کراچی:

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں جیریز دناتا کے تاریخی خواتین کی قیادت میں پاکستان کے پہلے فلائٹ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔

ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے پاکستان کے پہلے خواتین کی قیادت میں فلائٹ آپریشن کی میزبانی کی اور اس سے جیریز دناتا نے کامیابی سے مکمل کیا، اس تاریخی موقع پر خواتین ایک مکمل ٹیم نے سری لنکن ائیرلائنز کے اے 320 طیارے کا گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشن بخوبی سرانجام دیا۔

یہ سنگ میل پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے میں خواتین کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ تھا، یہ اہم اقدام انٹرنیشنل ویمنز ڈے سے قبل انجام پایا اور یہ جیریز دناتا کی جدت، شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے

ترجمان نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے پر فخرہے اور وہ ہوا بازی کے شعبے میں مزید ترقی و جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواتین کی

پڑھیں:

اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ

شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار اسکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے گلگت کے لیے قومی ائیر کی 2 پروازیں جبکہ  اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے قومی ائیر لائن کی گلگت کی اسکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ائیرلائن کی لاہور اسلام آباد سے اسکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکی تھیں۔آج دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے غیرملکی ائیر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • پہلا سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشددکا معاملہ، احتجاج پر ینگ ڈاکٹرز تقسیم، مطالبات بھی سامنے آگئے
  • پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، اسرائیلی مظالم روکے جائیں، شہدائے غزہ کانفرنس
  • سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایس سی او جوڈیشل کانفرنس میں وفد کی قیادت کریں گے
  • دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن کے اہم معرکے” آپریشن چُیومک“ کو 36 سال مکمل