شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اکثر انٹرویوز میں شاہ رخ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتی آئی ہیں اور ان پر شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہ رخ خان کا نام استعمال کرنے کا الزام بھی لگتا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کسی بالی ووڈ فلم میں نظر نہیں آئیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک پراجیکٹ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی، جس میں یہ ثابت ہوا کہ وہ شاہ رخ خان کی کتنی بڑی مداح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر، ماہرہ خان نے 7سال بعد خاموشی توڑ دی

ماہرہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے وینٹی وین کے دروازے پر کھڑی نظر آ رہی تھیں۔ اس تصویر میں وہ کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور ڈینم جینز میں ملبوس تھیں، اور اپنے لُک کو سن گلاسز سے مکمل کیا تھا۔ تاہم، جو چیز سب کی توجہ کا مرکز بنی وہ ان کی ٹی شرٹ پر شاہ رخ خان کی تصویر تھی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اتوار کو کام کر رہی ہوں، اسے مزید اچھا بنانے کے لیے انہیں بھی ساتھ لے آئی ہوں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

پوسٹ منظرعام پر آتے ہی مداحوں نے مختلف تبصرے کیے کسی نے ان کے اس انداز کو پسند کیا تو کئی صارفین نے ان کے شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جہاں کچھ لوگوں نے ماہرہ کے انداز پر پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں چند صارفین نے ماہرہ خان کی شاہ رخ خان سے پسندیدگی پر تنقید کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ماہرہ ابھی تک رئیس کے فوبیا سے نہیں نکلی ہیں‘ تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ ’آپ پہلے ہی پاکستان کی سب سے بڑی ستاروں میں سے ایک ہیں۔ بالی ووڈ کے اداکار کے لیے اتنی مداحی آپ کو نہیں جچتی‘۔ علی احمد نے لکھا کہ ’شاہ رخ خان سے باہر آجاؤ ماہرہ پلیز‘۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم بادامی نے ماہرہ خان سے ہاتھ ملانے سے انکار کیوں کیا؟

واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘رئیس’ میں ماہرہ نے شاہ رخ کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی، جس نے دنیا بھر میں 281.

45 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

ماہرہ خان نے ڈراما ’ہم سفر‘ میں فواد خان کے ساتھ کام کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوا۔ اس کے علاوہ ماہرہ خان کے دیگر مشہور ڈراموں میں صدقے تمہارے، بن روئے، ہم کہاں کے سچے تھے، اور شہر ذات سمیت دیگر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ رئیس شاہ رخ خان ماہرہ خان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ شاہ رخ خان ماہرہ خان شاہ رخ خان ماہرہ خان بالی ووڈ کے ساتھ کیا تھا خان کے کے لیے خان کی

پڑھیں:

عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا 

لاہور ہائی کورٹ نے خلع لینے والی خواتین سے متعلق اہم نقطہ طے کرتے ہوئے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے 08 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار نے ساہیوال ڈسٹرکٹ عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار نے خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے خلع لینے والی خاتون کوحق مہر کا حقدار قرار دیا اور کہا کہ  محض خلع لینے کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے کہا کہ حق مہر کی رقم خاتون  کے لیے  سیکیورٹی تصور کی جاسکتی ہے، اگر خاوند کا رویہ خاتون کو خلع لینے پر مجبور کرے تو وہ حق مہر لینے کی مکمل حقدار ہے۔

عدالت  نے کہا کہ  بیٹی کو جہیز دینا ہمارے معاشرے میں سرایت کر چکا ہے، والدین جتنی بھی استطاعت رکھتے ہوں وہ بیٹی کو جہیز لازمی دیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ بنیادی طور پر طلاق شوہر کا حق ہے اور طلاق کی صورت میں شوہر حق مہر، تحائف  واپس مانگنے کے حق سے محروم ہوجاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سنیتا مارشل کی ماہرہ خان سے مشابہت، ماجراہ کیا؟
  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • آغا راحت کی سرکاری ملازمین پر تنقید مناسب نہیں، انجینیئر انور
  • امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ایک بار پھر حساس فوجی معلومات کو غیر مجاز لوگوں سے شیئرکرنے کے الزمات کا سامنا
  • وریندرسہواگ کی آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کرکٹرز پر تنقید
  • عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا 
  • یمن میں امریکہ کو بری طرح شکست کا سامنا ہے، رپورٹ
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید