بیروت: حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی آخری رسومات میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جو تقریباً پانچ ماہ قبل اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حسن نصراللہ جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی آپریشن روم پر اسرائیل کے 80 سے زائد بموں کے حملے میں شہید ہوئے، ان کی شہادت  پر ایران  نے یوم سوگ منایا تھا۔

حزب اللہ نے حسن نصراللہ کے جنازے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی تھی تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ کی جنگ کے باوجود تنظیم اپنی طاقت برقرار رکھتی ہے۔

جنازے کے دوران چار اسرائیلی جنگی طیارے بیروت کی فضاء میں پرواز کر رہے تھے، جس پر ہجوم نے “اسرائیل مردہ باد” کے نعرے لگائے، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ یہ پرواز ایک واضح پیغام ہے کہ جو اسرائیل کو مٹانے کی دھمکی دے گا، اس کا یہی انجام ہوگا، جس پر جنازے میں شریک افراد نے نعرہ تکبیر کی صدا لگائی اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

جنازے کے دوران اور اس سے قبل اسرائیلی افواج نے جنوبی اور مشرقی لبنان میں کئی حملے کیے۔

لبنانی حکام کے مطابق جنازے میں تقریباً45 لاکھ50 ہزار کے قریب لوگوں نے شرکت کی، حزب اللہ کے رکن علی فیاض نے کہا کہ یہ ہجوم ظاہر کرتا ہے کہ حزب اللہ آج بھی لبنان میں سب سے مقبول جماعت ہے۔

جنازے کے دوران نصراللہ کے تابوت کے ساتھ ان کے جانشین اور کزن ہاشم صفی الدین کا تابوت بھی موجود تھا جو چند دن بعد اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے، دونوں رہنماؤں کو عارضی طور پر خفیہ مقامات پر دفن کیا گیا تھا تاہم حسن نصراللہ کو بیروت جبکہ صفی الدین کو جنوبی لبنان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

جنازے کے دوران تابوتوں پر پھول برسائے گئے جبکہ کچھ سوگواروں نے برکت حاصل کرنے کے لیے اپنے کپڑے تابوتوں سے مس کرنے کی کوشش کی، شہر کی مختلف سڑکوں پر بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں، جن پر تحریر تھا ہم عہد کے پابند ہیں۔

خیال رہےکہ  حسن نصراللہ ایران کی حمایت یافتہ مزاحمتی تحریک کے بانی ارکان میں شامل تھے اور انہیں خطے میں ایک موثر شخصیت سمجھا جاتا تھا، 2006 کی جنگ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا تاہم شام کی جنگ میں بشار الاسد کی حمایت سے ان کی جماعت پر تنقید کی جانے لگی۔

واضح رہےکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت 65 ممالک کے 800 سے زائد شخصیات نے جنازے میں شرکت کی۔ یاد رہےکہ دسمبر میں شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ایران سے حزب اللہ کو ملنے والی سپلائی لائن متاثر ہوئی ہے، جس کے بعد مخالفین تنظیم پر ہتھیار ڈالنے کا دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنازے کے دوران حسن نصراللہ حزب اللہ اللہ کے شرکت کی

پڑھیں:

ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گےجب تک حماس کوختم نہ کردیں۔

ٹیلی ویژن پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک تمام مغویوں کو واپس نہ لے آئیں، جنگ کو ختم نہیں کریں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے مطالبات کے سامنے جھک گئے تو ہم غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے، غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی شکست ہو گی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ حماس تو جنگ کے خاتمے اور اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کر رہی ہے، حماس اسرائیل کے مکمل انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا بھی مطالبہ کرتی ہے، تعمیر نو کی وجہ سے اتنی بڑی امدادی آئے گی کہ وہ دوبارہ مسلح ہو پائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسی شرائط پر جنگ کا خاتمہ پیغام دے گا کہ اغواء کاری کے ذریعے اسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے، یہ یقینی بنانا بھی ہے کہ غزہ پٹی اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہیں بنے گی، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنے کا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہوں، اپنے اس عزم سے دستبردار نہیں ہوں گا نہ ہی پیچھے ہٹوں گا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • امدادی کارکنوں کی شہادت، غزہ کے شہری دفاع نے اسرائیلی فوج کی تحقیقات مسترد کردیں
  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں پروفیشنل ناکامیوں کا اعتراف
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • امریکہ اور اسرائیل آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں، انصار اللہ
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک
  •  56 اسلامی ممالک نے حمیت کا جنازہ نکال دیا، اسرائیل کا ہدف پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام ہے، حافظ نعیم الرحمن