دائمی ذہنی تناؤ مردوں سے زیادہ خواتین کو متاثر کرتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دائمی ذہنی تناؤ نوجوان خواتین میں فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
محققین نے جرنل نیورولوجی میڈریٹ میں رپورٹ کیا کہ تناؤ خواتین میں فالج کا خطرہ 78 فیصد بڑھادیتا ہے لیکن مردوں میں ایسا نہیں دیکھا گیا۔
فن لینڈ کے ہیلسنکی یونیورسٹی اسپتال کے سینئر محقق اور نیورولوجسٹ ڈاکٹر نکولس مارٹینیز نے کہا کہ یہ سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ تناؤ کا شکار خواتین کو مردوں کے مقابلے میں فالج کا خطرہ کیوں زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں مزید یہ بھی دریافت کرنے کی ضرورت ہے کہ خواتین میں فالج کا خطرہ زیادہ تناؤ کے مقابلے میں معتدل تناؤ میں زیادہ کیوں ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تناؤ کس طرح ایک کردار ادا کرتا ہے اس کے بارے میں بہتر طریقے سے جاننا ان فالجوں کو روکنے کے لیے بہتر اقدامات کرنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں فالج کا خطرہ
پڑھیں:
جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔