اسرائیل نے 27ستمبر 2024کو جنوبی بیروت کے علاقے میں بمباری کرکے حسن نصراللہ کو قتل کیا تھا
آپ جنازوں کی نماز کے ماہر ہیں اور ہم فتوحات کے ماہر ہیں، اسرائیلی وزیردفاع کا توہین آمیز بیان

لبنان کے دارالحکومت میں مسلح مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور ان کے نائب کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جہاں اسرائیلی فوجی طیاروں نے نچلی پروازیں کی اور اس دوران اسرائیل کی جانب سے مختلف علاقوں میں بمباری جاری رہی۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی فضائی جارحیت جاری رہی اور جنوبی لبنان کے علاقوں قلیلہ، انصار، جناتہ، بارش اور معروب میں فضائی کارروائی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں نے حلوسیا اور زیراریہ کے درمیانی علاقے پر بھی حملہ کیا تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے واضح نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب بیروت کے کمیلی چیمون اسپورٹس سٹی میں حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ شہید اور ان کے ساتھی ہاشم سیف دین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور عین اسی دوران جنوبی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھا گیا۔اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ اسرائیل فضائیہ کے جہازوں نے اس وقت حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے لوگوں کے اوپر بیروت کی فضا میں دائرہ لگایا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح پیغام دیا جا رہا ہے کہ جو کوئی بھی اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکی دے گا اور اسرائیل پر حملہ کرے گا وہ اس کا خاتمہ ہوگا۔اسرائیلی وزیردفاع نے مزید کہا کہ آپ جنازوں کی نماز میں شرکت کے ماہر ہیں اور ہم فتوحات کے ماہر ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 27 ستمبر 2024 کو جنوبی بیروت کے علاقے میں ایک عمارت پر بمباری کرکے حسن نصراللہ کو شہید کردیا تھا اور اس کے لیے 85 ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیا تھا اور داہیہ میں 6 رہائشی عمارتیں ملیامیٹ کردی گئی تھیں۔بعد ازاں حسن نصراللہ کے نائب اور حزب اللہ کے نامزد سربراہ سیف دین کو ایک الگ کارروائی میں شہید کردیا گیا تھا۔حزب اللہ کے دونوں شہید رہنماؤں کو لبنان کے نامعلوم مقام پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد امانتاً دفن کردیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کی نماز جنازہ حسن نصراللہ کے ماہر ہیں حزب اللہ کے علاقوں میں لبنان کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد

—فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

وادیٔ نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف شہروں میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔

  آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب چترال میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، گزشتہ رات تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی ریلا گزرا، جس سے راستے اور گھر متاثر ہوئے ہیں۔

ادھر سندھ میں حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیر پور، جیکب آباد سمیت اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • غزہ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 64فلسطینی شہید
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • اسرائیل کی غزہ میں گھروں اور خیمہ بستیوں پر بمباری، 70 فلسطینی شہید، خوراک کی شدید قلت