لاہور:

آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات بھی آج ہی کے دن پیش آ گئے۔
 

پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ۔30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔

اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے آنے پر ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج    کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فتح آباد میں شک کی بنا پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا۔ پولیس کے مطابق نِدا کے پاس سے موبائل ملا، جس پر دیور نے ناجائز تعلقات کے شبہے میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

زندہ جلائے جانے کے بعد نِدا کو تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو بھلوال منتقل کیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق خاتون کا 90 فی صد جسم جھلس چکا تھا، جو اسپتال میں دوراج علاج چل بسی۔

مقتولہ ایک بچی کی ماں تھی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ میں نجی مل میں ملازم ہوں، مجھے گھر والوں نے اسپتال بلایا۔ میری پسند کی شادی تھی اور 6ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

مقتولہ نِدا کے والد ممتاز کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ٹی ایچ کیو بھلوال میں خاتون کا پوسٹ مارٹم بھی کرلیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس کے کے مطابق

پڑھیں:

کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون

باہمت اور باصلاحیت پاکستانی خاتون کنول عالیجاہ کی روزمرہ کے کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے استعمال کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔

طاقتور کیریئر

کنول عالیجاہ نے ٹیکنالوجی کے لیے اپنی گہری دلچسپی کو ایک طاقتور کیریئر میں تبدیل کیا۔ معمولی آغاز سے لے کر بین الاقوامی کمپنیوں کو مشورے دینے تک ان کی کہانی محنت اور جذبے پر مبنی ہے۔

انہیں بیسٹ ریسرچر فار انٹر ڈسپلنری اسٹڈی ان سسٹین ایبلٹی اینالیٹکس قرار دیا گیا ہے۔ کنزیومر انسائٹس پراڈکٹ کے حوالے سے ان کے ایک نمایاں منصوبے کو دبئی کی حکومت اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی سراہا گیا ہے۔

ترقی کا سفر

کنول کی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے جو ہمیشہ جدت کو حقیقی زندگی سے جوڑنے کے طریقے تلاش کرتی ہیں ۔ایوارڈز اور خطابات سے ہٹ کر کنول اپنے کام کو حقیقت سے جوڑے رکھنے کی سوچ رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت سے تیارکردہ مواد پر امریکی اکثریت کا بھروسہ

ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کی خدمت

ان کا ماننا ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے ۔اخلاقی اے آئی اور حقیقی دنیا پر اثرات پر ان کی توجہ ان کے ہر کام میں نظر آتی ہے۔

پاکستان میں اپنے آبائی شہر سے لے کر دنیا بھر کے بورڈ رومز تک وہ ایک ایسی میراث بنا رہی ہیں جو ثابت کرتی ہے کہ قیادت کا تعلق اس بات سے نہیں کہ آپ کہاں سے شروع کرتے ہیں، بلکہ اس بات سے ہے کہ آپ کتنا آگے جانے کے لیے تیار ہیں اور آپ اپنے ساتھ کسے لے کر جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی عوامی مصنوعی ذہانت خواص کو چیلنج کر رہی ہے

اے آئی اور حقیقی مسائل کا حل

ان کا کہنا ہے کہ وہ اے آئی کو حقیقی مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔کاروبار کو بہتر طریقے سے چلانے، صارفین کو سمجھنے اور ترقی کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

وہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔ انہیں مفید مصنوعات بنانے، پروجیکٹس کی قیادت کرنے اور ایسے حل تیار کرنے میں رہنمائی فرہم کرتی ہیں جو واقعی اہمیت رکھتے ہیں۔

ڈیٹا سائنس اور مشین لرننگ میں ان کی مہارت انہیں نئے کاروباروں اور بڑی تنظیموں کو ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں مدد دینے کے قابل بناتی ہے۔لیکن ان کا کام صرف کوڈنگ تک محدود نہیں ہے۔کنول کا ماننا ہے کہ قیادت صرف ٹیموں کو منظم کرنے یا سمارٹ ٹولز بنانے سے زیادہ ہے۔

حقیقی قیادت کا مطلب ہے دوسروں کی رہنمائی

ان کے لیے حقیقی قیادت کا مطلب ہے دوسروں کی رہنمائی کرنا، مواقع پیدا کرنا اور ایسی جامع جگہیں بنانا جہاں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔

وہ اکثر پاکستان میں نوجوان پیشہ ور افراد کو عالمی نمائش اور عملی تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ ایک خاتون کے طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔

اے آئی حکمت عملی میں ایک توانا آواز

کنول کو اپنے حصے کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ رکی نہیں۔ انہوں نے نتائج دینے پر توجہ دی اور آہستہ آہستہ دنیا نے ان کی صلاحیتوں کو نوٹس کرنا شروع کیا۔آج، وہ اے آئی حکمت عملی میں ایک توانا آواز ہیں جو عالمی کمپنیوں کے ساتھ مل کر اہم کاروباری مسائل حل کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی اے آئی بزنس دبئی کنول عالیجا مصنوعی ذہانت

متعلقہ مضامین

  • میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • خاندان کی موت، 4 سالہ بچی کئی دن تک چاکلیٹ کھا کر زندہ رہی
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • زمین کی خرید و فروخت کے بہانے ملزمان نے 60سالہ خاتون کو قتل کر دیا
  • کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون
  • بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی