1 ٹریلین کی سرمایہ کاری،سعودی عرب نے بڑااعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ریاض(انٹرنیشنلڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک، ڈیڑھ ماہ میں ایک ٹریلین کی بزنس ڈیل کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا سعودی عرب سےکہا کہ امریکی کمپنیوں میں ایک ٹریلین ڈالر ( ایک ہزار ارب ڈالر) سرمایہ کاری کریں تو میں آؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایسا کرنے پر راضی ہوگیا ہے اور وہ امریکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے گا اس لیے ممکنہ طورپر ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب جا رہاہوں۔
ٹرمپ نے کہ سعودی عرب کےساتھ اچھےتعلقات ہیں، سعودی عرب فوجی ساز و سامان سمیت دوسری چیزوں کی خریداری کے لیے امریکی کمپنیوں کوبہت زیادہ رقم ادا کرنے جا رہاہے۔
مزیدپڑھیں:سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو نے دھوم مچا دی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شہباز شریف سے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، سیاسی تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا، شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، سیاسی تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا۔ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کیا۔