اسرائیلی جنگی جہازوں کی بیروت پر پروازیں، مردہ اسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کی گونچ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی پروازیں جاری رہیں۔ بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ اس لمحے کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی جنگی نصر اللہ
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور 145 زخمی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 44 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور 145 زخمی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,827 فلسطینی شہید اور 4,828 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 51,201 ہو چکی ہے جب کہ 116,869 زخمی ہو چکے ہیں۔