غزہ: اسرائیلی فوج کی فائر بندی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
شمالی غزہ سے جبری طور پر بے دخل ہونے کے بعد لاکھوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے علاقوں میں واپس پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران اسرائیلی فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا جب کہ ایمبولنس پر بھی فائرنگ کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے شہداء کی مزید 48 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں 15 ماہ بعد پہلی بار کوکنگ گیس کی فراہمی کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے حماس سے تعلق کا الزام لگا کر اُنروا کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مقبوضہ وادی کشمیر میں طوفانی بارشیں، ژالہ باری سے فصلیں تباہ
ضلع شوپیاں کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ژالہ باری کی وجہ سے پھل اور فصلیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز سخت بارش ہوئی۔ ضلع شوپیاں کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 18 اپریل سے 20 اپریل تک مقبوضہ علاقے میں شدید بارش، برف باری، گرج چمک اور تیز ہوائوں کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ نے جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں پیر پنجال رینج خاص طور پر اسلام آباد، پہلگام، کولگام، سنتھن پاس، شوپیاں، پیر کی گلی، سونمرگ ،زوجیلا، بانڈی پورہ، رازدان پاس، گلمرگ اور کپواڑہ سادھنا پاس کے حوالے سے خاص طور پر الرٹ جاری کیا ہے۔ ایڈوائزری میں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائوں، 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڑالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے، پتھروں کی شوٹنگ اور ندیوں اور نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ کسانوں کو 18 اپریل سے 21 اپریل کی سہ پہر تک تمام زرعی کاموں کو معطل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔