فاروق ستار کی پریس کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کراچی کے لیے سوائے تباہی اور لسانی سیاست کے کیا کام کیا؟ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی آج کی کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، یہ لوگ کراچی میں امن نہیں چاہتے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت او تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کی تعصب، نفرت اور بدبودار سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے ہیں، اب یہ چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کے حقوق کے نام پر کراچی کو یرغمال بناتے رہے، وہ لوگ دوبارہ کراچی کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیئے۔
سعدیہ جاوید نے سوال کیا کہ ڈاکٹر فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کراچی کے لیے سوائے تباہی اور لسانی سیاست کے کیا کام کیا؟ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کی خدمت پر مبنی ہے، ایم کیو ایم کی سیاست لاشوں، خوف اور دھمکیوں پر کھڑی ہے، کراچی کے عوام نے بوری بند لاشوں، بھتہ خوری اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں، شہر کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ ڈمپر کی ٹکر سے لوگوں کی اموات محض حادثات ہیں، ایم کیو ایم کے لوگ تو لوگوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کرتے رہے ہیں، کراچی کے لوگوں کو بوری بند لاشوں کا تحفہ دینے والے کس منہ سے فسادت کی بات کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مردہ سیاست کو زندہ کرنے کے لیے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے، ایم کیو ایم رہنما آپسی اختلافات کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں، لیکن ہم واضح کر دیں کہ کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سعدیہ جاوید نے کہ ایم کیو ایم فاروق ستار کی سندھ حکومت کراچی میں نے کہا کہ کراچی کے کی سیاست کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
شرکائے کانفرنس سے خطاب میں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر خطابات نہیں عملی اقدام کا وقت ہے، ہم شرمسار ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں، حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کب تک ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس سے جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان، صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، ناظم اعلی اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید، صوبائی رہنما مرکزی مسلم لیگ سندھ حافظ محمد انور، صدر مسلم یوتھ لیگ سندھ بلال حیدر، رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی، صدر حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری، نائب صدر کراچی انجینئر نعمان علی، مہدی اسحاق، شہباز عبدالجبار، صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل و دیگر نے خطاب کیا۔ شاہراہ قائدین پر کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔