2025-04-22@10:50:51 GMT
تلاش کی گنتی: 453

«کی جانے والی»:

    لاہور‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ میانوالی (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں سرغنہ سمیت 6 اور پنجاب میں 10 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور جنوبی وزیرستان میں 20 اور 21 اپریل کو خوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں 5 خوارج مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں دوسری کارروائی کے دوران خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف زاکران مارا گیا۔ خوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔ ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کیلئےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے، زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان...
    معروف بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ نے ناصرف باکس آفس پر دھوم مچائی ہوئی ہے بلکہ فلمی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ چھاوا 600 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی تیسری بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ وکی کوشل کے والد شام کوشل جو کہ بالی ووڈ کے معروف ایکشن ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ’چھاوا‘ فلم کو بلاک بسٹر بنایا۔ شام کوشل نے فلم کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 600 ناٹ آؤٹ، چھاوا بھارت میں 600 کروڑ کا ہندسہ عبور کر گئی۔ پشپا 2 اور استری 2 کے بعد چھاوا یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔ آل...
    لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔
     اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میانوانی اور مکڑوال میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں 10 سے زائد خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس نے میانوالی اور سی ٹی ڈی کا مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی...
    ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، طالبات گلگت ڈویژن کے آئی یو (KIU) یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ظلم کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نیو اکیڈمک بلاک سے شروع ہو کر وی سی آفس تک جاری رہی۔ اس ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور...
    پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی...
    لاہور: ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ مقامی میڈیا میں چلنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے...
    کراچی: کینیڈا ٹی 10 لیگ کے لیے 1300 سے زائد کرکٹرز کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔ کیوی اسٹار مارٹن گپٹل نے بھی ایونٹ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 34 ملکوں کے 1135 مینز اور 235 ویمنز پلیئرز نے کینیڈین ایونٹ کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ پاکستان سے نسیم شاہ اور اعظم خان سمیت رجسٹریشن نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ فن ایلین، سکندر رضا، الیکس ہیلز، شمار جوزف، جیسن روئے، کیشیو مہاراج بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔ ٹم سیفرٹ، ٹم ساؤدی، جمی نیشام، لونگی نگیڈی، رائیلی روسو، کرس لین، جیسن ہولڈر، آندرے فلیچر، کائل مائرز، تبریز شمسی، بھانوکا راجاپکسے، ڈیوڈ مالان، اور دیگر بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔ ویمنز پلیئرز میں فاطمہ...
    پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری یبان کے مطابق مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔   ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار  مکمل  طور پر محفوظ ہیں۔ ترجمان...
    ڈی ڈی ماجد مگسی ،اے ڈی عاصم صدیقی غیر قانونی تعمیرات سے اضافی وصولیوں میں مگن انہدام سے محفوظ رکھنے کے اضافی پیسے طلب کئے جانے لگے، افسران سسٹم کے نام پر سرگرم گلبہار رضویہ سوسائٹی پلاٹ C4پر خلاف ضابطہ تعمیرات کے لیے فیضان راوت کو چھوٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں وسطی پر قابض افسران نے ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا سے اعلیٰ حکام کے نام پر ہفتہ وار کروڑوں روپے کی رشوت وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے باعث علاقے کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے ۔رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا اجازت نامہ دینے کی مد میں سسٹم کے نام پر رہائشی پلاٹوں پر ہونے والی...
    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کردہ کیس کے فیصلے میں لکھا گیا کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر...
    لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا مستحق قرار دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ محض خلع لینے کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے قرار دیا کہ حق مہر کی رقم کو خاتون کے لیے ایک سیکیورٹی تصور کیا جاتا ہے، اگر خاوند کا رویہ خاتون کو خلع لینے پر مجبور کرے تو وہ حق مہر لینے کی مکمل حقدار ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، جس میں خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ بیٹی کو جہیز...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) سموگ تدارک کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل رکشوں کو روکنا ضروری ہے ورنہ پورے شہر میں پھیل جائیں گے، موٹر سائیکل رکشے بنانے والی کمپنیوں کو بند کر دینا چاہیے، موٹر سائیکل رکشہ کمپنیوں کو تین ماہ میں ریگولیٹ ہونے کا وقت دیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں عدالت نے استفسار کیا کہ مال روڈ پر بیٹھے مظاہرین کا کیا مسئلہ ہے؟ عدالت نے وکیل پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ مظاہرین کا معاملہ دیکھیں اور کسی اور جگہ بٹھائیں، عدالت نے کہا کہ مظاہرین کے باعث ٹریفک مسائل بڑھ گئے۔ عدالت نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے بھی ٹریفک...
    نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی، علی امین گنڈاپور بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں مگر گنڈاپور کو بچانے کے لیے حکومت کود پڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر...
    رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی، عدالت کے حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں جرگہ داروں سمیت 8 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بٹگرام میں 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو والدین کے گھر میں گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی، عدالت کے حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں جرگہ داروں سمیت 8 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بٹل شارکہ کے رہائشی محمد صادق...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد  سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے، کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔پولیس سرجن نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔ لاہور: سر گنگا رام اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتیلاہور کے سر گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج 5 سال کی بچی کو سوئپر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔ حکام...
    واشنگٹن: امریکا نے ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ اس کی غیر قانونی تیل کی برآمدات روکی جا سکیں۔ پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں چین میں کام کرنے والی چھوٹی اور آزاد آئل ریفائنریز شامل ہیں جو کہ 1 ارب ڈالر سے زائد ایرانی خام تیل کی خریداری میں ملوث پائی گئی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا اور وہ ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان زیادہ تر تجارت چینی کرنسی میں ہوتی ہے، جس سے...
    امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کچھ شپنگ کمپنیوں، آئل ٹینکرز پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی پابندیوں میں چین میں کام کرنے والی آزاد چھوٹی آئل ریفائنریز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق چین میں کام کرنے والی آئل ریفائنریز 1 ارب ڈالر سے زائد کے ایرانی خام تیل کی خریداری میں شامل ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق چین ایران پر امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان تجارت زیادہ تر ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں ہوتی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق چین اور ایران دو طرفہ...
    افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کے لیے آئی سی سی کے سپورٹ پلان کو آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے فنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی سی سی سالانہ ادائیگیوں میں افغانستان کرکٹ بورڈ سے کوئی پیسے نہیں لے گا۔ آئی سی سی کے ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کرک انفو کو بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کی کوچنگ اور منٹورشپ سمیت معاملات میں مدد کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ  آئی سی سی کی جانب دیا جانے والا حصہ مکمل طور...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق خالی نشست پر ضمنی انتخاب 6 مئی کو کروایا جائے گا جس کے لیے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 اپریل کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ اُن کی جانچ پڑتال 22 اپریل کو ہوگی۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ  جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور  ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے گزشتہ  روز  ہونے  والی  وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی  سے وکلا کی ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ وکلا کے آتے ہی بشریٰ بی بی نے ایک ایک کرکے سب  سے  پوچھا کس کس کا نام لسٹ میں شامل تھا؟ بیرسٹر گوہر  اور  بیرسٹر سلمان صفدر  نے بتایا ان کا نام فہرست میں تھا۔   بشریٰ بی بی  نے فیصل چوہدری اور  علی عمران سے پوچھا، آپ کو کس نے اندر  بھیجا؟ ہمارے خاندان والوں کو  ملاقات کرنے نہیں دی جاتی آپ کو کیسے اجازت مل...
    کرینہ کپور کا میگھنا گلزار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور پہلی بار ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پَرِتھوی راج کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔ ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی فلم ’دائرہ‘ ایک سنجیدہ، گہری اور معاشرتی حقائق سے جڑی کہانی ہے جو جرائم، سزا اور انصاف جیسے پیچیدہ موضوعات کو بےباک انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ کرینہ کپور نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ دائرہ میرے لیے ایک خاص فلم ہے۔ میگھنا گلزار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا، جن کی فلمیں ‘تلوار’ اور ‘راضی’ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پرتھوی راج جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترسیلات زر میں اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اور بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، سعودی عرب سرفہرست سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ کی مہربانی سے شہباز شریف حکومت نئی تاریخ رقم کررہی ہے، مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 4.1 ارب ڈالر اپنے پیاروں کو بھیجے۔ اللہ مہربان ھے شہباز شریف کی حکومت نئی تاریخ رقم کر رہی ھے۔ ترسیلات زر نے مارچ کے مہینے میں کوئک مارچ quick march کیا بیرون ملک پاکستانیوں نے ا4.1 ارب ڈالر اپنے پیاروں کو گھر بھیجے۔...
    ویب ڈیسک : امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے  پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔  امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔اخبار کے مطابق امریکی رائفل اربوں ڈالر کے اس امریکی فوجی ساز...
    مظفر گڑھ، ماموں اور کزن کی جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر ماموں اور کزن کی جانب سے جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زیادتی اور حاملہ ہونے پر خودکشی کی۔12اپریل کو درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے اپنے والد اور بڑی بہن کو بتایا تھا کہ اس کے ماموں اور کزن نے 2 ماہ قبل اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے نتیجے میں وہ حاملہ...
    پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے  کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-2024 کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی تجویز سامنے آئی ہے۔ تاہم، پیٹرولیم...
    پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر ماموں اور کزن کی جانب سے جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی نے  خودکشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زیادتی اور حاملہ ہونے پر خودکشی کی۔ 12اپریل کو درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے اپنے والد اور بڑی بہن کو بتایا تھا کہ اس کے ماموں اور کزن نے 2 ماہ قبل اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی  جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ لڑکی کی لاش شام 4 بجے کے قریب ملی۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو بیٹی...
    سپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی ،عدالتی عملے نے سپیشل جج سینٹرل کی جانب سے سماعت منسوخی سے متعلق فیصلے سے وکیل بانی پی ٹی آئی عمران خان خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کردیا ہے،اسلام آباد کے سپیشل سینٹرل جج کے سماعت منسوخی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں وکیل پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جب سزا سنانی ہوتو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔  پی ٹی آئی وکیل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی مقدمات کوتیزی سے چلایا جاتاہے تو کبھی سست کردیاجاتاہے۔خالد یوسف چودھری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری باری جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی...
    41 سالہ بھارتی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل گوہر خان اور 29 سالہ انفلوئینسر زید دربار دوسری بار والدین بننے جا رہے ہیں۔ اداکارہ گوہر خان نے حال ہی میں اپنے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی متوقع آمد سے متعلق انکشاف کیا ہے جس کے بعد سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس جوڑی کو تاحال مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں گزشتہ روز گوہر خان نے ایک فیشن شو کے دوران ریمپ پر واک کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) اس ریمپ واک کو دیکھ کر ان کے مداح و سوشل میڈیا صارفین گوہر خان کی صحت اور سلم اسمارٹ جسامت سے متاثر...
    چھوٹی سی عمر میں جج، ڈاکٹر اور انجینیئر بننے والی 3 لڑکیوں کی کہانی اکثر لوگ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ چھوٹی سی عمر میں آپ جسٹس کیسے بن گئیں، لاہور کی تین لڑکیاں چھوٹی سی عمر میں جج، ڈاکٹر اور انجینیئر کیسے بن گئیں؟ تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews انجینیئر تین لڑکیوں کی کہانی جج ڈاکٹر لاہور وی نیوز
    میکسیکو میں ایک 40 سالہ خاتون کے ہاں پہلی مرتبہ روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے حمل ٹھہرائے جانے کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس سے قبل نیویارک میں بیٹھے ماہرین نے ’ان وٹرو فرٹلائزیشن‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک روبوٹ کے ذریعے کامیابی سے نطفہ خاتون کے اندر پلانٹ کیا تھا جس سے اب بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے! یہ پیچیدہ عمل 23 مراحل پر مشتمل تھا جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا لایا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کو طب کے میدان میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا جارہا ہے جس سے وہ خواتین بھی بچہ پیدا کرنے کے قابل ہوجائیں گی جو تولیدی صحت سے...
      سڑکوں کی صفائی کرنے والی ایک خاتون نے راتوں رات بینکاک کی سڑکوں سے ماڈلنگ کی دنیا تک کا سفر طے کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک 28 سالہ خاکروب نپاجت سومبونسیت، جنہیں ’مین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیری ٹیل کہانیوں کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہو گئی۔ دو بچوں کی ماں ’مین‘ ایک سنگل مدر ہیں جس کو ایک روسی فوٹوگرافر سیمیون رزچیکوف نے صفائی کرتے ہوئے دیکھا اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر بغیر بتائے اس کی ایک ویڈیو اور تصویر بنا لی، جو بعد میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی جس کو...
    دبئی سے بنگلہ دیش، ڈھاکا جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا، ایئرپورٹ پر تعینات طبی عملے نے مسافر کا معائنہ کیا۔ غیرملکی ایئرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ، مسافر پریشان دوسری جانب غیرملکی ائیرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے، جسے صبح 3بج کر50 منٹ پر دوحہ روانہ ہونا تھا، غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا...
    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے والی قطر ایئر ویز کی پرواز منسوخ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز کی پرواز کو جمعہ کی شب 3 بج کر 50 منٹ پر دوحہ کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم ٹیکسی کے دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث پرواز کئی گھنٹوں تک روانہ نہ ہو سکی۔ مسافروں کو پہلے طیارے میں بٹھا کر طویل انتظار کروایا گیا، پھر لاؤنج میں واپس بھیج دیا گیا۔ طویل انتظار اور غیر یقینی صورتحال کے بعد قطر ایئرویز نے پرواز کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔ پرواز میں 325 مسافر سوار تھے جن میں سے متعدد کی دوحہ سے آگے کنیکٹنگ فلائٹس بھی...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کم از کم 155 چینی شہری یوکرین کے خلاف اس کی جنگ میں روس کی طرف سے لڑ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایئر فورس کے چیف کمانڈر کو کیوں برطرف کیا؟ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک نیوز بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی انٹیلیجنس سروسز کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ 155 چینی شہری ہیں جو یوکرین کی سرزمین پر یوکرینیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 155 شہریوں کے پاسپورٹ کا ڈیٹا ہمارے پاس ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ کن یونٹس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرتی کے بعد یہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے بیج بنانے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے وڑن کے مطابق زرعی شعبے میں گرین ایگریکلچر ریفارمز متعارف کروانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کسانوں کو معیاری اور رجسٹرڈ بیج فراہم کیے جائیں تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔(جاری ہے) اس مقصد کے لیے نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ فیلڈ انسپکٹرز کے ذریعے بیج کی کوالٹی کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ 95 فیصد کسان چھوٹے کاشتکار...
    سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں چند روز قبل اچانک بھڑکنے والی آگ اب بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔ سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کو روکا جا چکا ہے۔ آگ کے اطراف 500 میٹر کے علاقے کو کورڈن آف کردیا گیا ہے۔ تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ شہری غیرضروری طور پر آگ لگنے والی جگہ کے قریب نہ جائیں۔ سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی میں لگنےوالی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے مکمل کرلیا ہے۔ اٹامک انرجی کمیشن کی سروے رپورٹ کے بعد مزید معلوم ہو سکے گا۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ...
    رواں مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے سرکاری اداروں کو دی گئی سبسڈی اور قرض کی تفصیل ایوان میں پیش کر دیں جن کے مطابق  رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران سرکاری اداروں کو 237ارب کی سبسڈی دی گئی، وزارت خزانہ کی جانب سے پاور سیکٹر کو 218ارب، پیسکو کو 2 ارب 40 کروڑ کی سبسڈی دی گئی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں گندم پر 3ارب 81 کروڑ ہاؤسنگ فنانس پر سرکاری اداروں کو 5 ارب 79 کروڑ کی سبسڈی دی گئی، سرکاری اداروں کو مجموعی طور پر 644ارب کی گرانٹس دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے...
    بیجنگ :چین کی نیشنل ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے تازہ ترین ٹیکس ڈیٹا کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جدت کی رفتاراور جدت طرازی کے ذریعے ترقی کی نئی قوتوں کی تشکیل تیز ہوئی ہے، اور ہائی ٹیک انڈسٹری کی فروخت میں ترقی کا تیز رجحان برقرار ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابقویٹ (VAT) انوائس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ملک کی کل فروخت کا 29.1 فیصد ہے۔یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے...
    ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے زائرین کی اطلاع دینے میں تاخیر نہ کریں، ورنہ انہیں بھاری مالی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق، ان کمپنیوں اور اداروں پر مالی جرمانے عائد کیے جائیں گے جو زائرین کے غیر قانونی قیام کی اطلاع دینے میں تاخیر کریں گے۔ جرمانے کی رقم ایک لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے، اور یہ جرمانے اس بات پر منحصر ہوں گے کہ کتنے افراد اس ضابطے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ یہ انتباہ حج کے موسم کی تیاریوں کے دوران دیا گیا ہے، جب سعودی حکام مذہبی...
    لاہور: ایم آئی آئی اسکین بیماریوں کی تشخیص کا عام ٹیسٹ بن چکا مگر امریکی یونیورسٹی آف نیو میکسیکو کے ماہرین نے تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ ایم آر آئی اسکین سے قبل امیج صاف کرنے کی خاطر Gadolinium دھاتی عنصر پر مشتمل جو مواد بذریعہ ٹیکا انسانی جسم میں ڈالا جاتا، وہ صحت کے لیے خطرناک ہے۔ اس دھات کے ننھے ذرے دماغ ،گردوں، خون اور جگر میں کئی سال رہتے ہیں۔ مریض جب oxalic تیزاب رکھنے والی غذائیں کھائے تو یہ تیزاب دھاتی ذرے جوڑ کر بڑے ذرات بنا دیتا ہے۔ Gadolinium کے ذرات پھر دماغ، دل، جگر، گردوں ، جوڑوں میں پہنچ کر انھیں خراب کرانسان کو بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں۔ ماہرین نے...
    ایک بھارتی اداکارہ نے معروف فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں مہیش بابو کے مدمقابل کام کرنے کے 30 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔  دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور نین تارا سے مہنگی ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز چھین لینے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا ہیں۔ پریانکا چوپڑا ساؤتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار اور فلم ساز راجا مولی کی نئی فلم  SSMB29 میں کام کر رہی ہیں۔ اس فلم میں پریانکاچوپڑا کے مدمقابل ساؤتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں اور یہ فلم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہوگی جس پر تقریباً ایک ارب بھارتی روپے لاگت آئے گی۔ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انھوں نے ایمیزون...
    لودھراں(نیوز ڈیسک)ماں بننے کی خوشی میں رکھی گئی تقریب میں دانیہ شاہ اپنے شوہر شہزاد حکیم سے کسی بات پر سخت ناراض ہوگئی تھیں جس کی وجہ اب سامنے آگئی۔ معروف میزبان عامر لیاقت کی پُراسرار موت کے بعد ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے شہزاد حکیم نامی شخص سے شادی کی تھی۔ جس سے دانیہ شاہ کے یہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس خوشی میں جوڑے نے گزشتہ روز ایک شاندار تقریب بھی رکھی۔ تاہم یہ تقریب بہت خوشگوار ثابت نہیں ہوئی جس پر دانیہ شاہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے گاڑی کا جھوٹا اعلان کرکے گمراہ کیا۔ شوہر نے اب تک...
    14 سالہ بچے نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والی ایپ تیار کی ہے جو سیکنڈوں میں دل کی بیماری کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ نوجوان سدھارتھ ننڈیالا نے اے آئی سے چلنے والی سمارٹ فون ایپ Circadian AI تیار کی ہے جو صرف آواز کی بنیاد پر 7 سیکنڈ میں دل کی بیماری کا پتا لگا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری، نئے فیچرز کیا ہیں؟ سدھارتھ نندیالا دنیا کا سب سے کم عمر اے آئی پروفیشنل ہے، جس کے پاس Oracle اور ARM دونوں سے سرٹیفیکیشن ہیں، اس کی تیار کردہ  Circadian AI میں مبینہ طور پر جدید الگورتھم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)غیر معیاری جعلی کولڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ مارچ میں 1ہزار 836 بیورجز یونٹس، جوس پلانٹس، واٹر پلانٹس کی چیکنگ کرتے ہوئی259 کو 49لاکھ 59 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد اور38 یونٹس کی پروڈکشن بند کردی جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 17یونٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے گ?ے۔ جاری تفصیلات کے مطابق 22ہزار لٹر سے زائد جعلی کولڈ ڈرنکس، 434 لٹر ناقص پانی، 51لٹر پلپ، 80کلو کیمیکل، 429 کلو ایکسپائر اشیا تلف کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ریگولیشنز 2017کے مطابق سکولوں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائدہے،...
    ممبئی سے پرواز کرنے والی انڈیگو فلائیٹ کو مہاراشٹر کے چکلتھانہ ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی جب دوران پرواز ایک بزرگ خاتون ہلاک ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ وارانسی جا رہا تھا جب اس کی مہاراشٹر میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔  مسافر خاتون کی شناخت مرزا پور سے تعلق رکھنے والی 89 سالہ سشیلا دیوی کے طور پر ہوئی جن کی مبینہ طور پر 6 اپریل کو ممبئی سے اُڑنے والی پرواز 6E-5028 کے اڑان بھرنے کے فوراً بعد طبیعت خراب ہونے لگی تھی۔  خاتون کی حالت بگڑنے پر پرواز کے عملے نے طبی ایمرجنسی کا اعلان کیا اور قریبی ایئرپورٹ پر فوری لینڈنگ کی درخواست کی۔ متعدد اطلاعات کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے کہا ہے کہ گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمت کے حوالے سے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسان کو تو آپ نے ہندوستانی فوج کا سپاہی سمجھ لیا ہے، گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے، کسان باہر نکلنے کے لیے تیار ہیں، وہ سیاست کے لیے نہیں، اپنے پیٹ کے لیے نکلیں گے، جب لوگ...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل 2025ء ) چکن کی قیمت کم کروانے میں ناکام رہنے والی مریم نواز کی پنجاب حکومت کا انوکھا اقدام، چکن مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد پنجاب حکومت کی انتظامیہ نے چکن کی قیمت پر قابو پانے کے بجائے سرکاری لسٹ سے چکن کا ریٹ ہی غائب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سرکاری ریٹ پر مرغی کے گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام رہنے والی پنجاب حکومت کی انتظامیہ نے اس بحران کا انوکھا حل نکال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کے سرکاری ریٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے بجائے انتظامیہ نے سرکاری ریٹ لسٹ...
    قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں بدتمیزی اور تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ، ایک مسافر نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر آپے سے باہر ہوتے ہوئے فضائی میزبان پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق “سفیر” نامی مسافر کو دورانِ پرواز سگریٹ نوشی سے روکا گیا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور فضائی میزبان سے بدتمیزی کرتے ہوئے تشدد پر اُتر آیا۔ واقعے کے دوران جب فلائٹ اسٹیورڈ نے مداخلت کی اور فضائی میزبان کو بچانے کی کوشش کی، تو مسافر نے اس پر بھی حملہ کر دیا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پرواز کے کپتان نے لینڈنگ سے قبل پیرس ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول...
    بینکاک(نیوز ڈیسک)بنکاک میں ایک روسی فوٹوگرافر نے گلی کی صفائی کرنے والی لڑکی کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر ڈالی جو وائرل ہوگئی جس کے بعد لڑکی نے اب تک مختلف مشہور برانڈز کے ساتھ ماڈلنگ کے معاہدے کرلیے۔ نوپاجٹ “ مین“ سمبوونسٹ کی یہ فلمی کہانی پچھلے مہینے اس وقت شروع ہوئی جب 28 سالہ، دو بچوں کی ماں، گلی کی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اس دوران روسی فوٹوگرافر سیمیون ریزچیکوف نے انہیں دیکھا۔ “ مین“ اس وقت اپنی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اسے اس بات کا پتہ ہی نہیں تھا کہ ریزچیکوف ان کی قدرتی خوبصورتی سے محظوظ ہو کر تصویر کھینچ لی ہے۔ تصویر کھینچنے کے بعد وہ لڑکی کے...
    ریلوے کا تین صوبوں کو جوڑنے والی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا...
    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ بھی کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں بھی آزادیِ اظہار رائے کو کچلنے کے لیے سخت قوانین کے ذریعے فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو...
    فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز نے شوہر کے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ دل موہ لینے والی ریل شیئر کر دی۔ پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہیں، انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے شوہر کے بچوں کے ساتھ ایک پیاری سی انسٹاگرام ریل شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ڈاکٹر زینب پیشے کے لحاظ سے ماہرِ نفسیات ہیں، جون 2024ء میں فیروز خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ شادی کے بعد وہ نا صرف فیروز کے خاندان کا حصہ بنیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک مثبت اور دلکش شخصیت کے طور پر ابھریں۔ فیروز خان...
    ماضی کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اچانک دل کی خرابی سے ہونے والی موت (SCD) دل کی مختلف بیماریوں سے ہونے والی تمام اموات میں سے نصف کی ذمہ دار ہے۔ ایس سی ڈی اس وقت ہوتا ہے جب کسی شخص کا دل اچانک پمپ کرنا بند کر دیتا ہے۔ مزید برآں دل کی بیماری والے لوگ ڈپریشن کے بھی بڑھتے ہوئے خطرے میں ہوتے ہیں اور کچھ مطالعات مزید بتاتے ہیں کہ ڈپریشن ایس سی ڈی کے لیے ایک خطرے کا عنصر ہے۔ تحقیق نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ اینٹی ڈپریسنٹ ادویات قلبی مسائل کے زیادہ خطرے سے وابستہ ہیں جن میں ایس سی ڈی، فالج اور ایٹریل فبریلیشن شامل ہیں۔ ڈنمارک کے ایک...
    غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید 15 امدادی کارکنوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرعام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کی شہادت کی لرزہ خیز ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے یہ ویڈیو جاری کی ہے، جو شہید ہونے والے ایک امدادی کارکن کے موبائل فون سے ملی ہے۔ یہ فون اور لاش ایک ہفتے بعد اجتماعی قبر سے برآمد کیے گئے تھے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینسیں، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑیاں شناختی نشانات کے ساتھ موجود ہیں، جن کی ایمرجنسی لائٹس بھی جل رہی ہیں۔ تاہم، جیسے ہی امدادی قافلہ رفح...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن جو اکتوبر 2024 میں کراچی پہنچی تھیں اور جنہیں فروری 2025 میں ڈیپورٹ کردیا گیا تھا کی نیو یارک کی سڑکوں پر موج مستی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کراچی سے دبئی کے راستے امریکا پہنچنے والی امریکی خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اپنے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دبئی میں گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کرتی ہیں کہ میں دبئی میں پھنس گئی تھی، جس کی وجہ سے امریکا تاخیر سے پہنچی، امریکا واپس آ کر خوش ہوں۔   View this post on Instagram   A post shared by Anokhay (@anokhay.official) مزید پڑھیں: ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون...
    اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کیا جائیگا۔ وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کاروٹ ہے، خوشحال خان خٹک...
    نعتیہ قوالی میں نئی جدتیں متعارف کروانے والے غلام فرید صابری قوال کی 31 ویں برسی  آج منائی جارہی ہے۔ سن 1930 میں مشرقی پنجاب میں پیدا ہونے والے غلام فرید صابری  نے قیام پاکستان کے بعد خاندان سمیت ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی۔ موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت حسین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس پیر مبارک شاہ کے سالانہ عرس میں 11 برس کی عمر میں دی۔ غلام فرید صابری نے پہلی قوالی سن 1958 میں ریکارڈ کروائی۔ بعد میں انکے چھوٹے بھائی بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے اور صابری برادران کے نام سے اس جوڑی نے  70 اور80 کے عشرے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ صابری...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی پر کرپشن، قبضے، سسٹم چلنے سمیت دیگر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔... پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر شہر میں کرپشن، بدامنی اور لوٹ مار کو فروغ دے رہی ہے۔ کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کراچی میں ظلم، کرپشن اور قبضہ مافیا کا راج بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگوں کی نوکریوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے اور سسٹم صرف اسلام آباد میں بیٹھا نظر آ رہا ہے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے مشہور اینکر پرسن اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اپنی دوسری بیوی کو عید کے موقع پر لاکھوں روپے کی عیدی دی، جس کا ذکر انہوں نے ایک ٹی وی شو میں کیا۔ ارشاد بھٹی، جو اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد اپنے غم کو عوامی سطح پر شیئر کرتے رہے ہیں، نے سابقہ اداکارہ سما راج سے حال ہی میں شادی کی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ ارشاد بھٹی کی شادی ایک سادہ تقریب میں ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ ان کی شادی کے بعد، ارشاد بھٹی نے اپنے شوہر کی حیثیت سے اپنی نئی زندگی کے بارے میں...
    سائنسدانوں نے ایسی ٹرانسپیرنٹ ونڈو یا کھڑکی تیار کی ہے جو سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ایک نئی کھڑکی تیار کی ہے جو سورج کی روشنی کو اس وقت بجلی میں تبدیل کر دیتی ہے جب روشنی اس کے آر پار ہوتی ہے۔یہ بنیادی طور پر ٹرانسپیرنٹ سولر سویل ٹیکنالوجی پر مبنی کھڑکی ہے جو بلند و بالا عمارات اور دفاتر کو ہی ماحول دوست پاور پلانٹس میں تبدیل کر دے گی۔ سٹی سولر نامی پراجیکٹ کے تحت اس کھڑکی کی تیاری پر کام کیا گیا جس کا مقصد 2050 تک تمام نئی عمارات کو ماحول دوست توانائی سے لیس کرنا ہے۔اس سے قبل...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی پر کرپشن، قبضے، سسٹم چلنے سمیت دیگر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ ایکسپریس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر شہر میں کرپشن، بدامنی اور لوٹ مار کو فروغ دے رہی ہے۔ کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کراچی میں ظلم، کرپشن اور قبضہ مافیا کا راج بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگوں کی نوکریوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے اور سسٹم صرف اسلام آباد میں بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس جماعت بن چکی ہے۔ ماضی...
    او نیجا اینڈریو رابنسن، وہ امریکی خاتون جو چند ماہ قبل اپنے انٹرنیٹ پر ملنے والے محبوب کو تلاش کرنے کے لیے کراچی آئی تھی، نیو یارک پہنچ چکی ہے۔ نیویارک پہنچنے پر اونیجا نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیا جہاں اس نے اپنے امریکہ سے پاکستان اور پھر دبئی کے سفر پر گفتگو کی۔ او نیجا نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرفتار نہیں ہوئیں بلکہ اسے ایک ایسی صورتحال کا سامنا تھا جس نے ان کے واپسی میں تاخیر کر دی۔ View this post on Instagram A post shared by VMG Culture & Entertainment (@beingblackislit) امریکی خاتون نے کہا کہ ’میں جیل نہیں گئی، بس دبئی میں...
    عالمی وباء کوویڈ 19 کی پیش گوئی کرنے والے برازیلین علم نجوم کے ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، جلد تیسری جنگِ عظیم شروع ہونے والی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایتھوس سلومی نامی نجومی نے آنے والے عالمی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات تیسری جنگِ عظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 38 سالہ ایتھوس سلومی کو موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ بھی کہا جاتا ہے، جن کے مطابق دنیا ایک بڑے تنازع کے دہانے پر کھڑی ہے، تخریب کاری اور ہائبرڈ جنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ کوویڈ 19 ملکہ الزبتھ...
    لاہور: موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز موٹروے پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے دونوں لڑکیاں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔  پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی...
    ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے سوشل سیکیورٹی ڈیٹا بیس سے چار لاکھ افراد کے سوشل سیکیورٹی نمبرز اور ذاتی معلومات چوری کر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جرم میں ملوث شخص کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک وائس نوٹ میں کہا “میرا خیال ہے کہ کل کسی کی گرفتاری ہونے والی ہے۔” یہ بیان ایک اکاؤنٹ ڈیزائنر” کے ذریعے شیئر کیا گیا۔ مسک نے مزید کہا کہ یہ فرد سوشل سیکیورٹی نمبرز چوری کرکے انہیں فروخت کر رہا تھا تاکہ لوگ اس نظام سے ناجائز مالی فائدہ حاصل کر سکیں۔ ان کے مطابق یہ چوری غیر قانونی امیگریشن اور ووٹر...
    لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بچ گئی۔8گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نےاڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی،ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی۔پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی،،پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ لینڈ کروایا۔طیارے میں سوار 200سے زائد مسافروں کو ویٹنگ ایریا میں بھجوادیا گیا. طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری ہے۔
    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع ژوب، کچھی اور ضلع موسی خیل کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے ڈی آئی خان کی طرف آنے جانے والی مسافر بسیں اور کوچز شام 6 سے صبح پانچ بجے تک سفر نہیں کر سکیں گی۔ضلع کچھی بولان کی حدود میں تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ شام...
    کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر گڑھے میں ہونے والی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں۔ تیل اور گیس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کی وجہ یہاں نیچے گیس کا ذخیرہ ہو سکتا ہے، جس کی گہرائی کم ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں 1200 فٹ کھدائی کے دوران آگ بھڑکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او کے مطابق انہوں نے صرف 1200 فٹ تک کھدائی کی تھی، اور اس سے قبل مٹی کی ٹیسٹنگ بھی کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہاں کی گیس کی موجودگی نہیں۔ دوسری جانب چیف فائر افسر محمد ہمایوں نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد عملے کو موقع پر...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کی گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا، پولیس حکام نے تصدیق...
    نیویارک کاؤنٹی کے ایک کلرک نے ٹیکساس میں اسقاط حمل کی ادویات تجویز کرنے کے جرم میں نیویارک کے ایک ڈاکٹر کے خلاف ایک لاکھ 13 ہزار ڈالر جرمانے کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا کے گورنر نے اسقاط حمل پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق السٹر کاؤنٹی کے قائم مقام کلرک ٹیلر بروک نے نیو پالٹز کی ڈاکٹر مارگریٹ ڈیلی کارپینٹر کے خلاف کولن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے ٹیکساس کی تحریک منظور کرنے سے انکار کیا۔ کارپینٹر نے ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کے اس مقدمے کا کوئی جواب نہیں دیا تھا جس میں ان پر ٹیکساس میں غیر قانونی...
    ملک کی عزت اور وقار کو دائو پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی عزت اور وقار کو دائو پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، آج بھی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کرلیں ملک کے مفاد کے لیے ذاتی خواہشات اور انا کو ختم کرنا ہوگا،پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری سب کی ہے، پوری قوم تقاضا کررہی ہے کہ ہم متحد ہوجائیں، پاکستان کے معاشی و معاشرتی اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،...
    وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری سب کی ہے، پوری قوم تقاضا کررہی ہے کہ ہم متحد ہوجائیں۔اسلام آباد میں ’رب ذوالجلال کا احسان پاکستان‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، آج بھی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کرلیں ملک کے مفاد کے لیے ذاتی خواہشات اور اناؤں کو ختم کرنا ہوگا۔ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی...
    — فائل فوٹو اسلام آباد میں آج نمازِ جمعہ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد کےچیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر اور ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب نے مساجد کا دورہ کیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں افسران نے جمعۃ الوداع کے موقع پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلیاسلام آباد میں شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی۔ چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر نے بتایا ہے کہ نمازِ جمعہ کے لیے آنے والے شہریوں کے لیےخصوصی انتظامات کیے...
    NEW DELHI: دنیا کے امیر ترین افراد کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ہورون رواں برس کے ابتدائی تین ماہ کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد، ادارے اور ارب پتی افراد کے حامل ممالک اور شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ہورون کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر امیر ترین خواتین کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے، جس میں پہلی 5 خواتین میں ایک بھارتی بھی شامل ہے، فہرست میں پہلی 10 خواتین میں بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا اور فرانس سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل ہیں۔ بھارتی خاتون میں اس فہرست میں شامل دیگر خواتین کے مقابلے میں کم عمر ارب پتی ہیں۔ ہورون کی فہرست کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے...
    وزیراعظم کی ہدایات پر بڑا اقدام، غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے) کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ملک بھر میں معیاری بیجوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و...
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے گھر سے ملنے والی گاڑی ایف آئی اے نے کیس پراپرٹی میں شامل کر لی ہے، ارمغان کے کال سینٹر سے ڈبل کیبن مہنگی گاڑی ایف آئی اے نے تحویل میں لی تھی۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی مبینہ طور منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدی گئی، ارمغان کے گھر سے ملنے والی ایک اور مہنگی گاڑی پہلے ہی کیس پراپرٹی میں شامل ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا...
    واشنگٹن: امریکی ریاست میساچوسٹس میں واقع ٹفٹس یونیورسٹی کی ترک نژاد طالبہ رومیسہ کو امریکی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔  رپورٹس کے مطابق رومیسہ نے فلسطین کے حق میں مظاہروں میں حصہ لیا تھا، جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رومیسہ افطار کے لیے جا رہی تھیں کہ اچانک سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش اہلکاروں نے انہیں گھیر لیا اور ہتھکڑیاں لگا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ٹفٹس یونیورسٹی کے صدر کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ رومیسہ کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے، تاہم طالبہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ...
    ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف  درخواست پر کار ڈرائیور کو پیش کرکے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف  درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ تسلیم نے مختیار سے پسند کی شادی کی تھی۔ ملزمان نے نارکوٹکس پولیس کی مدد سے تسلیم، مختیار، سلطان رسول بخش سمیت 5 افراد کو اغوا کیا۔ بعد میں 2 لوگوں کو تشدد کرکے چھوڑ دیا گیا اور 2 پر مقدمات بنا دیئے گئے۔ لیکن تسلیم کا پتا نہیں کہ اے کہاں اٹھا کر لے گئے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025...
    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اکثر انٹرویوز میں شاہ رخ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتی آئی ہیں اور ان پر شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہ رخ خان کا نام استعمال کرنے کا الزام بھی لگتا رہا ہے۔ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کسی بالی ووڈ فلم میں نظر نہیں آئیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک پراجیکٹ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی، جس میں یہ ثابت ہوا کہ وہ شاہ رخ خان کی کتنی بڑی مداح ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر، ماہرہ خان نے 7سال بعد خاموشی توڑ دی ماہرہ نے...
    امریکی خاتون اونیجا روبنسن کے ساتھ وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شبانہ جیلانی نے خوبرو اداکارہ حرا مانی کے ساتھ مقامی سیلون کی ویڈیو شیئر کردی۔ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیااونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی، اس سے قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا نے خیال رکھنے پر شبانہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں اکتوبر 2024 میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے برآمد ہونے والی دو تجوریوں میں سے مبینہ طور پر ہیرے جواہرات اور نقدی غائب ہوگئے ہیں۔ان تجوریوں کتنی مالیت کے زیورات اور نقدی تھے یہ واضح نہیں ہوسکا یے ؟۔ یہ انکشاف بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات پر سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والے دوسرے اجلاس میں حکام نے کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ احلاس میں حکام نے سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ارمغان نے ملازمین کے اکاؤنٹس سے 6ماہ میں 25کروڑ روپے خرچ کیے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم ارمغان کی مہنگی گاڑیاں تحویل میں لے...
    کراچی مین کارساز روڈ پر کار سوار نے میاں بیوی کو روند ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، کار سوار زیر حراست، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا ریسکیو ذرائع کے مطابق مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا تھا۔ ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا۔ کار میں سوار ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 فرار ہوگئے ہیں۔...
    کراچی میں کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی فرار ہونے لگی مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا، اس دوران مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا اور اس  میں سوار ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، تین فرار ہوگئے۔شارع فیصل پر مشتعل افراد نے ٹکر مارنے والی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی، اس دوران ٹریفک جام ہوگیا۔ اس موقع پر مشتعل شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کار سوار کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ اس واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق دو کاریں ایئرپورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آ رہی تھیں،...
    فائل فوٹو۔ بلوچستان کے ماہی گیروں نے اورماڑہ کے ساحل پر پھنسی ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کے مطابق اوڑماڑہ میں ایک نایاب قسم کی ڈولفن کو ساحل کے قریب دیکھا گیا، انھوں نے کہا کہ اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے۔ محمد معظم خان کا مزید کہنا تھا کہ اورماڑہ کے  ساحل پر کل صبح ڈولفن پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نے ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ معظم خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آبی حدود میں پائی جانے والی 26 اقسام کے سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)عید الفطر قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کا کالا دھندہ عروج پر پہنچ گیا, بلیک مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی گڈیاں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں,بولٹن مارکیٹ پر 10 روپے والی گڈی پندرہ سو روپے تک بیچی جارہی ہے. تفصیلات کےمطابق عید الفطر قریب آتے ہی شہریوں کا نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا مشن ہے، بلیک میلر نئے نوٹ منہ مانگی قیمت پر فروخت کرنے لگے۔ شہر قائد میں نئے کرنسی نوٹوں کا بلیک مارکیٹ میں فروخت کادھندہ جاری ہے،مختلف مارکیٹوں میں نئے نوٹوں کی گڈیاں اضافی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔ بولٹن مارکیٹ پر دس روپے والی گڈی پندرہ سو روپے تک بلیک میں بیچی جارہی ہے، بیس روپے والی گڈی پر ڈھائی ہزار روپے...
    قاہرہ/یروشلم: اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی عرب دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی ہے، اور اسے غزہ جنگ، اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی "کرکل" (Caracal) نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔  نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلی کو پکڑ کر وائلڈ لائف اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔   اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر بلی کی تصاویر، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین بلی کو اسرائیلی قبضے کے خلاف "قدرتی مزاحمت" کی علامت قرار...