2025-04-23@15:57:04 GMT
تلاش کی گنتی: 254
«ریلی کی قیادت»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (طارق محمودسمیر)وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں میں بڑے پیمانے پرردوبدل کیاگیا ،جہاں نئے وزراء کو وزارتیں دی گئیں وہیں بعض اہم وزراء کےقلمدان تبدیل کردیئے گئے،قیصر احمدشیخ ،جن کے پاس بحری امورکی اہم وزارت تھی ان سے واپس لے لی گئی اور اب وہ بطور وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے معاملات دیکھیں گے،واضح رہے کہ قیصراحمد شیخ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقیدبھی کرتے رہے ہیں اوران کی وزارت کی تبدیلی کی وجہ ممکنہ طور پر تنقیدی رویہ ہوسکتاہے لیکن حیران کن طور پر مصدق ملک کی وزارت کو بھی تبدیل کردیاگیااور ان سے پٹرولیم کی اہم وزارت واپس لے کرموسمیاتی تبدیلی کی وزارت دے دی گئی ہے حالانکہ وہ ہرفورم پر اپنی پارٹی اور حکومت...
جنوبی دہلی کے آر کے پورم سے بی جے پی کے رکن اسمبلی انیل شرما نے بھی اپنے اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے گاؤں "محمد پور" کا نام بدل کر "مادھو پورم" رکھنے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ناموں کی تبدیلی کی سیاست شدت اختیار کر رہی ہے۔ بی جے پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی سرکاری رہائش گاہوں کے پتوں میں خود ہی ترمیم کرتے ہوئے "تغلق لین" کی جگہ "سوامی وویکانند مارگ" لکھوا لیا۔ اس فہرست میں فرید آباد کے رکن پارلیمنٹ کرشن پال گرجر، پارلیمنٹ کے رکن دنیش شرما اور وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ شامل ہیں۔ حالانکہ ان کی نام کی تختی پر ابھی بھی چھوٹے حروف میں تغلق لین درج ہے اور...
ریاض(انٹرنیشنلڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک، ڈیڑھ ماہ میں ایک ٹریلین کی بزنس ڈیل کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا سعودی عرب سےکہا کہ امریکی کمپنیوں میں ایک ٹریلین ڈالر ( ایک ہزار ارب ڈالر) سرمایہ کاری کریں تو میں آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایسا کرنے پر راضی ہوگیا ہے اور وہ امریکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے گا اس لیے ممکنہ طورپر ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب جا رہاہوں۔ ٹرمپ نے کہ سعودی عرب کےساتھ اچھےتعلقات ہیں، سعودی عرب فوجی ساز و سامان سمیت دوسری چیزوں کی خریداری کے لیے امریکی کمپنیوں کوبہت...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے ایک بیان میں لکھا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرو اور جن لوگوں کو قتل کیا، ان کی لاشیں واپس کرو، ورنہ تمہارا خاتمہ یقینی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گروپ کے رہنما غزہ نہیں چھوڑتے اور باقی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو امریکا اسرائیل کی مدد سے حماس کو مکمل تباہ کر دے گا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں لکھا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرو اور جن لوگوں کو قتل کیا، ان کی لاشیں واپس کرو، ورنہ تمہارا خاتمہ یقینی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بیان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ یکطرفہ طور پر روکے جانے سے لاکھوں لوگوں کے لیے ضروری طبی خدمات کی فراہمی بند ہو جانے کا خدشہ ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر امداد غزہ میں آئی تاہم یہ 15 ماہ کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی ضروریات سے نمٹنے کے لیے کافی نہیں ہے جب علاقے میں امدادی قافلوں کو روکا جاتا رہا۔ Tweet URL ادارے کی ترجمان روزیلا بولین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ اقدام سے ویکسین اور وینیٹی لیٹر سمیت...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وژن 2035 کے تحت پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، اور ضد و نفرت کی سیاست دفن کرنا ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم اور وزرا نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے 2029 تک ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 2353...
سٹی 42 : سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ہونے والی ملاقات سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان آج گورنر پنجاب کی رہائش گاہ چک شہزاد فارم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں گورنر سردار سلیم حیدر نے سردار تنویر الیاس خان کا والہانہ استقبال کیا ۔ سردار تنویر الیاس اور سردار سلیم حیدر خان کے درمیان ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن وامان ، معیشت ، سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 ؛ سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) یروشلم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ میں ہر قسم کی اشیائے ضرورت کا داخلہ معطل کر رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس غزہ میں عبوری جنگ بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کرے۔ اسرائیل کو غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مجبور کیا جائے، حماس بیان میں کہا گیا، ''وزیر اعظم نیتن یاہو نے فیصلہ کیا ہے کہ آج (اتوار کی) صبح سے غزہ پٹی میں ہر قسم کی اشیائے ضرورت کی سپلائی معطل کر دی جائے۔‘‘ بیان میں...
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے 14ویں بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، اور انہوں نے اس کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا شیون زیلیس جو اس سے قبل ایلون مسک کے تین بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک کے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایلون سے مشورہ کرنے کے بعد آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ کے موقع...
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ملاقات سے قبل ہی صدر ٹرمپ، زیلنیسکی کی ڈریسنگ کی پر ناراض تھے، جو سفارتی آداب کے مطابق اس طرح کی ہائی پروفائل میٹنگ کے لیے نامناسب تصور کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین تلخ کلامی:’ہمیں ٹرمپ کی کال آئے تو کہنا اعتکاف میں بیٹھے ہیں‘ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں سوٹ پہننے کا مشورہ دیا گیا تھا اور رپورٹس کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہ کرنے پر ناراضگی بھی ظاہر کی تھی۔ امریکی اور یوکرینی صدور کے درمیان اس تاریخی ملاقات سے...
قاہرہ: دنیا کے سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے فلسطینی سیاسی قیدی نائل برغوثی کو 44 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا، مگر انہیں اپنے وطن جانے کی اجازت نہیں ملی۔ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مصر جلاوطن کر دیے گئے ہیں۔ نائل برغوثی کے خاندان نے ان کی رہائی کی تصدیق کی، مگر بتایا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں فلسطین واپس جانے سے روک دیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اہلیہ کو مصر جا کر ملاقات کی اجازت بھی نہیں ملی۔ اپنی رہائی کے بعد الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں نائل برغوثی نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قیدیوں کی...
4 سالہ بچے سے زیادتی کے کیس میں 15 سالہ ملزم محمد شکیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف میڈیکل رپورٹ جیسے مضبوط شواہد بھی موجود ہیں، وکیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکایت کنندگان نے بدنیتی کے ساتھ جھوٹا مقدمہ بنایا۔ملزم کی ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے مطابق اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے، یہ جرم اخلاقی گراوٹ اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضروری ہے کہ عدالت سخت سزا دے کر انصاف قائم کرے۔
اسلام ٹائمز: سی آئی اے کی سرپرستی میں مقاومتی محاذ کیخلاف قائم کیے گئے "ریڈیو فردا" نے بھی خبر رساں ادارے روئٹرز اور امریکی کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے 15 ماہ میں حماس 10،000 سے 15،000 کے درمیان نئے ارکان بھرتی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ خصوصی رپورٹ: قسام فورس کے ایک رکن کی پیشانی پر اسرائیلی قیدی کے بوسے نے دنیا کے تمام میڈیا کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے، یہاں تک کہ لائف میڈیا ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عبرانی میڈیا پلیٹ فارمز ان تصاویر کو سنسر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کی تصاویر حماس...
دنیا کے امیر لوگوں کی فہرست میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، امیروں کی دوڑ میں سب سے آگے چلنے والے ایلون مسک کے لئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 22,2 ارب کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد جیف بیزوس کی دولت میں بڑا اضافہ ہوگیا، بیجوس دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین انسان بن چکے ہیں، بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں اس پوزیشن پر قابض رہے مارک زکربرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔رپورٹس کے مطابق مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر گزشتہ روز گر گئے، وال اسٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئر 8.39 فیصد تک نیچے چلے گئے، جس کے سبب اس کا مارکیٹ کیپ نومبر...
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے، نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے۔ یاد رہے کہ 27 فروری...
’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز کردیا گیا۔ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کے لیے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے۔ 27 فروری 2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری پاک فضائیہ نے 27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو حماس کے عہدیدار باسیم نعیم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی کے مزید اقدامات پر مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک فلسطینی قیدیوں کو معاہدے کے مطابق رہا نہیں کیا جاتا۔ واضح رہے کہ حماس نے ہفتے کو جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کو بھی 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اسرائیلی وزیراعظم نے فسلطینی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کردیا۔ اسرائیل نے اتوار کو طے شدہ...
اسرائیل نے 27ستمبر 2024کو جنوبی بیروت کے علاقے میں بمباری کرکے حسن نصراللہ کو قتل کیا تھا آپ جنازوں کی نماز کے ماہر ہیں اور ہم فتوحات کے ماہر ہیں، اسرائیلی وزیردفاع کا توہین آمیز بیان لبنان کے دارالحکومت میں مسلح مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور ان کے نائب کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جہاں اسرائیلی فوجی طیاروں نے نچلی پروازیں کی اور اس دوران اسرائیل کی جانب سے مختلف علاقوں میں بمباری جاری رہی۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی فضائی جارحیت جاری رہی اور جنوبی لبنان کے علاقوں قلیلہ، انصار، جناتہ، بارش اور...
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان کے 2002 سے 2024 کے دوران منعقد ہونے والے انتخابات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں انتخابی نتائج اور ووٹرز کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فافن کی پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں، 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے۔...
بیروت: حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی آخری رسومات میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جو تقریباً پانچ ماہ قبل اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حسن نصراللہ جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی آپریشن روم پر اسرائیل کے 80 سے زائد بموں کے حملے میں شہید ہوئے، ان کی شہادت پر ایران نے یوم سوگ منایا تھا۔ حزب اللہ نے حسن نصراللہ کے جنازے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی تھی تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ کی جنگ کے باوجود تنظیم اپنی طاقت برقرار رکھتی ہے۔ جنازے کے دوران چار اسرائیلی جنگی طیارے بیروت کی فضاء میں پرواز کر...
BEIRUT: لبنان کے دارالحکومت میں مسلح مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور ان کے نائب کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جہاں اسرائیلی فوجی طیاروں نے نچلی پروازیں کی اور اس دوران اسرائیل کی جانب سے مختلف علاقوں میں بمباری جاری رہی۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی فضائی جارحیت جاری رہی اور جنوبی لبنان کے علاقوں قلیلہ، انصار، جناتہ، بارش اور معروب میں فضائی کارروائی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں نے حلوسیا اور زیراریہ کے درمیانی علاقے پر بھی حملہ کیا تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے...
بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی پروازیں جاری رہیں۔ بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ اس لمحے کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔
بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی پروازیں جاری رہیں۔ بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ اس لمحے کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔

حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ، اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں نچلی پروازیں، وزیر دفاع نے دھمکی بھی دیدی
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادائیگی کے لیے ہزاروں افراد بیروت میں جمع ہیں، تاہم اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے نچلی پروازیں کی جارہی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی پرواز پر عوام کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ کی تیاری مکمل، ہزاروں افراد بیروت پہنچ گئے دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ حسن نصراللہ کے جنازے کے اوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز یہ پیغام ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والا زندہ نہیں رہےگا۔ واضح رہے کہ حزب...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام پر رکھنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نامناسب حرکت قرار دیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، وزیر اعلیٰ اس صوبہ کی شناخت مٹانے اور صوبہ کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر سٹیڈیم کا نام رکھنا...
انجمن امامیہ کچورا کے صدر شیخ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کچورا سے سکردو تک نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ کے موقع پر کچورا سے سکردو تک بڑی ریلی شہدائے مقاومت کے تشییع جنازہ...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ مزید پڑھیں؛ پشاور کے ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان کے نام پر رکھنے پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس صوبے کی شناخت مٹانے اور صوبے کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے، سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا...

سکھر: جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں ریلی نکالی جاری ہے
سکھر: جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں ریلی نکالی جاری ہے
غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالےکر دیا ہے۔ رہا کیےگئے 3 اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالےکیےگئے، تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلاکر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی عومر شيم توف نے 2 حماس کے اہلکاروں کے ماتھوں پر بوسہ بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے یرغمال بنائےگئے ان تینوں افراد نے 505 دن غزہ میں گزارے اور اب وہ اسرائیل میں پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )اسرائیلی جیلوں میں قید 602 فلسطینیوں کے بدلے غزہ میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے مزید 3 اسرائیلی قیدی کچھ دیر میں رہا کیے جائیں گے جس کے چند گھنٹوں میں فلسطینی قیدی بھی اسرائیل کی جیل سے رہا ہو جائیں گے عرب نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق نصیرات میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا اسرائیلی قیدی ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور عمر شیم ٹوف نصیرات میں حوالگی کے مقام پر موجود تھے.(جاری ہے) ریڈ کراس کی گاڑیوں کا ایک قافلہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ...
پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔ A post common by Netflix India (@netflix_in) اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔ A post common by Sony Music India (@sonymusicindia) فلم نادانیاں میں ماضی کی...
تل ابیب: اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی مغوی خاتون کی لاش کی جگہ کسی اور کی لاش دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز چار لاشیں واپس کی تھیں، ان میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاشوں کا میڈیکل تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان میں شہری شری بیباس کی لاش شامل نہیں تھی، تاہم ان کے دو بچوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزحماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ 27 ستمبر کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اُس وقت مارے گئے تھے، جب وہ بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع ایک بنکر میں کمانڈروں سے ملاقات کر رہے تھے۔ اسرائیل کا یہ فضائی حملہ حزب اللہ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تھا۔ اتوار کو اجتماعی جنازوں کے موقع پر ہاشم صفی الدین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے نصراللہ کی موت کے ایک ہفتے بعد حزب اللہ کی قیادت سنبھالی تھی اور وہ بھی ایک اسرائیلی کارروائی میں مارے گئے تھے۔ ان ہلاکتوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے حزب اللہ کے اندرونی...
تل ابیب(نیوز ڈیسک)تل ابیب کے جنوب میں بٹ یام میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ’مشتبہ دہشت گردانہ حملہ‘ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ ’دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔‘اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی جانچ کی جاسکے۔وزیر اعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے...
ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ ان کے کریئر اور سال 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے لگ بھگ 219 کروڑ سے زائد روپے کمائے ہیں۔ ‘چھاوا’ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم نے جمعرات تک بھارت بھر سے 219.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ اب جمعے کو اداکار ارجن کپور، بھومی پڈنیکر اور راکول پریت کی فلم ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز ‘چھاوا’ کے نمبرز کو کتنا متاثر...
حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز غزہ: حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے آج 4 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا تاہم ہفتے کو 6 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کی کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں ہفتے سے پھر پولیو مہم کا...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یایو نے اسرائیل کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا دن قرار دیا ہے ۔(جاری ہے) وہ ساڑھے پندرہ ماہ تک اسرائیل کی اپنے اتحادیوں کی غیر معمولی مدد سے جاری رکھی گئی جنگ کے باو جود رہا نہ کرا ئے جا سکے ان اسرائیلیوں کا ذکر کر رہے تھے جو اس دوران ہلاکت کو پہنچ گئے ۔ مگر زندہ تو در کنار مردہ حالت میں بھی اسرائیل کی فوج انہیں حماس سے نہ چھڑا سکی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن اسرائیل کے لیے سوگ اور رنج کا دن ہے۔ اس موقع پر...
سکھر(نمائندہ جسارت )سکھرمیں ن لیگ ورکرز کنونشن کی تیاریاں عروج پر،تشہری مہم کے سلسلے میں ریلی کاانعقاد،پارٹی قائدین کے حق میں نعرے بازی۔ تفصیلات کیمطابق سکھر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی کی جانب سے 28 فروری کو ہونے والے سکھر ورکرز کنونشن کی تشہیر کیلئے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کیلئے سوشل میڈیا کمپین کا آغاز کردیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کا پاورشو کی تیاریاں عروج پر ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جو نیو پنڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی اور سکھر پریس کلب کے سامنے خوب نعرے بازی کی ۔ریلی میں شریک مسلم لیگ ن سکھر کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ کو تصرف میں لینے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے اور کہیں اور بسانے کے حوالے سے اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کو کنٹرول کرنے کا جو اعلان کیا ہے اُس کی مناسبت سے فلسطینیوں کو کہیں اور آباد کرنے کی تیاریاں لازم ہیں۔ خطے کو حقیقی مثبت تبدیلی سے ہم کنار کرنے کی اب یہی ایک صورت رہ گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی وزیرِخارجہ مارکو روبیو سے بھی غزہ پلان کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ مشرقِ...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں‘ تبدیلی کے نام پر معیشت اور اقدار تباہ کی گئیں۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اس کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے ایران کو زبردست دھچکے اور کاری ضربیں پہنچائی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آیت اللہ کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں۔...

حیدرآباد ،کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام دریائے سندھ سے کینال کیخلاف المنظر پراحتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے
حیدرآباد ،کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام دریائے سندھ سے کینال کیخلاف المنظر پراحتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے
ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کراچی کے لیے سوائے تباہی اور لسانی سیاست کے کیا کام کیا؟ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی آج کی کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، یہ لوگ کراچی میں امن نہیں چاہتے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت او تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ...
دنیا کی ناکام ترین فلم کا اعزاز 2011 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم 'دی ورسٹ مووی ایور' کو حاصل ہے، جس کی باکس آفس پر مجموعی کمائی صرف 11 ڈالر تھی۔ یہ رقم صرف ایک ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہوئی۔ اس فلم کے مصنف، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور مرکزی اداکار گلین برگگوٹز تھے۔ 'دی ورسٹ مووی ایور' کو 'اسکیئری مووی' کی طرز پر بنایا گیا تھا، لیکن یہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ ریلیز کے پہلے ہفتے میں صرف ایک ٹکٹ فروخت ہوا، جس کی قیمت 11 ڈالر تھی۔ فلم کی اس قدر کم کمائی پر بعض لوگوں نے اسے تشہیری حربہ قرار دیا، لیکن فلم ساز نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے ناکامی...
بلوچستان اسمبلی میں ان ہاوس تبدیلی کی کوششیں ناکام ہو گئیں، ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) بلوچستان اسمبلی میں ان ہاوس تبدیلی کی کوششیں ناکام ہو گئیں، پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیر اعلی بلوچستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسن زہری بلوچستان میں ان ہاوس تبدیلی کے لیے سرگرم تھے، انھوں نے قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات لگائی تھیں، تاہم بلوچستان کے صوبائی اراکین اسمبلی نے علی حسن زہری کی شکایات سے اظہار لاتعلقی کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم پی ایز نے قیادت کو بلوچستان میں ایڈونچر نہ کرنے کا مشورہ دیا...
فاروق ستار کی پریس کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، ترجمان سندھ حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ حکومت کی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس کو زہریلی سوچ کا مربہ قرار دیدیا۔ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی آج کی کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کر چکے ہیں، ایم کیو ایم کی تعصب، نفرت اور بدبودار سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا...
بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام ہو گئیں، پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسن زہری بلوچستان میں ان ہاوس تبدیلی کے لیے سرگرم تھے، انھوں نے قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات لگائی تھیں، تاہم بلوچستان کے صوبائی اراکین اسمبلی نے علی حسن زہری کی شکایات سے اظہار لاتعلقی کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم پی ایز نے قیادت کو بلوچستان میں ایڈونچر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، علی حسن کی شکایات پر بلوچستان ایم پی ایز نے پی پی قیادت سے ملاقات کی تھی، جس میں وزرا اور اراکین نے پارٹی قیادت...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دے دی۔ ذائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور جنیداکبرکو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں جس کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کوپارٹی کی اہمذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں نیا چیف سیکریٹری بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے کیبنیٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری ندیم اسلم کی جگہ شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے پولیس سربراہ تبدیل، وفاق کی اپنی مرضی سے نئی تعنیاتی علی امین کے لیے سرپرائز ہے؟ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی 1973 کے سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 10 کے مطابق کی گئی ہے۔ نئے صوبائی چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں...
بھارتی اداکارہ ودیا بالن پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ بھارت میں فلم صنم تیری قسم کی ری ریلیز کے بعد ودیا بالن بھی فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچیں اور رومانوی فلم کی لچسپ کہانی سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔ بھارتی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری میں فلم اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سادی لو اسٹوری دیکھ کر بہت مزہ آیا اور ماورا حسین کو ٹیگ کر کے کہا کہ آپ کمال ہو۔ ماورا حسین نے بھی ودیا بالن کے تعریفی کلمات کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کر کے...
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دیدی۔ ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور جنیداکبرکو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں جس کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کوپارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانےکا امکان ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
لزبن: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور والد شہزادہ کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان کے انتقال سے ذاتی تعلق تھا، اِنتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔ صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہا اور کہا کہ مرحوم آغا خان کی دور اندیش قیادت...
ٹرانسفر ججز کو نئے حلف کی ضرورت نہیں، ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی تبدیلی کیخلاف ریپریزنٹیشن مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 ججز کی ریپریزنٹیشن پر فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آبادہائیکورٹ کے ججزکی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججزکی ریپریزنٹیشن مسترد کردی۔ فیصلے میں تین صوبائی ہائیکورٹس سے ججزکے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبدیل کی گئی سینیارٹی لسٹ برقرار رکھی۔ فیصلے کے تحت لاہورہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفرازڈوگرسینیئر پیونی جج برقرار رہیں گے۔چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے 2015 میں بطور ہائیکورٹ جج حلف اٹھایا، صوبائی ہائیکورٹس سے ٹرانسفر ہونے...
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی مستقل اور آزمودہ حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان...

پرنس کریم آغا چہارم مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک ،وزیرخزانہ اورنگزیب سمیت 300 سے زیادہ شخصیات کی شرکت
اسماعیلی برادری کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کو اتوار کے روز مصر کے شہر اسوان میں ایک خصوصی تقریب کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسماعیلی کمیونٹی کے ایک بیان میں مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی تدفین ان کے دادا مولانا سلطان محمد شاہ کے مزار کے احاطے میں کرنے کااعلان کیاگیاتھا۔ بعد ازاں اس مزار کے ساتھ ملحقہ اراضی پر مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری آرام گاہ کے طور پر مقبرہ بنایا جائے گا۔ پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں بدھ کے روز لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم ، ان کے مرحوم والد پرنس کریم الحسینی...
بغداد سے وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عراق کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ممالک کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کی حمایت میں اپنے مضبوط مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کویت اور عراق نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لیے سعودی عرب اور دیگر ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر عراق نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ بغداد...
اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کردی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، سعودی عرب کے فلسطین کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینی عوام کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے، القدس الشریف فلسطین...
’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ توڑ دیا پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔یہ فلم اپنی اصل ریلیز پر محدود کامیابی حاصل کر پائی تھی، لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے بعد اسے سینما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا، جہاں اس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ ٹوٹ گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز کے پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جو اس کی اصل ریلیز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس فلم نے اوپننگ ڈے پر 1.55 کروڑ بھارتی روپے...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں ایک علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے پر سعودی عرب کو مضحکہ خیز مشور دے ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یایو نے مزید کہا تھا کہ سعودی عرب کے پاس بہت زمین ہے وہاں فلسطینیوں کو آباد کرکے ایک الگ فلسطینی ریاست بنا دے۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اب اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو اس سے اسرائیلی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ نیتن یاہو کے اس مضحکہ خیز اور شرانگیزی پر مشتمل تجویز کو...
سعودی عرب نے حالیہ بیان میں ان عرب ممالک کی تحسین کی ہے جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کے فلسطینی عوام کے جبری انخلا کے بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ مملکت نے واضح کیا کہ یہ مؤقف فلسطینی مسئلے کی عرب اور اسلامی دنیا میں مرکزیت کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ایسے بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جو اسرائیلی قبضے کی مسلسل جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے دیے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ مملکت نے نشاندہی کی کہ قابض صہیونی ذہنیت...
مصر (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نےسعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز پیش کردی ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا ۔ جبکہ سعودی عرب کو اپنے ملک کے اندر فلسطینی ریاست تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کےمطابق بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی نیوز چینل 14 کو انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی حکومت سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنا سکتی ہے ان کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔نیتن یاہو سے سوال کیا گیا کہ آیا سعودی عرب سے تعلقات قائم کرنے کیلئے فلسطینی ریاست ضروری ہے تو انہوں نے اس تجویز کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل...
سجاول(نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ سجاول پہنچ گئے ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ناکہ سے پبلک پارک تک دریائے سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی گئی اس موقع پر ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے کینالوں کے خلاف مہم چلا رھے ھیں نیشنل ھاء وے پر تین بڑے دھرنے ،شٹر بند ھڑتال اور کراچی میں احتجاج کیا تین ماہ سے گلی کوچوں میں عوام کی آگاھی کے لئے مہم چلا رہے ہیں پیپلز پارٹی مسلسل موقع پرستی کر رھی ھے وفاق کو کہتے ھیں کہ آپ کام جاری رکہیں پیپلز پارٹی کی منافقانہ پالیسی کی وجہ سے سندھ کو...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے 2 ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے؟ اس پر نیتن یاہو نے کہا کہ...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے فلسطین کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ سعودی عرب کو اپنے ملک کے اندر فلسطینی ریاست بنانی چاہیے۔خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی نیوز چینل 14کو انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی حکومت سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنا سکتی ہے، ان کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔نیتن یاہو سے سوال کیا گیا کہ آیا سعودی عرب سے تعلقات قائم کرنے کے لیے فلسطینی ریاست ضروری ہے تو انہوں نے اس تجویز کو...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے پانچواں مرحلہ مکمل ہوگیا، اس دوران حماس نے 3 صہیونی یرغمالیوں کو رہا کیا جب کہ اسرائیل نے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والی تمام فلسطینی قیدی خان یونس پہنچ گئے، اہل خانہ مدتوں بعد اپنے پیاروں سے مل کر آبدیدہ ہوگئے جب کہ غزہ میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی آزادی کا جشن منایا۔ رہائی پانے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں سے مل کر خوشی سے سرشار ہوگئے، اس دوران ایک باپ کی طویل مدت کے بعد اپنے بیٹے سے ملاقات پر جزباتی مناظر دیکھنے میں آئے، دونوں گلے لگ کر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان 2025 کا آفیشنل ترانا عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔ ’جیتو بازی کھیل کے‘ عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں جہاں عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں گانے کی ویڈیو میں انہیں بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔آفیشل ترانے کی شاعری عدنان ڈھول اور اسفند یار اسد نے لکھی ہے جب کہ اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔گانے میں عاطف اسلم کو گلیوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے ہمراہ نہ صرف کرکٹ کھیلتے بلکہ ڈانس کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں چیمپیئنز ٹرافی کا حصہ بننے والی تمام ممالک کے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔گانے کو آئی سی سی کے...
ویب ڈیسک : سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا، موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو موسمیاتی چینلجز کا سامنا ہے، ہمیں موسمیاتی احتساب کا نظام لانا ہو گا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ملک میں موسمیاتی عدالت کے قیام کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ہے، پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ا انتظامیہ کا ایک اور دعویٰ...

اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین کی فلم مارکیٹ کی زبردست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں کا مجموعی باکس آفس 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک پہنچ گئی جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بہت سی فلمیں بیک وقت بیرون ملک بھی ریلیز ہوئیں اور مقامی غیر انگریزی زبان کی فلموں کے لئے باکس آفس چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول کا ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ...

فیصل آباد ،جماعت اسلامی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم ،پروفیسرمحبوب الزماں ودیگرکرہے ہیں
فیصل آباد ،جماعت اسلامی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم ،پروفیسرمحبوب الزماں ودیگرکرہے ہیں

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کی جانب سے کمشنر بلال اکبر میمن ، اے ڈی سی ٹو عبدالخالق بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کی جانب سے کمشنر بلال اکبر میمن ، اے ڈی سی ٹو عبدالخالق بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے۔ مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے‘ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے، فلسطینیوں کیجدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے، فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو آج تک فلسطین نے تسلیم نہیں کیا۔مولانا...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہو یا کشمیر میں ظلم و زیادتی اپنے عروج پر ہو پاکستان کا ہر فرد دنیا بھر کے ہر مظلوم مسلمان کی آواز بنے گا، غزہ کے مجاہدین نے اپنے عزم و استقامت سے دنیا کی سپر پاوروں کو شکست دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزادی کشمیر و فلسطین ریلی جلال باقری مسجد سرور روڈ سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، صدر میلاد فاونڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی، ڈویڑنل...
ایک بیان میں حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے وصال کی خبر میرے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ آج نہ صرف اسماعیلی مسلمان برادری نے اپنے 49 ویں امام کو کھو دیا ہے بلکہ پوری مسلم دنیا اور عالم انسانیت ایک عظیم سماجی و مذہبی رہنما اور امن و ترقی کے علمبردار سے محروم ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمن نے شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان برادری کے 49 ویں روحانی پیشوا ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے وصال کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) وادئی کشمیر جو کہ سردیوں کے دوران خوبصورتی کا ایک الگ منظر پیش کرتی ہے، برف باری کے دوران سفید چادر سے ڈ ھک جاتی ہے۔ روزمرہ کی زندگی کی رفتار سست پڑجاتی ہے۔ درجہ حرارت دسمبر سے ہی صفر سے کئی ڈگری نیچے گرتا ہے اور فروری کے آخر تک یہاں منجمد درجہ حرارت ہی رہتا ہے۔ کشمیر میں مسلسل پانچ مہینوں تک سردیاں رہتی ہیں۔ اکیس دسمبر سے اکتیس جنوری تک کے چالیس دن سب سے زیادہ سرد ہوتے ہیں جنہیں ''چلئ کلان‘‘ کہا جاتا ہے۔ چلئی کلان کے دوران لوگ شدید سردی سے بچنے کے لیے زیادہ تر وقت گھر کے اندر گزارتے ہیں۔ گھر کو گرم...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزہ کے لیے درخواستیں کھول دیں۔ گلف نیوز کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ اب یو اے ای کے 10 سالہ بلیو ریذیڈنسی ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس ویزہ کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا، طویل مدتی ویزہ کا مقصد پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کو راغب کرنا ہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرسکیں، درخواستیں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) کے ذریعے اس کے آفیشل آن لائن ویزہ سروسز پلیٹ فارم پر جمع...
اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ریلی کا آغاز دفتر خارجہ سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریلی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچی، جہاں شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھام رکھے تھے اور پانچ سو میٹر طویل قومی و کشمیری پرچم بھی اٹھا رکھا گیا تھا۔ مظاہرین نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی ڈی چوک پہنچنے پر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ وفاقی وزرا، مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکاء کے ساتھ اظہار...
گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر کشمیر ڈے کی مناسبت سے ڈی آئی جی افس سے سید ظہور شاہ ہاشمی یاد گار چوک تک ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سرکاری اور پرائیوٹ اسکول و کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے پلے کارڈز ، بینرز ، قومی پرچم سمیت کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری سول سو سائٹی گوادر کے چیئرمین محمد جان،ایڈووکیٹ شبیر احمد رند نے ریلی کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں کشمیریوں کے...
واشنگٹن: میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولوشنز نے درجنوں صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی نے ہیکنگ کی کوشش کے بعد پیراگون کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے سیز اینڈ ڈیسسٹ کا خط ارسال کیا ہے۔ واٹس ایپ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ واٹس ایپ کے عہدیدارنے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ کن افراد کو ہدف بنایا گیا تھا اور ان کا تعلیق کس ملک سے تھا البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ہدف...
غزہ: حماس کی کامیابی نے اسرائیلی جیلوں میں عمر گزارنےوالے شخص کو 22 سال سے بعد اپنی جوان بیٹیوں سے ملوادیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 110 فلسطینی قیدیوں میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے، جنہوں 22سال بعد اپنی بیٹیوں سے ملاقات کی، ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ خیال رہےکہ حسین نصر کو 22 سے پہلے اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور حسین...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں 18 لاکھ افراد آنے والے سالوں میں صحت کے مسائل کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ’کلائمٹ اینڈ ہیلتھ ایڈیپٹیشن پلان‘ کی جانب سے جاری تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا۔جس کے مطابق صوبے کے لوگوں کو جان لیوا چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں بیماریاں، چوٹیں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے فار ہیلتھ پروگرام، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس کی فنڈنگ سے اس ماہ صوبے میں باضابطہ طور پر ’کلائمٹ اور ہیلتھ ایڈپٹیشن‘ پلان کا آغاز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی...

’پہلی بار والد کو گلے لگایا، یہ احساس بیان نہیں کرسکتی‘ 22 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا فلسطینی کی بیٹیوں سے ملاقات
30 جنوری کو یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 21 سالہ رغد نے نمناک آنکھوں سے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے اپنے والد کو گلے لگایا، اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا، جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزادی ملی۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کل رام اللہ میں خوشی کے مناظر تھے،...
اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قید سے تین اسرائیلیوں، ایک مرد اور دو خواتین اور پانچ تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کے بعد ہوئی ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ممبئی: بالی وڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ” عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک غار کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں عامر خان کو پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ساتھ مکمل طور پر بدلا ہوا دیکھا گیا، جب کہ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس انداز کو مزید حقیقت کے قریب کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا یہ کسی فلم کا سین ہے یا کسی کمرشل کا حصہ؟ کچھ رپورٹس کے مطابق،...
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو روک دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا سے سامنے آنے والی مختلف رپورٹس میں اس کی وجہ خان یونس میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے حوالے سے سامنے آنے والے افراتفری کے مناظر بتائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حماس نے سات مزید قیدیوں کو رہا کر دیا ہے تاہم اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو روک دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا سے سامنے آنے والی مختلف رپورٹس میں اس کی وجہ خان یونس میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے حوالے سے سامنے آنے والے افراتفری کے...
اسرائیل نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے دوران احتجاج کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی روک دی ہے ۔ دی ٹائم آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام 8 یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے افراتفری پھیلانے اور احتجاج کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اٹھایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ایک ریڈیو نے پیغام جاری کیا ہے کہ اسرائیل کے اس فیصلے کا اطلاق ’تاحکم ثانی‘ برقرار رہے گا۔ ادھر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیاسی جماعتوں نے فلسطین کے سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی کے لیے آپریشن تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ قیدی بسوں میں سوار تھے اور فیصلہ...
رہائی کی پہلی تقریب جبالیہ کیمپ میں ہوئی، جہاں القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے العالمی علاقے میں اسرائیلی فوجی اگام برجر کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ سے ایک اسرائیلی خاتون فوجی قیدی کو رہا کیا، جبکہ القدس بریگیڈز نے خان یونس شہر سے ایک مرد اور خاتون قیدی کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ رہائی کی پہلی تقریب جبالیہ کیمپ میں ہوئی، جہاں القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے العالمی علاقے میں اسرائیلی فوجی اگام برجر کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ خاتون سپاہی "برجر” جبالیہ کیمپ کے ملبے سے نکلی اور اس کے ساتھ حماس تحریک کے "شیڈو...
غزہ جنگ بندی: حماس نے اسرائیل کی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز غزہ: حماس نے مزید ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون کو رہا کردیا۔ اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے جائیں گے۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدےکے تحت آج 110فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلےمیں 8 یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔

حیدرآباد: سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاکر نواز شاہ سانگھڑ واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں
حیدرآباد: سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاکر نواز شاہ سانگھڑ واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں
شمالی غزہ سے جبری طور پر بے دخل ہونے کے بعد لاکھوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے علاقوں میں واپس پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران اسرائیلی فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا جب کہ ایمبولنس پر بھی فائرنگ کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے شہداء کی مزید 48 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں 15 ماہ بعد پہلی بار کوکنگ گیس کی فراہمی کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے حماس...
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز اور جنس کی تبدیلی سے متعلق اپنے انتخابی وعدوں پر تیزی سے عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 سے سال کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کے جنس کی تبدیلی کے آپریشن کروانے یا بلوغت کو روکنے کے لیے ہارمون تھراپی سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں اس طبی طریقہ کار کے لیے نابالغوں کو حاصل وفاقی مدد اور تعاون کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس بل کے مطابق حکومت کسی نابالغ بچے کی ایک جنس سے دوسری جنس میں نام نہاد 'منتقلی' کے لیے...