گلگت بلتستان و پاکستان کی ترقی میں آغا خان کے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حفیظ الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ایک بیان میں حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے وصال کی خبر میرے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ آج نہ صرف اسماعیلی مسلمان برادری نے اپنے 49 ویں امام کو کھو دیا ہے بلکہ پوری مسلم دنیا اور عالم انسانیت ایک عظیم سماجی و مذہبی رہنما اور امن و ترقی کے علمبردار سے محروم ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمن نے شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان برادری کے 49 ویں روحانی پیشوا ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے وصال کی خبر میرے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ آج نہ صرف اسماعیلی مسلمان برادری نے اپنے 49 ویں امام کو کھو دیا ہے بلکہ پوری مسلم دنیا اور عالم انسانیت ایک عظیم سماجی و مذہبی رہنما اور امن و ترقی کے علمبردار سے محروم ہو گئی ہے۔ اس دکھ بھری گھڑی میں، میں ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے خاندان اور دنیا بھر، بالخصوص گلگت بلتستان و پاکستان میں مقیم اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کی خدمات برائے انسانی فلاح و بہبود، امن اور ترقی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ترقی پذیر دنیا، بالخصوص گلگت بلتستان و پاکستان کی تعمیر و ترقی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں ان کے گراں قدر کردار کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے اسماعیلی مسلمان برادری کی صورت میں ایک منظم، پرامن اور ترقی پسند جماعت کی بنیاد رکھی، جبکہ صحت، تعلیم اور کاروبار کے میدان میں جدید ادارے قائم کر کے انسانی ترقی کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔ ان کی روایات، جن میں احساس، خدمتِ انسانی، میرٹ، شفافیت، اخوت و بھائی چارہ اور سخاوت شامل ہیں، رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہز ہائنس شاہ کریم الحسینی کے اسماعیلی مسلمان برادری گلگت بلتستان حفیظ الرحمن
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔