ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام پر رکھنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نامناسب حرکت قرار دیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، وزیر اعلیٰ اس صوبہ کی شناخت مٹانے اور صوبہ کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر سٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے، ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف پشاور کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
گورنر نے کہا کہ گزشتہ نو سال پر اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز سٹیڈیم کی تزئین و آرائش و بحالی تک نہ کرسکی، ایک جانب یہ نااہل حکومت ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت اور پی سی بی نے لاہور اور کراچی کے سٹیڈیمز کو چند ہفتوں میں مثالی بنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
faisal karim kundi ارباب نیاز اسٹیڈیم فیصل کریم کنڈی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارباب نیاز اسٹیڈیم فیصل کریم کنڈی ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام کے نام
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔