زینب نے شوہر فیروز خان کے بچوں کیساتھ دل موہ لینے والی ریل شیئر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز نے شوہر کے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ دل موہ لینے والی ریل شیئر کر دی۔
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہیں، انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے شوہر کے بچوں کے ساتھ ایک پیاری سی انسٹاگرام ریل شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
ڈاکٹر زینب پیشے کے لحاظ سے ماہرِ نفسیات ہیں، جون 2024ء میں فیروز خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
شادی کے بعد وہ نا صرف فیروز کے خاندان کا حصہ بنیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک مثبت اور دلکش شخصیت کے طور پر ابھریں۔
فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی، اگرچہ علیزہ اور فیروز کی شادی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، مگر فیروز اپنے بچوں کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں، ان کا بڑا بیٹا سلطان خان اب اپنے والد اور سوتیلی والدہ زینب کے ساتھ رہتا ہے۔
عید کے خاص دن زینب فیروز نے ایک دلکش ٹرانزیشن ریل انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہوں نے سلطان اور فاطمہ کے ساتھ خوبصورت لمحات کو قید کیا۔
ریل میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح انہوں نے بچوں کو عید کے لیے تیار کیا، فاطمہ کو گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس دکھایا گیا جبکہ سلطان بھی روایتی انداز میں نظر آئے۔
ریل میں بچوں کی خوشی اور زینب کے ساتھ ان کا خوش گوار تعلق صاف دکھائی دے رہا ہے۔
مداحوں نے اس ریل کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں زینب کے بچوں سے محبت بھرے سلوک کی تعریف کی ہے۔
فیروز خان کی بہن دعا ملک نے بھی پوسٹ پر محبت بھرے ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا ہے اور زینب کے بچوں کے ساتھ خوبصورت بانڈ کو سراہا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیروز خان کی کے بچوں کے ساتھ زینب کے
پڑھیں:
کینالز معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا ہے، عطا تارڑ
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ اتحادی ہیں، ہمارے اتحادیوں کے جو مسائل ہیں ان کو دور کریں گے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق جو بھی منصوبہ شروع کرے گا، اتحادیوں کیساتھ مشاورت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کینالز معاملے کو افہام و تفہیم کیساتھ حل کرنا ہے۔ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ اتحادی ہیں، ہمارے اتحادیوں کے جو مسائل ہیں ان کو دور کریں گے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق جو بھی منصوبہ شروع کرے گا، اتحادیوں کیساتھ مشاورت کریں گے، پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے، تمام معاملات پر ان سے مشاورت ہوگی، ملک کی معاشی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ 1.1 ارب ڈالر کے سرپلس میں ہے، کینالز معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ٹیم ورک کے نتیجہ میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، دشمن شرائط لگا رہے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا، ہم ڈٰیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر اس مقام پر آئے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آپس میں تقسیم ہے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی اب 12 گروپس میں تقسیم ہوئی ہے، معیشت کی بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا، پاکستان ترقی کرے گا، پی ٹی آئی سے بات چیت کا سلسلہ نظر نہیں آرہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی صحافیوں اور پی ٹی آئی والوں کو آرمی چیف کے بیان سے تکلیف ہوئی، کینالز معاملے کو افہام و تفہیم کیساتھ حل کرنا ہے، اتحاد کا تقاضا ہے، اس معاملے کو مل بیٹھ کر حل کریں، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔