لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)غیر معیاری جعلی کولڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ مارچ میں 1ہزار 836 بیورجز یونٹس، جوس پلانٹس، واٹر پلانٹس کی چیکنگ کرتے ہوئی259 کو 49لاکھ 59 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد اور38 یونٹس کی پروڈکشن بند کردی جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 17یونٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے گ?ے۔

جاری تفصیلات کے مطابق 22ہزار لٹر سے زائد جعلی کولڈ ڈرنکس، 434 لٹر ناقص پانی، 51لٹر پلپ، 80کلو کیمیکل، 429 کلو ایکسپائر اشیا تلف کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ریگولیشنز 2017کے مطابق سکولوں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائدہے، سکول کینٹینز،کیفے میں، فیزی اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، پنجاب فوڈاتھارٹی سکول کینٹینوں پر فروخت ہونے والی اشیا کو سرخ،پیلی اور سبز تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، سرخ رنگ کیٹیگری میں کاربونیٹڈ ڈرنکس، چھالیہ، تمباکو کی پروڈکٹس پر مکمل پابندی عائد ہے، سکول کینٹین پر فروخت ہونے والی اشیا کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور ہونا لازم ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر کے کیفے،کینٹین کو بند کر دیا جاتا ہے، زیر تعلیم بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے سکول نیوٹریشن پروگرام جاری ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کو ہفتے میں 6دن دودھ،بریڈ اور خشک میواجات دیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عاصم جاوید نے مزید کہا کہ لنچ باکس ملازمین کی 3دن کی تنخواہ اور معروف فوڈ کمپنیوں کے رضاکارانہ اشتراک سے فراہم کیا جارہا ہے، طلبا و طالبات کو ملنے والی اشیا خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آنے والی نسل کی اچھی صحت اور نشوونما کے لیے آغاز سے بچوں کو ہیلدی کھانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کو بھی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چنا کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو گھر کی بنی اشیا خورونوش کھانے کی عادت ڈالیں، بازار کی بنی اشیا میں استعمال ہونے اجزا کا استعمال بچوں بڑوں کی گٹ ہیلتھ،معدے اور پیٹ کو متاثر کرتا ہے، ہیلدی فوڈ چوائسس،بچوں کے لیے ہیلدی لنچ باکس آپشنز کے حوالے سے جاننے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیچ سے راہنمائی حاصل کریں، ماہر غذائیت، نیوٹریشنسٹ کی ٹیم فیس بک پر بچوں بڑوں اور مختلف بیماریوں میں اچھی خوراک کے چنا کی آگاہی فراہم کر رہی ہوتی ہیں، شکایت کی صورت میں طلبا ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لیے

پڑھیں:

پنجاب؛ 6ہزار میں سے 4ہزار ترقیاتی اسکیمز ناجائز ہونے کا انکشاف

لاہور:

پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے ایکٹ کے جائزہ اجلاس نے اہم انکشافات کر دیے۔

اجلاس میں 6000 اسکیموں میں سے 4000 ناجائز ہونے کا انکشاف ہوا۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل نے بتایا کہ ایک ہی ضلع میں فاٹا، ایل ڈی اے، روڈا و دیگر ڈیولپمنٹ اتھارٹیز موجود ہیں جس وجہ سے بے ہنگم اسکیمز ہی رہی ہیں۔ ہم بہت سے اضلاع کی گرین، براؤن، انڈسٹریل و دیگر لینڈ کی مارکنگ کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئی اتھارٹی اس مارکنگ کے تحت چلے گی، تمام تر موجودہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز اپنا ڈیولپمنٹ پلان تیار کریں گی جس کی منظوری نئی اتھارٹی ماسٹر پلان کے تحت دے گی۔ نئی اتھارٹی کا کام اضلاع کے ماسٹر پلان کو مزید بہتر کرنا بھی ہوگا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر ضلع کا ماسٹر پلان تیار کر رہے ہیں۔

نئی اتھارٹی زرعی زمینوں پر مزید ہاؤسنگ اسکیمز بننے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوگی جبکہ زمین کے استعمال کو بہتر بنانے اور پائیدار منصوبہ بندی کے لیے نئی اتھارٹی بنائی جائے گی۔ اتھارٹی کا مقصد ماسٹر پلانز، ضلعی زوننگ اور زمین کے استعمال کے معیارات کو یکجا کرنا ہے۔

اتھارٹی کو زمین کے استعمال کے منصوبوں، علاقائی پلانز اور ماسٹر پلانز کی منظوری اور ترمیم کا اختیار ہوگا۔ اتھارٹی کو پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے نئے ضوابط بنانے کا اختیار ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں شہری اور علاقائی ترقی کو منظم کرنے کے لیے نئی اتھارٹی بنائے گی، جو پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی کے نام سے جانی جائے گی۔

تمام اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو نئی صوبائی اتھارٹی سے ترقیاتی اسکیم شروع کرنے سے پہلے منظوری لینا لازم ہوگی۔ پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • پنجاب؛ 6ہزار میں سے 4ہزار ترقیاتی اسکیمز ناجائز ہونے کا انکشاف
  • پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری
  • جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات، او ٹی پی چوری کرنیکا انکشاف
  • کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے لائسنس لازمی قرار دیدیا