بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔

نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔ 

A post common by Netflix India (@netflix_in)

اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔

A post common by Sony Music India (@sonymusicindia)

فلم نادانیاں میں ماضی کی مشہور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ ایک مرتبہ پھر اپنا مشہور کردار مسز بریگینزا ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور اس فلم میں مزید کیا ہوگا یہ جاننے کیلئے اس کی ریلیز کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سیف علی خان

پڑھیں:

مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!

ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ رے مسٹیریو ریسل مینیا 41 سے ایک روز قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

50 سالہ ہال آف فیمر (جن کی 2023 کے آخر میں گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی) ممکنہ طور پر اب ایک اور انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

لاس ویگس میں ہونے والے شو اسمیک ڈاؤن کے دوران وہ ڈریگن لی اور ری فینکس کے ساتھ مل کر چیڈ گیبل اور دی کریڈ برادرز کے خلاف مقابلہ کر رہے تھے۔

تاہم، وہ یہ مقابلہ مکمل نہیں کر پائے اور طبی ماہرین کو اس دوران ان کے پاس دیکھا گیا۔ آف کیمرا رے مسٹیریو کو سہارا دیا گیا کیوں کہ وہ اپنی ٹانگ پر وزن نہیں ڈال پا رہے تھے۔

اس صورتحال کے بعد ان کا ریسل مینیا میں ایل گرانڈے امیریکانو کے خلاف میچ مشکل میں پڑ گیا ہے اور فی الحال اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا
  • غزہ جنگ کے خلاف احتجاج پر امریکہ میں قید خلیل، نومولود بیٹے کو نہ دیکھ سکے
  • بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • 14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟
  • ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں
  • مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!
  • نوجوانوں میں مشہور ہوتا ’ہرے ناخنوں‘ کا رجحان کیا ہے؟