لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے کہا ہے کہ گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمت کے حوالے سے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسان کو تو آپ نے ہندوستانی فوج کا سپاہی سمجھ لیا ہے، گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے، کسان باہر نکلنے کے لیے تیار ہیں، وہ سیاست کے لیے نہیں، اپنے پیٹ کے لیے نکلیں گے، جب لوگ اپنے بچوں کے لیے نکلتے ہیں تو کوئی دیوار، رکاوٹ نہیں روک سکتی۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کسانوں سے چار ہزار فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے، روٹی کی قیمت دس روپے سے تجاوز نہ کرے، ٹیوب ویل کے لیے بجلی کا فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے، شوگر مافیا حکومت کا حصہ ہے اور کسان کا بدترین استحصال کر رہا ہے، مطالبات کے حق میں کسان تنظیمیں متحد ہو کر 15اپریل کو پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دھرنے دیں، کاشت کار ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت احتجاج میں شرکت کریں، 15اپریل کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، دیہاتوں سے لاہور اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آپشن بھی استعمال کریں گے، کسانوں کو اپنے حق کے لیے متحد ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

امیر جماعت نے آل پارٹیز سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے گزشتہ برس بھی کسانوں سے گندم کو خریداری کے موقع پر ایسا دھوکا دیا جس کی مثال نہیں ملتی، امدادی قیمت کا تعین کر کے پنجاب حکومت مکر گئی، اس سے قبل ایک بلین ڈالر گندم امپورٹ کا سکینڈل سامنے آیا جس کی کوئی تحقیقات نہیں کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کو روٹی کی قیمت سے متصل نہ کیا جائے، حکومت دونوں پر سبسڈی دے، یہ اقوام متحدہ کے فوڈ سیکیورٹی کے چارٹر کے عین مطابق ہے۔

انھوں نے کہا شوگر مل مالکان کسانوں سے ساڑھے تین سو روپے من گنا خرید کر 180روپے فی کلو چینی بیچ رہے ہیں، انھیں درآمد اور برآمد کی بھی اجازت مل جاتی ہے، ککس بیکس لیے اور دیے جاتے ہیں، حکمرانوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی معیشت اشتہاروں پر چل رہی ہے، زمینی حقائق قطعی مختلف ہیں، زراعت سے 60فیصد آبادی وابستہ ہے، صرف چار سے پانچ فیصد بڑے جاگیردار بقیہ چھوٹے کاشت کار ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں، ان کے بچے سکولوں سے باہر ہیں، انھیں علاج معالجہ کی سہولیات اور بنیادی حقوق تک دستیاب نہیں، تمام کسان تنظیموں کو جماعت اسلامی کا پلیٹ فارم آفر کرتے ہیں، یہ اپنے مطالبات کے لیے متحد ہو جائیں، ہمیں کریڈٹ کا کوئی مسئلہ نہیں۔

گندم کی کٹائی کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور یہ مسئلہ بھی انتہائی سنگین ہے اس لیے 15اپریل کو پورے پنجاب میں احتجاج کر کے حکومت کی توجہ کسانوں کے مطالبات کی جانب مبذول کرائی جائے گی۔ وزیراعظم سے ملاقات ہوتی ہے تو انھیں بھی کہوں گا کہ مطالبات تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر فیصلہ سڑکوں پر ہو گا اور حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گندم کی قیمت کے لیے نے کہا

پڑھیں:

سوہانا خان کی کلاسک گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رُخ کی بیٹی سوہانا خان کی 1.4 کروڑ روپے کی گھڑی نے ’کیسری چیپٹر 2‘ کی اسکریننگ پر سب کی توجہ سمیٹ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوہانا خان، جو 2023 میں زویا اختر کی فلم ’آرچیز‘ سے اداکاری کی دنیا میں شامل ہوئیں، حال ہی میں اپنی قریبی دوست اننیا پانڈے کی فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ کی اسکریننگ پر نظر آئیں۔

اس موقع پر انہوں نے نہایت مہنگی اور خوبصورت گھڑی پہن رکھی تھی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس گھڑی کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے جو ایک لگژری کلاسک کلیکشن ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب سوہانا نے یہ گھڑی پہنی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ خوشی کپور اور ابراہیم علی خان کی فلم ’نادانیاں‘ کے پریمیئر پر یہی گھڑی پہن کر آئیں تھیں۔ اس تقریب میں بھی انہوں نے سیاہ لباس کے ساتھ یہی کلاسک گھڑی پہنی تھی، جس نے ان کے فیشن سینس کو نمایاں کیا۔

یاد رہے کہ سوہانا خان نہ صرف ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ کے طور پر پہچانی جا رہی ہیں، بلکہ ان کا اسٹائل اور لگژری فیشن کا شوق بھی میڈیا اور فینز کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

متعلقہ مضامین

  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری
  • سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کم نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
  • کسان اتحاد کی آئندہ سال گندم کی کاشت نہ کرنے کی دھمکی
  • اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • گندم پر سپورٹ پرائس ختم ہونے پر کسانوں کو 900 ارب روپے نقصان ہوا. خالد حسین باٹھ
  • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • سوہانا خان کی کلاسک گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے