خواتین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے کمیشن کا 69 واں اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا ہے جس کے افتتاحی روز مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کو خطرہ لاحق ہے جن کے فروغ و تحفظ اور صنفی مساوات قائم کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔

دنیا میں پدر شاہی کا زہریلا پن واضح دکھائی دیتا ہے، یواین جنرل سیکریٹری

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اجلاس کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں پدر شاہی کا زہریلا پن واضح دکھائی دیتا ہے جبکہ خواتین کے حقوق پر قدغن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ: بھارت خواتین کے لیے غیرمحفوظ ملک بن گیا

انہوں نے کہا کہ  خواتین سے نفرت کرنے والے طاقت پکڑ رہے ہیں اور آن لائن دنیا میں انہیں کو نفرت انگیز بیانیے کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان حالات میں ‘مستقبل کے معاہدے’ جیسے اقدامات اٹھانا ضروری ہیں جس میں خواتین کے حقوق یقینی بنانے اور صنفی مساوات قائم کرنے کے وعدے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم پر سرمایہ کاری، خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشددد کو روکنے، خواتین کے اداروں اور حقوق کے محافظوں کو مدد دینے، ٹیکنالوجی میں خواتین کے قائدانہ کردار کی حوصلہ افزائی اور سیاست سے امن کاری تک تمام شعبوں میں ان کی مکمل شرکت یقینی بنانے کی کوششیں تبدیلی لانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے عالمی دن پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات، ریلیاں، مردوں کی بھی شرکت

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کو درپیش خطرات کے ہوتے ہوئے سبھی کو بیجنگ اعلامیے پر عملدرآمد اور دنیا کی ہر خاتون اور لڑکی کے لیے حقوق، مساوات اور بااختیاری کو حقیقت بنانے کا نیا عہد کرنا ہو گا۔

جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بحوث نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے نفرت تقویت پا رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں جاری بہت سے بحرانوں اور تنازعات سے خواتین اور لڑکیاں ہی سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ اگرچہ خواتین کے حقوق کے فروغ و تحفظ کے ضمن میں بہت سی پیش رفت بھی ہوئی ہے لیکن ابھی اس سمت میں بہت سا کام باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کا عالمی دن: وزیراعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو خوشخبری سنادی

انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے حالات کو بہتر بنانے کی غرض سے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا، غربت کے خاتمے پر سرمایہ کاری اور خواتین کے خلاف تشدد کے سلسلے کو ختم کرنے کے قوانین مضبوط بنانا بہت ضروری ہے۔

سیما بحوث نے اہم فیصلہ سازی اور قیام امن کے کام میں خواتین کی شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور لڑکیاں مشکلات سے خوفزدہ نہیں ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

فیصلہ کن موڑ

اس موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کے لیے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مستقبل کے مسائل سے خبردار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بیجنگ اعلامیے کی منظوری کے بعد تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم صنفی مساوات کے حصول کی راہ میں اب بھی منظم رکاوٹیں حائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مردوں سے کم نہیں، آئی جی اسلام آباد کا عالمی یوم خواتین پر پیغام

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے جو مسائل درپیش ہیں ان پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مزید سیاسی اقدامات اور وسائل کی ضرورت ہے۔ کام کی موجودہ رفتار کو دیکھا جائے تو خواتین کو غربت سے نکالنے میں 137 برس لگیں گے اور نوعمری کی شادی کا خاتمہ کرنے میں 68 سال درکار ہوں گے۔

فائلیمن یانگ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بیجنگ اعلامیے کے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کرے اور ایسا مستقبل تعمیر کیا جائے جس میں تمام خواتین اور لڑکیوں کو مردوں کے مساوی حقوق اور مواقع میسر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دنیا فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے اور موقع سے فائدہ اٹھایا جائے تو صنفی مساوات کا حصول ممکن ہے۔

اجلاس کے مقاصد

کمیشن کا یہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رہے گا جس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کی زندگیوں کے حقائق کو سامنے لانے، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عالمگیر ضوابط کی تشکیل کے حوالے سے گفت و شنید ہو گی۔ گزشتہ سال اس اجلاس میں دنیا کے 100 رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے 4,800 لوگوں نے حصہ لیا تھا۔

رواں اجلاس میں جنرل اسمبلی کے 23ویں خصوصی اجلاس کے نتائج اور 1995 میں منظور کردہ بیجنگ اعلامیے اور پلیٹ فارم فار ایکشن پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اقوام متحدہ انتونیو گوتیرش خواتین سیما بحوث نیویارک یو این ویمن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ خواتین نیویارک یو این ویمن ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق بیجنگ اعلامیے اقوام متحدہ خواتین اور میں خواتین کہ خواتین کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی

بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی دستیابی میں اضافے کے بعد ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی ہے۔ ارسا ترجمان کے مطابق پنجاب کو 23ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64ہزار 800کیوسک کردی گئی ہے جب کہ 10ہزار کیوسک کا اضافہ کرکے سندھ کا حصہ 45ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔

ارسا ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500اورخیبرپختونخوا کو 1900کیوسک ہے جب کہ خریف کیلئے پانی کی کمی کا تخمینہ 43فیصد سے کم ہو کر 27فیصد پر آگیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو نے کہا ہے کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے، نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے سے تنازع کا شکار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں بننے والی نہر پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے حالانکہ پہلے سے موجود فارمولا کے تحت ہی اس نہر کو پانی دیا جائے گا البتہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، عمر ایوب میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، شہریوں کی تشویش میں اضافہ
  • ’خواتین کو رات 10 بجے کے بعد کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا‘
  • بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
  • فلسطین کی صورتحال اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں، تحقیقی رپورٹ
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری پر تشویش ہے، افغان وزیر خارجہ