کون سی خواتین ’فرشی شلوار‘ پہن سکتی ہیں، ماریہ بی نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے والی ’فرشی شلوار‘ کے فیشن پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھتے ہوئے فیشن کا انتخاب کریں۔
ماریہ بی نے مختصر ویڈیو میں پہلے سوال کیا کہ ’فرشی شلوار‘ کیا ہے اور کیا اسے ہر خاتون پہن سکتی ہیں؟
ویڈیو میں خود ہی ماریہ بی نے واضح کیا کہ ان کی نظر میں ’فرشی شلوار‘ کس طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین کے لیے بہترین آپشن ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی عمر 45 سال سے زائد ہے، اس لیے ’فرشی شلوار‘ ان پر اچھی نہیں لگے گی، البتہ ان کی بیٹی 20 سال کی ہیں، ان پر شلوار اچھی لگے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فیشن اور لباس کا انتخاب کرنے سے قبل ہر خاتون کو اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال کو نظر میں رکھنا چاہیے۔
ان کے مطابق چھوٹے قد اور بھاری بھر کم خواتین پر بھی ’فرشی شلوار‘ اچھی نہیں لگے گی۔ ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر فیشن ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا، ہر کسی کو اپنی شخصیت، اپنی جسامت،عمر اور خدوخال دیکھ کر فیشن کو اپنانا چاہیے۔
ان کی بات سے زیادہ تر افراد نے اتفاق کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ واقعی ہر لباس اور فیشن ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا۔
ان سے قبل فہد مصطفیٰ بھی اپنے رمضان شو میں ’فرشی شلوار‘ کے ٹرینڈ پر بات کر چکے تھے۔
فہد مصطفیٰ 14 مارچ کو نشر ہونے والے اپنے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں فرشی شلوار پہن کر بھی آگئے اور انہوں نے گیم شو میں شریک مہمانوں اداکار اعجاز اسلم اور شعیب ملک سے بھی پوچھا کہ وہ فرشی شلوار کیوں نہیں پہن کر آئے؟
View this post on InstagramA post shared by maria b & fatima b (@_mariab_fatimab_)
فہد مصطفیٰ نے فرشی شلوار دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ شلوار سے ہوا بھی آتی ہے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
اس سے قبل چند دن پہلے فہد مصطفیٰ نے اسی گیم شو میں شائستہ لودھی سے پوچھا تھا کہ یہ ’فرشی شلوار‘ کیاہے؟ جس پر انہوں نے انہیں بتایا تھا کہ پرانے زمانے میں بڑے پانچوں والی جو شلواریں ہوتی تھیں، انہیں فرشی شلوار کہا جاتا تھا۔
اور اب ماریہ بی نے واضح کیا ہے کہ ’فرشی شلوار‘ ہر خاتون کے لیے مناسب نہیں، ہر خاتون کو اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھ کر لباس پہننا چاہیے۔
View this post on InstagramA post shared by Dress decode (@dress.
مزیدپڑھیں:پشاور: مسجد کی دیوار کے قریب ہونیوالےد ھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیرشاکرانتقال کرگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ماریہ بی نے فرشی شلوار اپنی جسامت فہد مصطفی انہوں نے ہر خاتون کے لیے تھا کہ
پڑھیں:
جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
سٹی42: جامشورو کے کوہستانی علاقے میں خوفناک ٹرئفک حادثہ، بریک فیل ہونے سے مزدا الٹ گئی، 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق، ، 20 سے زائد افراد زخمی، مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کے کوہستانی علائقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بلوچستان کے علاقے دریجی سے واپس بدین جاتے ہوئے مسافر مزدا الٹ گئی، حادثے میں بدین سے تعلق رکھنے والے کولہی برادری کے 13 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔
اسٹوڈنٹ ویزا کا غلط استعمال، آسٹریلیا نے بھارت پر بڑی پابندیاں عائد کردیں
حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔مسافر افراد بلوچستان کے علاقےدریجی میں گندم کی کٹائی کرکے مزدوری سے واپس بدین جارہے تھے۔ حادثے کا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کردی گئی۔
اس سلسلے میں مقامی رکن سندھ اسمبلی ملک سکندر خان نے بتایا کہ ہم نے مقامی افراد کو بھی ریسکیو کے لئےبھیجا ہے، رات کے وقت اندہیرے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات درپیش ہیں، ہم نے ایمبولنسز کے علاوہ اپنی ذاتی گاڑیاں بھی جائے وقوع پر روانہ کی ہیں تاکہ زخمیوں کو جلد سے جلد حیدرآباد منتقل کیا جاسکے۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردیے گئے
دوسری جانب سے ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ تھانہ بولاخان پولیس کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر روانہ کردی ہیں، پولیس تمام امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے اور لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کروائی گئی ہیں۔
جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے، پولیس کے مطابق حادثہ مزدا گاڑی کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔