بعض اہم وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی پرچہ مگوئیاں
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد (طارق محمودسمیر)وفاقی کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں میں بڑے پیمانے پرردوبدل کیاگیا ،جہاں نئے وزراء کو وزارتیں دی گئیں وہیں بعض اہم وزراء کےقلمدان تبدیل کردیئے گئے،قیصر احمدشیخ ،جن کے پاس بحری امورکی اہم وزارت تھی ان سے واپس لے لی گئی اور اب وہ بطور وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے معاملات دیکھیں گے،واضح رہے کہ قیصراحمد شیخ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقیدبھی کرتے رہے ہیں اوران کی وزارت کی تبدیلی کی وجہ ممکنہ طور پر تنقیدی رویہ ہوسکتاہے لیکن حیران کن طور پر مصدق ملک کی وزارت کو بھی تبدیل کردیاگیااور ان سے پٹرولیم کی اہم وزارت واپس لے کرموسمیاتی تبدیلی کی وزارت دے دی گئی ہے حالانکہ وہ ہرفورم پر اپنی پارٹی اور حکومت کابھرپوردفاع کرتے رہیہیں چنانچہ ان سے اہم وزارت واپس لیے جانے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں،ادھر پرویز خٹک کو مشیر برائے امور داخلہ مقرر کر دیا گیااگرپرویزخٹک کو مشیر بنانے کیمعاملے پر پہلے بھی شکوک وشبہات کا اظہارکیاجارہاتھالیکن مسلم لیگ ن کے رہنما اوروزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کے حالیہ بیان نے اس شک کومزیدتقویت دی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک کو وزیر بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کا نہیں صرف مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی پرویز خٹک کابینہ کاحصہ نہ ہوتے ،راناثناء اللہ نے پرویزخٹک ہی نہیں بلکہ محسن نقوی کے حوالے سے بھی شکوک وشبہات پیداکردیئے ان کاکہناتھاکہ محسن نقوی خود بتائیں گے ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے ؟یہ امربھی قابل ذکرہے کہ محسن نقوی کچھ عرصہ قبل پرویزخٹک کے پاس خاص پیغام لے کرگئے تھے اور کابینہ میں شامل اسٹیلشمنٹ کی مبینہ طورپرحمایت یافتہ ان دونوں شخصیات کوداخلہ کے معاملات ہی چلانے کی ذمہ داری ملی ہے،اب دیکھنایہ ہیکہ دونوں کیدرمیان کوآرڈینیشن کتنی موثر رہتی ہے؟ علاوہ اپوزیشن کے گرینڈالائنس کے حوالیسے کوششیں تیز ہوگئی ہیںاور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو پیغام بھجوایاہے کہ یہ ہی وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں،مولانافضل الرحمان جو اس وقت سعودی عرب میں ہیں جلدملک واپس آرہے ہیں امکان ہے کہ ملک واپسی کے فوری بعدپی ٹی آئی کا وفدان سے ملے اورانہیں ایک بارپھر باضابطہ طور پر اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے لیکن مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاست دان ہیں یقیناًوہ عجلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے ممکن ہے کہ وہ گرینڈالائنس کاحصہ بننے یانہ بننے سے متعلق فیصلہ لینے میں وقت لیں اس صورتحال میں عیدکے بعد اپوزیشن کی حکومت مخالت تحریک مزید التواء کا شکارہوسکتی ہے
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے، وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا، افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے۔ کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔