پر وویمن ڈے منایا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم خواتین کے مسائل پر بات نہیں کریں...
مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوی پیغام میں کہا ہے کہ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔ اسلام میں عورت کے کردار کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت و احترام اور حقوق دیے گئے، نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بیٹی کی عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔ ن لیگ نے خواتین پر تشدد کیخلاف قانون سازی کی ہے: شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے فائدے میں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو اب بھی تشدد اور امتیازی سلوک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خواتین کے تحفظ اور معاشی آزادی کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے میں خواتین کو محفوظ ماحول اور...
نیو دہلی: بھارت میں غیرملکی سیاحوں کا گروپ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گیا جس میں اسرائیلی خاتون بھی شامل تھی۔ کرناٹک کے تاریخی شہر ہمپی کے قریب اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک مرد سیاح مردہ پایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو سیاحوں کا ایک گروپ جس میں دو غیر ملکی افراد، دو مقامی مرد اور ایک مقامی خاتون گائیڈ شامل تھے۔ یہ سب تُنگبھدرا نہر کے کنارے آرام کر رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے انہیں گھیر لیا۔ پولیس کے مطابق مدعی خاتون نے بیان دیا کہ حملہ آوروں نے انکے ساتھ موجود مردوں کو نہر میں دھکا دیدیا جن...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔(جاری ہے) یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرات کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس...
کل جماعتی حریت کانفرنس کی خواتین رہنمائوں کا کہنا ہے کہ آج جب دنیا خواتین کا عالمی دن منا رہی ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین دنیا کے سب سے بڑے نام نہاد جمہوری ملک بھارت کے ہاتھوں بڑے پیمانے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تاہم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور وہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ آج ”خواتین کے عالمی دن“ کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے،خواتین کو بااختیار بنائے بغیر اور ان کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں شامل کیے بغیر ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو عزت، وقار اور حقوق دیئے ہیں اور ہر قسم کے صنفی امتیاز کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے...
ویب ڈیسک:وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں۔ ’’ویمن آن وہیل‘‘ منصوبہ بہت سی خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے آسانی فراہم کررہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
صدرِ مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے مفاد میں ہے۔یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع دینا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مساوی حقوق دینے والے معاشرے زیادہ خوش حال اور پُرامن ہوتے ہیں، آج کا دن خواتین کی استقامت اور کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے، ہر خاتون کو مساوی حقوق اور مواقع تک رسائی دینا ضروری ہے۔ ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے...
آج 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں خواتین کی صورتحال میں تنزلی کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے خواتین کے امور کے ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا کے ایک چوتھائی ممالک میں آب و ہوا کی تبدیلی اور جمہوریت کے انحطاط کے باعث خواتین کے حقوق کی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 8 مارچ: خواتین کا عالمی دن رپورٹ کے مطابق جمہوری اداروں کی کمزوری اور صنفی مساوات پر منفی ردعمل ایک ساتھ بڑھ رہے ہیں، جس سے خواتین کے حقوق کے اہم امور پر موجود متفقہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قوانین پر عملدرآمد، فیصلہ سازی میں خواتین کی مکمل شرکت اور انہیں مساوی مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ اعلامیے کی منظوری کے بعد تین دہائیوں میں صنفی مساوات کی جانب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اب پہلے سے زیادہ لڑکیاں سکول جا رہی ہیں اور خواتین کو اقتدار و اختیار میں بہتر نمائندگی حاصل ہے لیکن اب بھی ہر 10 منٹ کے بعد ایک خاتون اپنے خاندان کے رکن یا مرد ساتھی کے ہاتھوں ہلاک...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔ یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرأت کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں۔ Post Views: 1
سٹی42: وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز ’’ویمن آن وہیل‘‘ منصوبہ بہت سی خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے آسانی فراہم کررہا ہے۔ دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں...
خواتین اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے خواتین کے عالمی دن کو دریائے سندھ کو خشک سالی سے بچانے کے نام کردیا ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ ان تنظیموں نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سندھ کی 5000 سالہ تہذیب کو حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب اور آبی وسائل کی لوٹ مار نے سندھ کے وجود اور کروڑوں انسانوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انڈس ڈیلٹا کی تباہی، زرعی زمینوں کا سمندر برد ہونا اور پانی کی قلت جیسے مسائل شدت اختیارکرچکے ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ فصلوں کی پیداوار کم ہو رہی...
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دائمی ذہنی تناؤ نوجوان خواتین میں فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ محققین نے جرنل نیورولوجی میڈریٹ میں رپورٹ کیا کہ تناؤ خواتین میں فالج کا خطرہ 78 فیصد بڑھادیتا ہے لیکن مردوں میں ایسا نہیں دیکھا گیا۔ فن لینڈ کے ہیلسنکی یونیورسٹی اسپتال کے سینئر محقق اور نیورولوجسٹ ڈاکٹر نکولس مارٹینیز نے کہا کہ یہ سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ تناؤ کا شکار خواتین کو مردوں کے مقابلے میں فالج کا خطرہ کیوں زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں مزید یہ بھی دریافت کرنے کی ضرورت ہے کہ خواتین میں فالج کا خطرہ زیادہ تناؤ کے مقابلے میں معتدل تناؤ میں...
لندن: برطانیہ میں زیر تعلیم چینی طالب علم ژینہاؤ زو کو متعدد خواتین کو نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ کے خطرناک ترین جنسی مجرموں میں شامل ہو سکتا ہے، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے شکار ہونے والی خواتین کی تعداد 50 سے زائد ہو سکتی ہے۔ 28 سالہ زو 2017 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ آیا تھا۔ وہ پہلے کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ میں زیر تعلیم تھا اور بعد میں یونیورسٹی کالج لندن (UCL) سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔ وہ امیر خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور مہنگی رہائش، برانڈڈ کپڑوں اور کاسمیٹک سرجری پر لاکھوں خرچ کرتا تھا۔...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائیونڈ میں گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کی مدعیہ، دو خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ 2 پولیس اہلکار اس کے ملزم نہیں، مدعیہ اور دیگر 2 خواتین نے ایک ملزم سے متعلق عدالت میں صلح نامہ بھی پیش کیا۔ خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج کراچی شاہ لطیف پولیس نے خواتین سے دست درازی کرنے... ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ...
بنوں سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پختون یار خان نے بنوں حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے بچوں، خواتین اور شہریوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے پختون یار خان نے کہا کہ بنوں میں افطاری کے وقت ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گردی جس بھی شکل میں ہو، ہم اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں، خواتین اور شہریوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پختون یار خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات پر مکمل...
پولیس اہلکاروں پرزیادتی کا الزام لگانے والی 3 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رائے ونڈ میں خاتون نے 2 پولیس اہلکاروں پر گھر میں گھس کر زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ مقدمہ مدعیہ اور 2 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں ہی درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس اہلکار ارسلان اور عاطف اس کے ملزم نہیں ہیں۔ مقدمہ مدعیہ اور دیگر2 خواتین نے ملزم ابوبکر کے حوالے سے عدالت میں صلح نامہ پیش کیا۔خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 2 بار بلایا گیا مگر...
نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ہریانہ میں 22 سالہ خاتون کا بے رحمانہ قتل کیا گیا اور لاش کو سوٹ کیس میں چھپا دیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ ہیمنی ناروال کانگریس ورکر تھیں اور انہوں نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔ کانگریس صدر بھوپندر سنگھ ہودا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر نااہلی کا الزام لگایا اور مقدمے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیمنی ناروال کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ہریانہ میں خواتین پر بڑھتے...
— فائل فوٹو عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کو عورت مارچ کے انعقاد کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت دیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین پوری دنیا میں ایک اہم موقع کے طور پر منایا جاتا ہے، اسلام آباد کی خواتین 8 مارچ کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر عالمی یومِ خواتین منانے جا رہی ہیں۔عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 سال سے این او سی کے لیے کوشاں ہیں، بے شمار کوششوں کے باوجود ہمیں تحفظ اور احتجاج کے حق...
پیر کے روز شگر کی مرکزی شاہراہ پر سینکڑوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سخت موسمی حالات اور برفباری کے باؤجود خواتین نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ریاستی اداروں سے علماء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلتستان کے تین علماء کرام کی جبری گمشدگی کیخلاف شگر میں بھی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ پیر کے روز شگر کی مرکزی شاہراہ پر سینکڑوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سخت موسمی حالات اور برفباری کے باؤجود خواتین نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ریاستی اداروں سے علماء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ساتھ ایک اہم شراکتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد یوکرین میں کمزور طبقات کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 49 ہزار 360 افراد مستفید ہوں گے، جبکہ اس کی مجموعی مالیت 5.154 ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کا اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حقوق اور جنگ بندی پر زور یہ معاہدہ ریاض میں منعقدہ چوتھے بین الاقوامی انسانی فورم کے موقع پر طے پایا، جس پر مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر برائے آپریشنز اور پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو سابرٹن نے دستخط کیے۔...
مولانا حامد الحق حقانی : فوٹو فائل اکوڑہ خٹک دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خودکش دھماکے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق حقانی سمیت 6 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامد الحق نے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے بارے میں دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا، مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 6 نمازی شہیدنوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں...

دارالعلوم اکوڑہ خٹک خودکش دھماکا؛ سکیورٹی ذرائع کے چشم کشا انکشافات،مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلافِ اسلام قرار دیا تھا
دارالعلوم اکوڑہ خٹک خودکش دھماکا؛ سکیورٹی ذرائع کے چشم کشا انکشافات،مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلافِ اسلام قرار دیا تھا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔آئی جی پولیس اور دیگر افسران کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں حملہ آور دہشت گرد نے مولانا حامد الحق ہی کو نشانہ بنایا گیا ۔ سکیورٹی ذرائع نے خودکش دھماکے کے حوالے سے چشم کشا انکشافات کیے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ...
9مئی کے مقدمات میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گناہ گار قرار دیدیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دیدیا،دوران سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے راحت بیکری کے باہر، شیر پلاو پل سمیت دیگر جلاو گھیراو کے مقدمات...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)9مئی کے مقدمات میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گناہ گار قرار دیدیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دیدیا،دوران سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے راحت بیکری کے باہر، شیر پلاو پل سمیت دیگر جلاو...
کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں جیریز دناتا کے تاریخی خواتین کی قیادت میں پاکستان کے پہلے فلائٹ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے پاکستان کے پہلے خواتین کی قیادت میں فلائٹ آپریشن کی میزبانی کی اور اس سے جیریز دناتا نے کامیابی سے مکمل کیا، اس تاریخی موقع پر خواتین ایک مکمل ٹیم نے سری لنکن ائیرلائنز کے اے 320 طیارے کا گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشن بخوبی سرانجام دیا۔ یہ سنگ میل پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے میں خواتین کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ تھا، یہ اہم اقدام انٹرنیشنل ویمنز ڈے سے قبل انجام پایا اور یہ جیریز دناتا کی جدت، شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے ترجمان نے...
فوٹو: فائل لاہور میں 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات رونما ہوئے، مقدمات درج ہونے کے باوجود کسی بھی واقعے کا ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کے مطابق مانگا منڈی میں 4 دن قبل 5 ملزمان نے دوائی لینے جانے والی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ باجوڑ: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد پتھر مار کر قتل، ملزم گرفتارڈی پی اوباجوڑ نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شاہدرہ میں ملزم نے کپڑے کی سلائی کا کام سیکھنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم ریاض نے اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں خاتون کو پسٹل دکھا...
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، صوبائی حکومت سندھ کےعوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ نے آج کےاجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں ہرمحکمے کی بہتری کے لیے کام کیا ہے، ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، صوبائی کابینہ نے سندھ کے لیے مزید بسوں کی منظوری دی، کے فور کے لیے کینجھر جھیل منصوبے کی منظوری دی گئی، کراچی واٹرسیوریج...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ آپ فاروق ستار کی باتوں کو سنجیدہ لیتے ہیں؟ فاروق ستار اور ان کی جماعت کا اس وقت وجود نہیں، لوگوں نے فاروق ستار کو ہر طریقے سے پرکھ لیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ فاروق ستار چاہتے ہیں کہ ہم نفرت انگیز بات کریں اور ان کا جواب دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بسوں کی خریداری کے لیے فنڈ نہیں دیئے، وزیرِ اعظم وعدے کے مطابق 180 الیکٹرک بسیں فراہم کریں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈبل کیبن گاڑیوں...
— فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے سیاسی پناہ کے ویزوں پر امریکا جاتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 افغان باشندوں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔امیگریشن حکام کے مطابق 4 مسافر برقینا احمدی، عابد اللّٰہ کموالا، خواتین مرسل کموالا اور صفا کموالا افغانی پاسپورٹ پر سیاسی پناہ کے ویزوں (Asylum Visa) پر امریکا جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران انہیں سفری دستاویزات کی تصدیق کے لیے جنرل ری چیکنگ آفیسر کے پاس بھیجا گیا، جہاں جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ چاروں مسافر 4 دسمبر 2024ء کو افغانستان سے بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان آئے تھے، ان کے پاس علاج معالجے کے لیے پاکستان کا میڈیکل ویزا تھا۔ موسمی خرابی: ملک کے بالائی علاقوں کیلئے...
چینی خلا باز کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی خواتین کے کام کی کامیابیوں کا تعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں بیجنگ اعلامیے اور ایکشن پلان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ خلا میں جانے والی چین کی پہلی خاتون خلاباز لیو یانگ نے دنیا کی ممتاز خواتین کی نمائندہ کی حیثیت سے ویڈیو کے ذریعے کلیدی تقریر کی اور نئے دور میں چینی خواتین کے نصب العین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے تصور اور کامیابیوں کو متعارف کرایا۔ لیو یانگ کا کہنا تھا کہ جب شینژو خلائی جہاز کا انجن جلایا گیا تو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کے ریڈیو اسٹیشن 'بیگم‘ کی نشریات کی معطلی ختم کر رہے ہیں۔ اس اعلان کے بعد افغان خواتین کا یہ ریڈیو اسٹیشن اپنی نشریات دوبارہ شروع کر دے گا۔ طالبان نے رواں ماہ کے شروع میں بیگم ریڈیو سروس کو ملکی نشریاتی ضابطے کی خلاف ورزیوں اور بیرون ملک ٹی وی چینل کو ''غیر مجاز فراہمی‘‘ کے زمرے میں آنے والا مواد فراہم کرنے جیسے الزامات کے تحت معطل کر دیا تھا۔ طالبان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی نشریاتی پالیسی کی خلاف ورزی اور لائسنس کا ناجائز استعمال کر رہا تھا۔ طالبان کی خواتین کے این جی اوز میں کام...
بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن حجابی خواتین کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ جیا بچن آج کل شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر کے سیاست پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے ہے۔ جیا بچن رکنِ پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کی نمائندہ بھی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اتر پردیش کے ضمنی انتخابات اور دہلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران پیش آنے والے خواتین کی شناخت کے لیے ان کے برقعے اُتاروانے کے واقعے پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ جیا بچن نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہر خاتون کے ساتھ ایک...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن میں ایک لیکچر کے دوران اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی جرات مندانہ سیاسی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے وقف تھی۔ بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کی ترقی اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ بے نظیر بھٹو نے صرف 16 برس کی عمر میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا شروع کی اور پھر 25 برس کی عمر میں پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا۔ وہ ایک غیر معمولی خاتون تھیں، جن سے ملنے والے ہر شخص کا ان کے...
پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ تین سال سےانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، خواتین اپنے حقوق کے لیے اپکی طرف دیکھ رہی ہیں۔ 9 مئی سے متعلق کیسز کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا گیا ہے، جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس پاکستان کو دوسرا خط ہے جبکہ مجھے پہلے خط کا جواب نہیں ملا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لکھا گیا کہ گزشتہ 3 سال سے انسانی...
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیورکے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین...
پیرس: فرانسیسی سینیٹ نے کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب سمیت تمام مذہبی علامات پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی، جس پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور بائیں بازو کے سیاستدانوں نے سخت تنقید کی ہے۔ فرانس کی دائیں بازو کی اکثریت والی سینیٹ نے 210 ووٹوں کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے اس متنازعہ بل کو منظور کیا، جس کے تحت تمام کھیلوں کے مقابلوں میں ایسے نشانات یا لباس پہننے پر پابندی ہوگی جو سیاسی یا مذہبی وابستگی ظاہر کرتے ہوں۔ یہ بل ابھی قانون بننے کے لیے نیشنل اسمبلی میں منظوری کا محتاج ہے، تاہم دائیں بازو کی حکومت نے اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بل کی حمایت کرنے والے سیاستدانوں کا کہنا...
ڈیلٹا ایئر لائنز کی منی ایپلس سے ٹورنٹو جانے والا جہاز پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔ مذکورہ جیٹ طیارہ الٹ جانے کے بعد کریش ہوا تاہم اس میں سوار تمام 80 افراد بچ گئے تھے۔ زخمی ہونے والے سواروں میں سے 21 زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم ان میں سے زیادہ تر کو منگل کی صبح تک ڈسچارج کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی یہ حادثہ ہوا بازی کے حالیہ سانحات کا ایک تسلسل ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کے قریب اور فلاڈیلفیا میں ہوئے حادثات شامل ہیں۔ دونوں حادثات میں بالترتیب 67 اور...
سرگودھا : تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103شمالی میں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جبکہ 3کو زخمی کر دیا گیا۔ سب ڈویژنل آفسیر صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سرگودھا کے نواحی چک نمبر 103شمالی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم جبکہ زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں۔
سرگودھا میں تھانہ صدر کی حدود میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103 شمالی میں پیش آیا، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ انتہائی دلخراش واقعہ آج صبح پیش آیا، مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم شامل ہیں، زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس فارنزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر مصروف تفتیش ہے، حکام نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا...
سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین شاہینہ شیر علی سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ خواتین کی مضبوط قیادت ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضامن ہے۔صوبائی وزیر نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی خواتین کنونشن اور پاکستان ویمن لیڈرز (پی ڈبلیو ایل) پروجیکٹ کے افتتاحی ایونٹ میں شرکت کی۔ یہ تقریب ویمنز پارلیمنٹری کاکس کی جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی قیادت میں منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد خواتین کی قیادت اور سیاسی شمولیت کو فروغ دینا تھا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین نے پالیسی سازی، قیادت اور خواتین...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے عورت کی کمائی سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پرشدید تنقید کے بعد وضاحت دیتے ہوئے ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے موقف کا اعادہ کیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایک پوڈ کاسٹ میں جو بیان دیاتھا وہ بہت زیادہ وائرل ہوگیا ہے اور لوگوں کو اس بیان سے بہت سی شکایتیں بھی پیدا ہو گئی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ 30 سیکنڈ کے وائرل ویڈیو کی جگہ 40 منٹ کا پورا انٹڑویو دکھیں تو زیادہ مناسب ہے جس میں وضاحت کے ساتھ ہر چیز کو بیان کیا گیا ہے۔ ان کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ وہ...
لڑکے کچھ یوں کہتے ہیں لڑکی کیوں نہ جانے، کیوں لڑکو سی نہیں ہوتی سوچتی ہیں زیادہ، کم وہ سمجھتی ہے دل کچھ کہتا ہے، کچھ اور ہی کرتی ہے لڑکیوں کی کیا سوچ ہے، وہ بھی ذرا پڑھیے وقت کا کچھ بھی ہوش نہیں جینے کا تم کو ڈھنگ سکھلاتی ہے تمہیں جانور سے انسان بناتی ہیں اس کے بنا اک پل رہ نہیں سکو گے تم اس کو پتہ ہے یہ کہہ نہ سکو گے تم اس لیے لڑکیاں لڑکوں سی نہیں ہوتی یہ خیالات ہمارے بالکل نہیں ہیں، یہ 2010 کی کامیاب ترین بالی وڈ فلم ’ہم تم‘ کا ایک گیت ہے، ہمارا موضوع بھی یہی ہے۔ لڑکے کیا سوچتے ہیں، لڑکیوں کے ذہن میں کیا ہے،...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر—فائل فوٹو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں۔طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیے ہیں، اسلام نے ہر حیثیت میں عورت کو حقوق دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے دیے ہوئے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا، گمراہ گروہ کو ملک پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم مذہب کی ان کی تشریح سے متفق نہیں ہیں، اسلام دنیا میں سب سے پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو عزت دے کر آسمان تک پہنچایا۔ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل...
بھارت ہر سال 13 فروری کو خواتین کا قومی دن مناتا ہےتاہم تلخ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں خواتین کو بڑے پیمانے پر تشدد، آبروریزی اور بدسلوکی کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہےاور بھارت اس وقت عصمت دری اور صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت آبروریزی کا نشانہ بنتی ہے جبکہ ہر 30 گھنٹے میں ایک خاتون کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا جاتا ہے،دہلی کو عصمت دری کی راجدہانی کا نام...
حیدرآباد ،دریائے سندھ میں خشک سالی کے باعث خواتین خشک دریا سے گزررہی ہیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )عالمی ایٹمی توانائی ادارے (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے آئی اے ای اے کے سربراہ ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے اپنے دوروزہ دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سے مختلف تقاریب میں شرکت کی اور دورے کیے.(جاری ہے) ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ بالخصوص آئی اے ای اے کے”ایٹمز فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ“پروگرام کو نافذ کرنے میں...
بلوچستان میں دورانِ زچگی خواتین کے انتقال کر جانے کی شرح سب سے زیادہ، جب کہ صوبے میں بلوچستان میں 30 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں دوران زچگی خواتین کے انتقال کی شرح ملک بھر میں کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے۔ جب کہ صوبے میں بلوچستان میں 30 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ آج بروز بدھ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو بریفنگ کی دی گئی، صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی کی جانب سے اراکین کو آگاہ کیا گیا کہ بلوچستان میں 30 فیصد بچے خوراک کی کمی...
فوٹو: اے ایف پی عورت مارچ لاہور چیپٹر نے رواں سال کیلئے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔لاہور میں عورت مارچ اور خواتین محاذِ عمل نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور ایجرٹن روڈ پر دھرنا دے دیا۔خواتین محاذِ عمل نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، جس میں خواتین پر جنسی تشدد ختم کروانے، شادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ کام کی جگہوں پر خواتین کو اچھا ماحول دیا جائے، پنجاب ہتکِ عزت ایکٹ 2024 اور دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان آمد پر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان کیوں؟ ملاقات میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سےمختلف تقاریب میں شرکت اور دورے کیے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ،ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جوہری...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، ایوان کی سرگرمیوں میں ان کی شراکت داری بہترین ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (پیپز) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر بنایا تھا تاکہ خواتین اپنے بچوں کو وہاں رکھ سکے، اسی طرح کچھ وقت پہلے میں نے حالات کی وجہ سے ہدایت کی کہ قومی اسمبلی میں خواتین ملازمین مغرب کے بعد نہ رُکے اور گھروں کو چلے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا اسپیکر قومی اسمبلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) منگل کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سن 2024 میں ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سو فلموں میں سے نصف سے زیادہ میں پہلی بار کسی خاتون نے مرکزی کردار یا پھر شریک سرکردہ مرکزی کردار ادا کیا۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ایننبرگ انکلوژن انیشیٹو (یو ایس سی) کے مطابق باکس آفس کی ٹاپ 100 فلموں میں سے 54 فیصد میں خواتین اور لڑکیوں کو مرکزی کرداروں کے طور پر پیش کیا گیا۔ 'اوپن ہائمر‘ نے آسکرز کا میلہ لوٹ لیا یو ایس سی نے جب سن 2007 میں پہلی بار اس طرح کی سالانہ درجہ بندی اور اعداد و شمار جمع...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں خواتین ترقی کی راہ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں بلکہ سب سے آگے ہوں۔ انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے...
نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی سکینہ سانی کی شادی 12 برس کی عمر میں اس وقت ہوئی جب ان کا علاقہ مسلح تنازع اور غذائی قلت کا شکار تھا۔ وہ عمر کے 15ویں سال میں حاملہ ہو گئیں، لیکن ان کا حمل قائم نہ رہا جس کے بعد انہوں نے 2 بچوں کو جنم دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بچہ پیدا کرنے کے لیے ویجائنا کٹوائیں یا پیٹ؟ انہوں نے جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو ایسے حالات کا شکار نہیں ہونے دیں گی جن کا خود انہیں سامنا کرنا پڑا۔ نائیجیریا، جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور یوکرین جیسے ممالک میں مسلح تنازعات کے باعث...
اگر یہ کہا جائے کہ برٹش راج کے سرمایہ دارانہ دور میں برصغیر ترقی پسند فکر اور ترقی پسند ادب کی تحریک کا سب سے بڑا مرکز جب کہ ’’حیدرآباد دکن‘‘ اس تحریک کا مضبوط محور رہا تو کسی طور بھی کوئی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔ بلاشبہ حیدر آباد دکن نے اپنی تہذیبی بقا اور نسل کی روشن خیال فکر کے لیے ہمیشہ اہل جبر کے حلق میں اٹک کر علم و دانش کی سطح پر ترقی پسند تحریک اور مارکس ازم کو جلا بخشی اور تمام تر خوشحالی کے باوجود مارکسی سماج بنانے کی جدوجہد میں اپنے خون کے نذرانے دیے۔ طاغوت کی سولی کو چوم کر تختہ دار پر چڑھے اور تمامتر ریاستی تشدد سہہ...
ساڑھی جو بھارتی خواتین کا مرکزی لباس ہے ایک بار پھر پاکستانی فیشن انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ قیام پاکستان سے قبل اور اس کے بعد کئی دہائیوں تک تقریبات میں خواتین ساڑھی پہننا پسند کرتی تھیں، مگر وقت گزرنے کے ساتھ اس کا رجحان کم ہو گیا۔ تاہم حالیہ دنوں میں مشہور پاکستانی اداکاراؤں کے فوٹو شوٹس نے ساڑھی کے فیشن کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ساڑھی میں اپنی دلکش تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ماہرہ خان نے کراچی کے ساحل...
واشنگٹن: ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خواتین میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر پیدائش کے بعد کے مہینوں میں۔ یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش کے ایک سال کے اندر ان خواتین میں دل کے مسائل کے باعث اسپتال میں داخلے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ اگر دورانِ حمل کسی عورت کو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا ہو تو یہ خطرہ 8 گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ روٹگرز رابرٹ ووڈ جانسن میڈیکل اسکول نیو جرسی کے میڈیسن ریسرچر ڈاکٹر روبی لن کے مطابق، جڑواں بچوں کی مائیں دورانِ حمل زیادہ دباؤ میں ہوتی ہیں کیونکہ...