بیجنگ :چین کی نیشنل ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے تازہ ترین ٹیکس ڈیٹا کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جدت کی رفتاراور جدت طرازی کے ذریعے ترقی کی نئی قوتوں کی تشکیل تیز ہوئی ہے، اور ہائی ٹیک انڈسٹری کی فروخت میں ترقی کا تیز رجحان برقرار ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابقویٹ (VAT) انوائس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.

8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ملک کی کل فروخت کا 29.1 فیصد ہے۔یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے جو معیشت کی مسلسل ترقی کے لیے اہم مدد فراہم کرتا ہے۔ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو تیز ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔اس کے علاوہ، پہلی سہ ماہی میں، چین کی ہائی ٹیک انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا، جو تیزی سے بڑھنے کے رجحان کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ڈیجیٹل مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق کے شعبوں کی فروخت کی آمدنی میں بالترتیب 12 فیصد اور 11.6 فیصد اضافہ ہوا، جو ڈیجیٹل اور حقیقی دنیا کے انضمام کے مسلسل گہرے ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔ چین میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیشرفت اور اس کے وسیع پیمانے پر اطلاق کے ساتھ ہی، تحقیقی و تکنیکی خدمات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی فروخت کی آمدنی میں بالترتیب 19.6 فیصد اور 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انڈسٹری کی فروخت کی ا مدنی میں فیصد اضافہ ہوا کے مقابلے میں گزشتہ سال

پڑھیں:

لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار


لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔

چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،
خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • حکومت فیشن اور تخلیقی انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، جام کمال
  • آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ خوش آئند، حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ: شہباز شریف