2025-04-23@16:01:10 GMT
تلاش کی گنتی: 325
«امریکہ تعلقات»:
(نئی خبر)
تہران (نیوزڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کو ترجیح دیں گے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ تہران سے واشنگٹن کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن سفارت کاری کی ناکامی کی صورت میں انھوں نے ایران پر بمباری کی دھمکی بھی دی تھی۔ جمعرات کو امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنا پسند کریں گے۔ ایرانی وزیر...
امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے محصولات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، چینی حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکہ نے مختلف بہانوں سے چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر غلط انداز میں محصولات عائد کیے ہیں، جو نہ صرف تمام ممالک کے جائز حقوق و مفادات اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ قوائد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام اور عالمی معاشی نظام کے استحکام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں.چینی حکومت اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ امریکہ کا یہ عمل بنیادی معاشی قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا...
بیجنگ : امریکی حکومت نے تمام تجارتی شراکت داروں پر ” ریسیپروکل ٹیرف ” عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ایک دن بعد، چین نے متعدد جوابی اقدامات کیے ہیں، جن میں امریکہ سے درآمد ہونے والے تمام سامان پر 34فیصد اضافی محصولات عائد کرنا،ڈبلیو ٹی او کے تنازعہ حل کے میکانزم کے تحت امریکی اقدامات کے خلاف مقدمہ دائر کرنا، اور متعدد امریکی اداروں کو برآمدات کی کنٹرول فہرست میں شامل کرنا شامل ہیں۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر امریکی حکومت محصولات کی پالیسی تبدیل نہیں کرتی تو امریکی معاشی نمو نمایاں طور پر سست ہو جائے گی۔ امریکہ کا دعویٰ کہ وہ بین الاقوامی تجارت میں نقصان اٹھا رہا ہے، معاشی اصولوں یا حقائق کے...
امریکہ کی جانب سے یورپین مصنوعات پر لگائی جانے والی نئی ڈیوٹیز سے یورپ کو باہمی تجارت میں 81 ارب یورو کا نقصان ہوگا، جبکہ خطرہ ہے کہ ان محصولات کے مسلسل قائم رہنے کے ساتھ اس کی امریکہ بھیجی جانے والی اشیاء میں نمایاں کمی بھی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق یورپین یونین نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل مصنوعات پر نئے ٹیرف کا جواب دینے کے بعد دوسرے مرحلے کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے لیکن اس کیلئے باہمی تجارت میں گھبرانے کے لیے بہت کچھ پیدا ہوچکا ہے۔ اس بات کو ان اعداد و شمار کی مالیت اور نمبروں سے بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال یورپ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔اس معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکہ میں مہنگی ہو جائیں گی۔ٹرمپ نے...
اسلام ٹائمز: امریکی صدر نے مصر کے صدر سے پہلی درخواست یہ کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے صحرائے سینا میں فوجی موجودگی اور تنصیبات ختم کر دینا کا مطالبہ مان لے اور وہاں سے مصر کی فوج باہر نکال لے۔ ٹرمپ کے بقول صحرائے سینا میں مصری فوج کی موجودگی کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اسرائیلی فوجی سربراہان کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں مصر کی جانب سے اپنی بندرگاہوں اور ایئرپورٹس میں توسیع کے بارے میں بہت زیادہ رپورٹس شائع ہو رہی ہیں۔ ایک اعلی سطحی اسرائیلی فوجی عہدیدار نے صیہونی چینل 14کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بیکار نہیں بیٹھے گا اور ان اقدامات کا...
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے اثرات اور ممکنہ جوابی اقدامات کے لیے برطانوی حکومت کی کاروباری طبقے سے مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد برطانیہ نے اِن امریکی مصنوعات کی فہرست تیار کی ہے جن پر جوابی ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ تاہم برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ 417 صفحات پر مشتمل فہرست پر کسی چیز کے ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اس پر ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ کاروبار اور تجارت کے محکمے کے مطابق اس فہرست میں امریکہ سے درآمد کی جانے والی 27 فیصد اشیا شامل ہیں جن کے برطانیہ کی معیشت پر محدود اثرات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیا پر نئے ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اعلان کیا کہ تمام ممالک پر کم سے کم 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کی بحالی میں مدد مل سکے۔ یہ نئی شرح تقریباً 100 ممالک کو متاثر کرے گی، جن میں سے 60 ممالک کو زیادہ درآمدی ٹیکس کا سامنا کرنا ہو گا۔ اپنے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ درآمد کی جانے والی غیرملکی کاروں پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ...
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سمیت متعدد ممالک سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر اضافی ٹیکسز عائد کرنا عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے بارہا زور دیا ہے کہ تجارتی اور ٹیرف جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہے اور تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے لہذا چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے...

امریکی یکطرفہ ٹیرف کے خلاف اپنے تجارتی حقوق کے تحفظ کے لیےسخت جوابی اقدامات اٹھائیں گے،چینی وزارت تجارت
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ ٹیرف کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سختی سے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔جمعرات کے روز ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت میں نقصان اٹھا رہا ہے ، اور یوں بظاہر “مساوات” کے نام پر اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف بڑھا رہا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں کے کثیرالجہتی تجارتی مذاکرات میں حاصل ہونے والے مفادات کے توازن کو نظرانداز کرتا ہے، اور اس حقیقت کو بھی نظرانداز کرتا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بین الاقوامی تجارت...
ہانس گرینڈ برگ سے اپنی ایک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کیخلاف صہیونی رژیم کے نسل کُش حملوں اور لبنان و شام پر اسرائیلی جارحیت کے دوران امریکہ کے یمن پر حملوں کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ واشنگٹن، تل ابیب کے جرائم میں برابر شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے آج اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے یمنی امور "ھانس گرینڈ برگ" نے ملاقات کی۔ ھانس گرینڈ برگ کا دورہ تہران ایسی صورت میں انجام پا رہا ہے جب امریکہ نے صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے حکم پر 15 مارچ سے یمن پر جارحیت کا دوبارہ سے آغاز کر رکھا ہے۔ اس موقع پر سید عباس...
سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد اپنے ناجائز اڈوں کو برقرار رکھنا اور غاصب صیہونی ریاست کو پُرامن، مستحکم اور خطے کی ایک معمول کی ریاست کے طور پر تسلیم کروانا ہے۔ خیانت کار اور بے ضمیر عرب حکمرانوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے صیہونیوں سے تعاون کیا ہے، اور یہ واضح ہے کہ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم انہی کی ایما پر ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع کے موقع پر تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِاہتمام ملک بھر میں یوم القدس انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں القدس ریلیاں...
اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے خلاف پیش ہونے والے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ ہم امریکہ میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہیں،یہ ایک فرد کی جانب سے اٹھا گیا اقدام ہے،یہ بل پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے،اْمید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں یکطرفہ ہیں، یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔روس اور یوکرین کے معاملے پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) تہران نے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کیا ہے کہ یا تو وہ معاہدہ کرے یا فوجی نتائج کا سامنا کرے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس پیغام کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دے دیا ہے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک واشنگٹن اپنی ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی پالیسی تبدیل نہیں کرتا، تب تک مذاکرات ناممکن ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی نے کہا، ''اسلامی جمہوریہ نے تمام دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ وہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ دوسرے فریق کا جائزہ لے، اپنی شرائط پیش...

"پاکستان مخالف قانون کا مسودہ " ایک فرد کا اقدام ہے، کانگرس پاکستان سے اچھے تعلق کیلئے اقدامات کرے گی
سٹی42: امریکہ کی کانگرس میں پیش ہونے والا "پاکستان مخالف قانون کا مسودہ " ایک فرد کا اقدام ہے، یہ بل پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ پاکستان کو تتوقع ہے کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی۔ یہ بات پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا، امریکی کانگریس میں پیش کیا گیا پاکستان مخالف بل پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ ہم امریکہ کی کانگرس میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہیں۔ یہ ایک فرد کا ذاتی اقدام ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات...

امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم
امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم اور چین – امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے انچارچ حہ لی فنگ نے درخواست پر امریکی تجارتی نمائندےجیمی سن گریر کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔ فریقین نے رواں سال 17 جنوری کو چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم امور پر کھل کر اور عمیق تبادلہ خیال کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے بہانے چینی مصنوعات...
چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں ، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین ایون گرین برگ اور ناورو کے وزیر خارجہ لیونل اینگیمیا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ناورو کے وزیر خارجہ ناورو کے چین میں سفارت خانے کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر چین آئے تھے۔جمعرات کے روز گرین برگ سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔فریقین کو رابطے بڑھانے، باہمی تفہیم کو فروغ دینے، غلط فہمیوں سے بچنے اور اختلافات پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ چین...
اسلام ٹائمز: ایران بھی 2015ء جیسا کھلاڑی نہیں ہے، جو کسی بھی قیمت پر معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہو جائے۔ تہران ماضی سے سبق سیکھ کر کسی بھی ممکنہ مذاکرات میں بالادستی حاصل کرنے اور امریکہ کی سفارتی چالوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بہرحال اسوقت جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ واشنگٹن کیطرف سے حکمت عملی کی تبدیلی سے زیادہ ایک تاکتیکی اقدام ہے۔ ماہرین کے تجزیہ کے مطابق ٹرمپ کو اس سے جن توقعات اور مفادات کی امید ہے، وہ پورے ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ ترتیب و تنظیم: علی واحدی عراقی تجزیہ کار اور سیاسی کارکن نجاح محمد علی نے ایک تجزیہ لکھا ہے، جس کا عنوان ہے "متعدد دھمکیوں کے بعد امریکہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ "جنگ " کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً معاشی ترجیحات پر بریف کیا، انہوں نےامریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ سے بھی ملاقات کی۔ امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر رکن کانگریس سڈنی کام لاگرڈو سے بھی طارق فاطمی کی ملاقات ہوئی، جبکہ معاون خصوصی کی پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینز جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات ہوئی۔ (ن )لیگ بلوچستان کے مسائل پر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکہ نے پاکستان سمیت چین، متحدہ عرب امارات سمیت آٹھ ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں امریکی پابندی کی ذد میں آنے والی ان کمپنیوں میں 19 پاکستانی، 42 چین اور چار متحدہ عرب امارات سمیت ایران، فرانس، افریقہ، سینیگال اور برطانیہ کی کمپنی بھی شامل ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکومت کا دعوی ہے کہ جن اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کر رہے ہیں یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں کہ امریکہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے امریکہ میں امریکی کانگریس کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی کے مطابق معاون خصوصی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر رکن کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے ملاقات کی ہے۔ دوران گفتگو پاک امریکہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ معاون خصوصی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً حکومت کی معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات خصوصاً...
امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسرِنو نظرثانی کی جائے گی اس فیصلے کا بنیادی مقصد امریکہ کو غیر ملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ویزا پابندیوں کے حوالے سے مختلف معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے اور حتمی فیصلے سے پہلے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے گا مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ صدر...
بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شریک امریکی سینیٹر سٹیو ڈیانس اور متعدد امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کی۔پیر کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات کی ترقی ایک نئے اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ اقتصادی اور تجارتی تعاون چین امریکہ تعلقات کی ایک اہم بنیاد ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں جو دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں اور ان کی قدر کی جانی چاہیے۔ چین امریکہ تعلقات کو جتنی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، اتنا ہی اہم ہے کہ چین اور امریکہ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) وائٹ ہاؤس یوکرین اور روس کے درمیان جنگ میں 20 اپریل تک ایک وسیع جنگ بندی پر زور دے رہا ہے۔ 20 اپریل کو اس سال مغربی اور آرتھوڈوکس دونوں عقائد کے مسیحیوں کا ایسٹر نامی مذہبی تہوار منایا جائے گا۔ تاہم بلومبرگ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق کییف اور ماسکو کے موقف میں موجود وسیع خلا کے مدنظر مجوزہ تاریخ آگے بڑھ سکتی ہے۔ سعودی عرب میں مذاکرات میں ’پیش رفت‘ کی امید ہے، ماسکو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین سال پرانی اس جنگ کے فوری خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، جس کے لیے امریکی حکام ریاض میں روسی اور یوکرینی نمائندوں کے ساتھ الگ الگ بات...
بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو تصادم کے بجائے مشترکہ ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ بیان بیجنگ میں ایک اہم اجلاس کے دوران سامنے آیا، جس میں امریکی کاروباری شخصیات اور سینیٹر اسٹیو ڈینز شریک تھے۔ ڈینز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں، اور ان کے اس دورے کو چین-امریکہ تعلقات میں بہتری کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ لی چیانگ نے کہا کہ "ہمیں تصادم کے بجائے مذاکرات، اور صفر جمع مقابلے کے بجائے مشترکہ فائدے کی راہ اختیار کرنی چاہیے"۔ اجلاس میں فیڈ ایکس، فائزر اور کوالکوم جیسی بڑی امریکی...
واشنگٹن:امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکہ کے طول و عرض میں بسنے والے اور پھر دنیا میں مقیم تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تاریخ کا ایک معجزہ ہے کہ کس طرح سات سال کے قلیل عرصے میں مسلمانانِ برصغیر نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنے لئے ایک آزاد وطن اور ایک آزاد مقام حاصل کیا ۔ جو عزت ہم نے سات سال کی ا ُس جدوجہد کے نتیجے میں کمائی تھی اس کی ہمیں آئندہ آنے والی نسلوں تک پاسداری کر نی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے طول و عرض میں بسنے والے پاکستانیوں کے...
اسلام ٹائمز: مذاکرات کے بارے میں رہبر معظم انقلاب نے جو حکمت عملی اختیار کی ہے وہ ہمہ جہت ہے۔ دوسرے الفاظ میں وہ تمام میدانوں میں مزاحمت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس حکمت عملی کے تحت امریکہ کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اس بات پر توجہ ضروری ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جو خط لکھا ہے وہ محض ایک نفسیاتی جنگ ہے جس کا مقصد خود کو امن کا مدافع ظاہر کرنا ہے۔ وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ بالفرض کل اگر ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی جنگ ہوتی ہے تو اس میں امریکہ قصور وار نہیں ہو گا۔ اس خط کا اصل مقصد امریکہ...
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ خط ایک دھمکی ہے۔ ایران اس خط کا جلد باضابطہ جواب دے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ خط موقع فراہم کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، مگر درحقیقت یہ ایران کو دھمکانے کی کوشش ہے۔ رواں ماہ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھ کر مذاکرات کی دعوت دی ہے، ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے انکار کیا تو ممکنہ فوجی کارروائی ہو سکتی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو چالاکی...
نیو یارک(نیوز ڈیسک)پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ 2025 کو ” پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے” جبکہ 19 مارچ 2025 کو ” پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے” کے طور پر منایا جائے گا۔ مذکورہ قراردادیں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جن میں پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک کی مسلسل معاونت شامل رہی۔ پہلی قرارداد کو ، جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی سینیٹ میں پیش کیا گیا ، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر...
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے مالی اور اقتصادی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر حہ لی فونگ نے بیجنگ میں امریکہ کے سابق وزیر خزانہ پالسن سے ملاقات کی، دونوں فریقوں نے چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات، عالمی معیشت وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فونگ نے کہا کہ چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، اختراعی ترقی کے ذریعے ترقی کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں، مارکیٹ کی توقعات مسلسل بہتر ہو رہی ہیں، ملکی طلب کی صلاحیت اور اندرونی گردش کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، نئی ترقی کا نمونہ تیزی سے تشکیل پارہا ہے، چینی...
چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے مالی اور اقتصادی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر حہ لی فونگ نے بیجنگ میں امریکہ کے سابق وزیر خزانہ پالسن سے ملاقات کی، دونوں فریقوں نے چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات، عالمی معیشت وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فونگ نے کہا کہ چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، اختراعی ترقی کے ذریعے ترقی کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں، مارکیٹ کی توقعات مسلسل بہتر ہو رہی ہیں، ملکی طلب کی صلاحیت...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مختلف ممالک کے شہریوں پرامریکی ویزوں کی پابندیاں عائد کرنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور امریکی میڈیا نے جو خبریں دی ہیں ان کے مطابق تین کیٹگریز بنائی جا رہی ہیں اور پاکستان کو اس فہرست میں شامل کیا جائیگا ۔ امریکی نائب صدر نے تو یہاں تک اعلان کردیا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی امریکہ سے بے دخل کیا جاسکتا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نان امیگرینٹ کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کئے اور اب اپنے منشور پر عمل پیرا ہیں ،ان کی ترجیحات میں یہ بات شامل ہے کہ امریکہ کے اندر کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر داخل نہ ہوسکے...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 15-03-2025 Iran-US Talks, Balochistan Attack, Hezbollah's Strength & Red Sea Tensions ایران-امریکہ مذاکرات: سچ کیا ہے؟ شام میں علویوں کا قتل عام، اسرائیل کے مہرے بے نقاب بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر پابندی، یمن کا بڑا اعلان ہفتہ وار پروگرام وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم...
اسلام ٹائمز: مبصرین کے مطابق ان تعلقات کے استحکام کے بارے میں خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں اور واشنگٹن اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچنے کے امکان کی روشنی میں سیئول کی جوہری ہتھیاروں کی ضرورت کو بارہا اٹھایا ہے۔ اس ساری صورتحال میں امریکی اتحادی ہونیکے باوجود کوریا اور امریکہ کے تعلقات غیر یقینی کا شکار ہیں۔ رپورٹ: خانم الھام موذنی امریکہ کے ایشائی اتحادیوں کے ساتھ مشکوک رویے پر بات کرتے ہوئے بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف امریکہ نے اپنے اتحادی جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں، وہیں امریکی محکمہ توانائی نے جنوبی کوریا...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر روس کی جانب سے کوئی ’بامعنی‘ ردِعمل نہیں آیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یوکرین میں لڑائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ’افسوس، ایک سے زیادہ دن گزرنے کے باوجود دنیا نے تاحال جنگ بندی کی تجویز پر رُوس کا کوئی معنی خیز جواب نہیں سُنا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’یہ ایک بات ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ رُوس جنگ کو مزید طُول دینے اور امن کو ہر...
ویب ڈیسک —امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالتا رہے گا۔ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایران نے جوہری پروگرام پر نئے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی اور اس کے ذخیرے پر بین الاقوامی تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے لیے امریکی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کی پیداوار تیز کر دی ہے۔ امریکی مشن نے بیان میں مزید کہا کہ انٹرنیشنل...
اسلام ٹائمز: جرج بش جونیئر کے زمانے سے امریکی حکمران ایران کو یہ کہہ کر دھمکی دیتے آئے ہیں کہ Military option is on the table، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آج نہ تو امریکہ بیس یا تیس سال پہلے والی پوزیشن میں ہے اور نہ ہی عالمی رائے عامہ اس زمانے کی رائے عامہ ہے۔ دنیا آج پوری طرح جاگ چکی ہے اور وائٹ ہاوس کے حکمرانوں کی پلید اور گھٹیا اصلیت کو پہچان چکی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور دیگر انسان سوز جرائم کے بعد اس کا اصل چہرہ دنیا والوں پر مزید عیاں ہو چکا ہے۔ شجاع اور فاتح غزہ نے واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل...
پیرس:فروری کے بعد سے ، متعدد سوشل میڈیا پر “امریکی مصنوعات کے یورپی بائیکاٹ” کی بحث بڑی حد تک بڑھی ہے۔فن لینڈ کے معروف اخبار “کنٹری فیوچر” میں شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق تقریباً 50 فیصد فن لینڈ کے باشندے اب امریکہ پر اعتماد نہیں کرتے۔ سویڈن میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، پانچ میں سے چار جواب دہندگان اپنی روزمرہ زندگی میں امریکی اشیا ء خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔یورپ اور امریکہ طویل عرصے سے قریبی اتحادی رہے ہیں۔ اس بار، یورپی عوام امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ میں اتنے پرعزم کیوں ہیں؟وسیع تناظر میں ، اس کا تعلق گرین لینڈ کے بارے میں امریکی موقف ہے۔ کرسی صدارت پر براجمان ہونے سے قبل ہی ٹرمپ نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو خبردار کیا کہ اگر ماسکو نے یوکرین جنگ میں جنگ بندی کے معاہدے سے انکار کیا تو "تباہ کن" پابندیاں لگائی جائیں گی۔ ٹرمپ نے، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے 30 دن کی جنگ بندی پر رضامندی کے بعد، کہا کہ مذاکرات کار ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے روس جارہے ہیں۔ یوکرین روس کے ساتھ تیس روزہ جنگ بندی کے لیے تیار وائٹ ہاؤس میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مذاکرات کار یوکرین کے ساتھ...
بدھ کو نافذ ہونے والے ٹیرف کا اطلاق ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کی درآمدات پر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے بدھ کو اسٹیل اور ایلومینیم کی در آمدات پر 25 فی صد نئے ٹیرف نافذ کر دیے ہیں جس کے ساتھ امریکہ کے کئی اتحادیوں کو ماضی میں ان ٹیرفس سے حاصل استثنا بھی ختم ہو گیا ہے۔ بدھ کو نافذ ہونے والے ٹیرف کا اطلاق ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کی درآمدات پر ہو گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسٹیل کی درآمدات سے "بڑھتے بوجھ " اور امریکہ کی سلامتی کے لیے اس کے ممکنہ خطرات...
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کے حاکم کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو لکھا گیا خط تہران پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کا ایک سفارتکار امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کا لکھا گیا خط تہران پہنچائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا متحدہ عرب امارات کے حاکم کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو لکھا گیا خط تہران پہنچائیں گے۔ دوسری جانب آج صبح ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکار نجی دورے پر امریکا جارہے تھے، وزارت خارجہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہے جس سے یہ معلوم ہوا کہ پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر امریکا جا رہے تھے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ لہٰذا، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سفارتکار ماضی میں امریکا تعیناتی کے دوران...
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی لکڑی اور ڈیری پروڈکٹس پر جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ کینیڈا نے لکڑی اور دودھ سے بنی مصنوعات پر ٹیرف لگا کر برسوں تک امریکہ کو "دھوکہ دیا” ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے جمعے سے ہی جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے امریکہ کی دودھ اور لکڑی سے بنی مصنوعات پر "زبردست ٹیرف” عائد کرکے امریکہ کے لیے اپنی مصنوعات کینیڈا میں فروخت کرنا نا ممکن بنا دیا ہے۔ ان کے بقول جب تک کینیڈا اس ٹیرف کو کم کرنے پر راضی نہیں ہوتا وہ بھی...
ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ عرب ملک شام میں قابض جولانی رجیم اور امریکی حمایت یافتہ ترک مخالف کرد ملیشیا قدس کے سربراہ مظلوم عبدی نے محمد الشرع الجولانی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ ترک باغی کرد گروہ پی کے...
امریکہ میں پاکستانی سفارتکار کو روکنے کا واقع سفارتی سطح پربدنامی کا باعث ہے ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان اور پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان محمد عارف خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہمارے سفارتکار کو روکنے کا واقع پاکستان کیلئے بد نامی اور سفارتی سطح پر شرمندہ کرنے والا واقعہ ہے،حکومت کو اس عمل کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ محمد عارف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملکی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا...
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سعودی عرب میں امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات میں یوکرین کا وفد روس سے گزشتہ تین سال سے جاری لڑائی روکنے کے لیے محدود پیمانے پر جنگ بندی کی تجویز دے گا یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں کے سلسلے میں سعودی عرب کی میزبانی میں آج امریکہ اور یوکرین کے حکام کے درمیان ملاقات ہو گی.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین کے دو اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ یوکرینی وفد کی جانب سے امریکی حکام کو ابتدائی طور پر جنگ بندی کی تجویز دی جائے گی جس میں بحیرہ اسود اور دور تک مار کرنے والے میزائل حملوں کو شامل کیا جائے گا...
اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے ایران-امریکہ تعلقات، نیوکلیئر ڈیل اور مشرقِ وسطیٰ کے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا اور وہ صرف باوقار اور ہوش مندانہ مذاکرات میں شریک ہوگا۔ ایران کی تاریخ اور عزم کو دیکھتے ہوئے، یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ ڈاکٹر راشد عباس نقوی کے ساتھ ایران-امریکہ تعلقات اور نیوکلیئر ڈیل پر گفتگو سوال: ڈاکٹر صاحب، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل پر بات چیت کے حوالے سے کیا کہا جا رہا ہے؟ اور کیا ایران اس پر تیار ہے؟ ڈاکٹر راشد نقوی: ڈونلڈ ٹرمپ کا اندازِ...
اسرائیلی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تل ابیب حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے حوالے سے بوہلر، صدر ٹرمپ اور امریکی خصوصی ایلچی وٹ کوف کے درمیان ہم آہنگی سے لاعلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کا غیر مسلح کروانے کی کوشش امریکہ کے خصوصی ایلچی اور حماس کے درمیان براہ راست مذاکرات کا بنیادی موضوع تھے۔ عبری اخبار نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ہتھیار اور قیدیوں کے امور امریکی ایلچی ایڈم بوہلر اور حماس کے درمیان براہ راست مذاکرات کا مرکزی محور تھا۔ عربی میڈیا آؤٹ لیٹس میں شائع ہونے والی رپورٹس کا حوالہ دیتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) واشنگٹن میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو کے بعد، ایسے دوسرے اہم رہنما تھے جنہوں نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا میں اس ملاقات کو دونوں رہنماؤں کے درمیان بہترین کیمسٹری اور دونوں ملکوں کے درمیان قربت کو اجاگر کرنے کے لیے خوب اچھالا گیا اور کہا گیا کہ ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ کے دوران بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں "قوت رفتار" کا امکان ہے۔ تاہم خارجہ امور کے متعدد ماہرین نے ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران نئی دہلی کے لیے مشکلات کی پیش گوئی کی ہے...
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے نتیجے میں امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا، چاہے معاملہ جوہری پروگرام کا ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو مذاکرات کی دعوت دینے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی دباؤ میں آ کر بات چیت نہیں کریں گے۔ اتوار کے روز اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران جوہری پروگرام سے متعلق امریکی خدشات پر بات چیت کے لیے تیار ہو سکتا ہے۔ تاہم، عباس عراقچی نے واضح کر دیا کہ دباؤ کے نتیجے...
ریاض: امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ملاقات کریں گے، جہاں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے اور امریکی امداد کی بحالی پر بات چیت متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ معطل کر دی تھی، جس کے بعد زیلنسکی امریکہ کی شرائط ماننے پر مجبور ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق، ٹرمپ نے یوکرین سے اس کے معدنی وسائل کا معاہدہ طلب کیا تھا، تاکہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم کا ازالہ کیا جا سکے جو سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں یوکرین کو دی گئی تھی۔ امریکی امداد معطل ہونے کے بعد یورپی ممالک نے متبادل راستے تلاش کرنے کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی یونین کے خلاف بیانات کے باوجود یہ بلاک اب بھی واشنگٹن کو ایک ''اتحادی‘‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یورپی یونین کے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یورپی یونین امریکہکے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے گا، جیسا کہ اس نے چین کے حوالے سے کیا ہے، تو فان ڈیئر لائن نے کہا کہ ان کا جواب ''واضح طور پر نہیں ہو گا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''امریکہ سے...
امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر محصولات کا نفاذ بے بنیاد ہے چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے “چین کے فینٹینیل جیسے مادوں پر قابو پانے” کے وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سوالات کے جوابات دیے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول” میں جامع اور تفصیلی انداز میں چین کے موقف، اقدامات اور فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول کے نتائج کو تمام شعبہ ہائے زندگی اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر پوری طرح...
فرانسوی میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شام سے بیرونی قوتوں کے قبضے کا خاتمہ ہو اور وہاں کی عوام ترقی کی منازل طے کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے فرانسوی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام پر حملوں کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دو دلائل کی بنیاد پر کسی عسکری کارروائی کے نتیجے میں ختم نہیں ہو سکتا۔ اولاََ اس شعبے میں ہم نے جو ٹیکنالوجی حاصل کی ہے اسے بمباری سے تباہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ سب کچھ تو ذہنوں میں ہے۔ ثانیاََ ہمارے ایٹمی پلانٹس ملک بھر میں پھیلے...
تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ ایرانی سپریم لیڈرکا کہنا ہےکہ تجربات سے ثابت ہوچکا ہےکہ امریکا کےساتھ مذاکرات کسی مسئلےکا حل نہیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےفرانسیسی میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کا خط موصول نہیں ہوا،ایٹمی پروگرام پر دیگر عالمی طاقتوں سے بات کریں گے امریکا سے نہیں۔جب تک امریکا دباؤ کی پالیسی پرکاربند رہےگاہماری مزاحمت جاری رہےگی۔ امریکی صدر نےگزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات کے لیےایرانی قیادت کوخط لکھ دیا ہے،ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کیلئے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان کاعلاقہ ژوب زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلام آباد کے زرداری ہاؤس میں برطانیہ، فرانس اور امریکہ کے سفیروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اورتعاون کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے تجارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ دوران ملاقات علاقائی استحکام اور سفارتی روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری بھی موجود تھے۔ایک الگ ملاقات میںبلاول بھٹو...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، لیکن وہ مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے انہیں ہمارے سفارت کار سنبھالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور یوکرین کے وفود منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور یوکرین کے وفود آمدہ منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔ یوکرین روس جنگ پر بات چیت کے لیے واشنگٹن نے روس کے ساتھ ابتدائی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، لیکن وہ مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے انہیں ہمارے سفارت کار سنبھالیں گے۔ زیلنسکی کا...
بیجنگ :”آج دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ، چین اور امریکہ کو ایک طویل عرصے تک اسی سیارے پر رہنا ہے ، لہذا انہیں پرامن طور پر ایک ساتھ رہنا چاہئے۔” سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نےقومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی پریس کانفرنس میں چین امریکہ تعلقات کا تعین ان الفاظ میں کیا ۔چین امریکہ امریکہ تعلقات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چائنا میڈیا گروپ سی جی ٹی این کی جانب سے دونوں ممالک میں 18 سے 45 سال کی عمر کے 4003 نوجوان جواب دہندگان پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق،...
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ باہمی احترام چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط ہے۔ امریکہ کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں سے اس نے کیا حاصل کیا ہے، کیا افراط زر میں بہتری آئی ہے یا بدتر ہوئی ہے، اور کیا امریکی عوام کی زندگیاں بہتر یا بدتر ہوئی ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات باہمی اور مساوی ہیں۔ اگر ہم تعاون کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔اگر امریکہ دباؤ ڈالنے پر بضد رہے تو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنکسی نے کہا کہ وہ آئندہ پیر کو ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کی ٹیم یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا، "میں نے ولی عہد سے ملاقات کے لیے اگلے پیر کو سعودی عرب کے دورے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے بعد میری ٹیم اپنے امریکی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے سعودی عرب میں قیام کرے گی۔" انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر "تیز اور قابل اعتماد امن" کے حصول کے لیے یوکرین کے عزم پر زور دیتے...
واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکہ نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادکرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی گروس نے میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔پاکستان ہمارا دہشتگردی کی جنگ میں پارٹنر ہے ۔ پاکستانی حکومت نے تعاون کرکے امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کیا۔ امریکی ترجمان ٹیمی گروس کا کہنا تھا کہ شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں اور باہمی تعلقات بھی اہم ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی گروس نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا اتحادی ہے اور یہ دونوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) امریکی حکومت کی جانب سے ہوا کے معیار سے متعلق ڈیٹا کے اشتراک کی سہولت بند کرنے کے اعلان نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں سائنسدانوں اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس امریکی اقدام کو عالمی سطح پر ہوا کے معیار کی نگرانی اور صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم اور ضروری سمجھا جاتا رہا ہے۔ اس سہولت کے تحت مختلف ممالک میں امریکی سفارت خانوں اور کونسل خانوں میں نصب جدید آلات کی مدد سے ہوا کے معیار کا ڈیٹا اکٹھا کر کے مختلف ممالک کے ساتھ شیئر کیا جاتا تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی...
واشنگٹن :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے 38 ممالک کے15257 شرکاء کیساتھ کیے گئے سرویز کے مطابق، “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی امریکہ اور یورپ کے تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب کررہی ہے ، جس کے نتیجے میں روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ پر اعتماد کی شرح تیزی سے گر رہی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق، 62.9فیصد عالمی شرکاء نے “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی کو مسترد کیا۔ یورپی شرکاء میں یہ تناسب 67.7 فیصد تک پہنچ گیا۔ یورپی جواب دہندگان میں سے 53.8 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ کی تجارتی رکاوٹیں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ 63.9فیصد شرکاء نے امریکہ پر بین الاقوامی معاملات میں “دوہرے معیارات” اپنانے کا...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر بم دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرفہرست دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ امریکی انصاف کی تیز تلوار کا سامنا کرنے کے لیے یہاں آرہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری میں پاکستان کے کردار پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل...
حماس کے رہنما نے العربی الجدید کو دیے گئے خصوصی بیانات میں کہا کہ یہ براہ راست بات چیت جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر کی موجودگی میں ہوئی تھی. اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک سرکردہ ذریعے نے قطری دارالحکومت دوحہ میں امریکی انتظامیہ کے ایک نمائندے کے ساتھ حال ہی میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ حماس کے رہنما نے العربی الجدید کو دیے گئے خصوصی بیانات میں کہا کہ یہ براہ راست بات چیت جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر کی موجودگی میں ہوئی تھی، ٹرمپ کے دو ہفتے قبل حماس کی جانب سے امریکی شہریت رکھنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کے خیر سگالی کے اظہار...
بیجنگ: امریکہ نے فینٹانل اور دیگر مسائل کے بہانے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتایاکہ ایک دن کے اندر چین نےمتعدد جوابی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں امریکہ کے خلاف تازہ ترین ٹیرف اقدامات کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ چلانےسے لے کر امریکہ میں پیدا ہونے والی کچھ درآمدی اشیاء پر محصولات عائد کرنے، متعلقہ امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست اور ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنا وغیرہ ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد اپنے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کا اظہار...

نئے محصولات سے امریکہ کو سالانہ 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی ہو گی، ماہرین، چین کے امریکی درآمدات پر 21 ارب ڈالر کے جوابی محصولات
ویب ڈیسک — واشنگٹن میں قائم ٹیکس فاؤنڈیشن کا اندازہ ہے کہ نئے محصولات سے امریکہ کو سالانہ تقریباً 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی حاصل ہو گی۔ بلوم برگ اکنامکس کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی درآمدات کا تقریباً نصف جو ایک اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے، تین ملکوں کینیڈا، چین اور میکسکو سے آتا ہے۔ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ان ممالک سے امریکہ میں مجموعی درآمد لگ بھگ 15 فی صد تک کم ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے فوری ردعمل میں چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی تقریباً 21 ارب ڈالر مالیت کی زرعی اور غذائی...
ویب ڈیسک — یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے واشنگٹن کی جانب صلح کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر جلد از جلد مذاکرات اور امن کے معاہدے کے حصول کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔ زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے صدر ٹرمپ سے جنگ کے خاتمے پر اختلافات پر تلخ کلامی کو "افسوس ناک” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ یوکرین کی نایاب معدنیات پر معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ اس معاہدے کے تحت امریکہ کو یوکرین کی معدنیات تک رسائی سے یہ حقوق حاصل ہوں گے کہ وہ...
امریکہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ مزید بڑھ گئی، امریکہ کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر عائد کردہ نئے ٹیرف نافذ ہو گئے، جس کے جواب میں بیجنگ اور اوٹاوا نے فوری جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا۔ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد ہونے والی اشیا پر امریکی محصولات نافذ ہو چکی ہیں کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا اس اقدام سے سپلائی چین میں شدید خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔ فروری میں ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر مجموعی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں انہیں عارضی طور پر معطل کر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب چین نے بھی جوابی طور پر امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے کے جواب میں چین امریکی زرعی درآمدات پر نئی اضافی ڈیوٹیاں عائد کرے گا۔چینی وزرات خزانہ کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والی مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔ چینی حکام کے مطابق جوار، سویا بین، گائے کا گوشت، آبی مصنوعات، پھل، سبزیاں اور ڈیری مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا جبکہ ٹیرف کا نفاذ 10 مارچ سے...
بیجنگ : چینی وزارت تجارت اور ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان کیا۔ اس سے قبل امریکی حکومت نے فینٹانل کی بنا پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی تمام چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔منگل کے روزچینی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے حالیہ اضافی ٹیرف اقدامات کے تناظر میں ڈبلیو ٹی او تنازعات تصفیہ میکانزم کے تحت امریکہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کا دفاع کرے گا۔...
بیجنگ :امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ فینٹینا ئل اور دیگر مسائل کی بنیاد پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ منگل کے روز اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے، اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے جوابی اقدامات اُٹھائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں انسداد منشیات کی سخت ترین پالیسی کو مکمل نافذ کرنےوالے ممالک میں سے ایک ہے ۔ چین اور امریکہ نے انسداد منشیات کے حوالے سے وسیع اور گہری تعاون کیا ہے اور نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔...
چین کی جانب سے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت تجارت اور ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان کیا۔ اس سے قبل امریکی حکومت نے فینٹانل کی بنا پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی تمام چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ منگل کے روزچینی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے حالیہ اضافی ٹیرف اقدامات کے تناظر میں ڈبلیو ٹی او تنازعات تصفیہ میکانزم کے تحت امریکہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اپنے جائز حقوق اور مفادات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کے ملک میں امن معاہدے کے حصول کی کوششیں ایک متحدہ محاذ کے ساتھ ہوں گی جس میں یورپ اور امریکہ شامل ہیں۔ یوکرینی رہنما ویک اینڈ پر غیر معمولی سیاسی سرگرمیوں میں پر مصروف رہے۔ سب سے پہلے تو وہ امریکہ اور یوکرین کے تعلقات کو منقطع کرتے نظر آئے، لیکن اس کے بعد لندن میں بات چیت ہوئی جہاں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور یورپی رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ لندن سمٹ: یوکرین، برطانیہ اور فرانس مل کر سیزفائر پلان تیار کرنے پر متفق لندن میں بات چیت کے اختتام پر، زیلنسکی نے کہا کہ وہ...
بیجنگ:چینی وزارت تحفظ عامہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے باعث امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں منشیات کے خلاف سخت ترین پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ منشیات کے کنٹرول میں فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کرتا ہے۔ چین نے انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کی بنیاد پر فینٹانل کے مسئلے پر امریکی ردعمل کے لئے مدد فراہم کی ہے . امریکہ میں فینٹانل بحران کی بنیادی وجہ خود امریکہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان اور امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، اس معاملے پر پاکستان کا کوئی مؤقف نہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 پاکستانی امریکہ سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے ہیں، ان کی شناخت کے حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہیں، ہم امریکہ سے جلا وطن ہونے والے پاکستانیوں کی...
اسلام ٹائمز: یورپ کو اب تک یوکرین جنگ کا بھاری تاوان ادا کرنا پڑا ہے اور وہ اپنی معیشت، سلامتی اور حتی سیاسی عمل اور حکمرانی کو خطرے کا شکار محسوس کر رہا ہے۔ جرمنی، ہالینڈ، برطانیہ اور فرانس جنہوں نے تین سال پہلے یوکرین جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا اب ڈونلڈ ٹرمپ کے برتاو کو امریکہ اور یورپ کے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ قرار دے رہے ہیں۔ خاص طور پر یہ کہ امریکہ کی جانب سے یورپ کے خلاف نئی ٹیکس پالیسی نے درآمدات پر منحصر جرمنی اور یورپ کی معیشت کو ایک نئے دھچکے کا شکار کر دیا ہے۔ یورپ جو نیٹو کے خاتمے کا انتظار کر رہا ہے اب ایک بار پھر یورپی دفاعی...
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی کے بارے میں کہا کہ یکطرفہ ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی خلاف ورزی ہے اور کثیر جہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ غلطیوں کو دہرانے سے باز رہے اور جلد از جلد برابری کی بنیاد پر ڈائیلاگ کے ذریعے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔ اگر امریکہ اپنی ضد پر قائم رہتا ہے، تو چین اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا۔...
سیرل رامفوسا نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کثیر الجہتی نظام کا زوال عالمی ترقی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تنازعات کے موجودہ حالات میں، تنازعات کے انتظام اور انہیں حل کرنے کے میکانزم کے طور پر قواعد پر مبنی نظام خاص طور پر اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خزانہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں جی 20 کے مالیاتی اجلاس میں صدر سیرل رامفوسا نے خبردار کیا ہے کہ کثیر الجہتی نظام کے خاتمے سے عالمی ترقی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کی صف اول کی معیشتوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے درمیان 2 روزہ مذاکرات...
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جب تک واشنگٹن "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مذاکرات ممکن نہیں۔ امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں 30 سے زائد بحری جہازوں اور ایرانی قومی آئل کمپنی کے سربراہ پر پابندیاں شامل ہیں۔ عراقچی نے تہران میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران دباؤ، دھمکی یا پابندیوں کے تحت کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ نئے مذاکرات کا آغاز کیا ہے اور روس اور چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری...