کراچی: 2 کار ریس کی زد میں آنے والے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی مین کارساز روڈ پر کار سوار نے میاں بیوی کو روند ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، کار سوار زیر حراست، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا
ریسکیو ذرائع کے مطابق مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا تھا۔ ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا۔ کار میں سوار ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 فرار ہوگئے ہیں۔ مشتعل افراد کی جانب سے ملزمان کی گاڑی پر توڑ پھوڑ کرنے کے باعث ٹریفک جام رہا۔ صورتحال کو کنڑول کرلیا گیا۔
کار کے ڈرائیور کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے، نفری موقع پر موجود، کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں۔ گاڑی کو توڑنے والے ایک شخص کو بھی پولیس نےحراست میں لے لیا ہے۔
عینی شاہد کے مطابق 2 کاریں ایئر پورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آرہی تھیں، کارساز کے مقام پر سفید کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، کار نے میرے سامنے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری ، میں بیوی بچوں کیساتھ گزر رہا تھا ، ہم کار سے بال بال بچے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کار ریس کارساز روڈ کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کار ریس کارساز روڈ کراچی موٹر سائیکل سوار میاں بیوی نے والے
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔
بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی تلاش کی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔