2025-04-22@02:08:54 GMT
تلاش کی گنتی: 510
«کرلیا گیا»:
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغواء ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا۔کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغواء کر لیا تھا، جن کی بازیابی کیلئے پولیس اور شہباز رینجرز نے کارروائی کر کے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغواء ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے کیا تھا۔
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دبئی ایئرپورٹ پر مشہور ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ رجب بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مشہور ٹک ٹاکر اور میرے دوست ’پتلو‘ کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ مختلف ذرائع ابلاغ پر شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے شک پر حراست میں لیا۔ مسٹر پتلو دبئی کے راستے قطر جارہے تھے کہ اس دوران انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔ رجب بٹ نے پتلو کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے...
پنجاب حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے ہر صورت ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 منظوری کے لیے اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائےگا۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اسمبلی نے دی تھی، بل منظوری کے بعد دستخط کے لیے گورنر کو بھجوایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار طبقہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گیا، ریلیف دینے کے لیے بڑی تجویز سامنے آگئی بذریعہ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 دی پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترامیم ہو سکیں گی، ترامیم بعد از منظوری پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کے نام سے جانی جائیں گی۔ حکومت پنجاب نے ملازمین کی...
دبئی ( نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹا کر پتلو کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے رجب بٹ نے ویڈیو میں تصدیق کی۔پتلو کو قطر جاتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ رجب سے ملنے جا رہے تھے، لیکن آن لائن جاری تنازعہ کے درمیان حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔ اگرچہ الزامات کی اصل نوعیت کا سرکاری طور پر انکشاف نہیں کیا گیا ہے، رجب بٹ نے کہا کہ پتلو پر “متحدہ عرب امارات میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔” اس نے قانونی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، لیکن پٹلو کو جیل سے نکالنے کے لیے مثبت تھا۔ رجب نے...
فائل فوٹو کراچی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر نے قابو پایا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایف ائی اے کے مال خانے کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ کراچی، گتے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیافائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ آگ کے باعث کمرے میں رکھے کمپیوٹر اور کاغذات کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
—فائل فوٹو پاکپتن کے نواحی علاقے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتارفیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
امانت گشکوری: چیف جسٹس یحیی آفریدی کےدورہ بیرون ممالک پر جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی 22 سے 26 اپریل تک وفد کیساتھ چین کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستانی عدلیہ کا وفد چین میں چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی وفدکا حصہ ہوں گے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان بھی وفد میں شامل ہیں۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بیرون ممالک کے دورہ کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے آج ( 21 اپریل) کو...
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔
سٹی 42 : ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے چاروں صوبوں میں ایدھی ائیر ایمبولینس سروس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔(جاری ہے) ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔ زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔
— فائل فوٹو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔ ایدھی فائرنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ پاراچنار کیلئے ایدھی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہےپارا چنار کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔ ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔ زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے...
لاہور: گجر پورہ سے 29 سالہ خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے تھانہ گجر پورہ میں خاوند کی مدعیت میں اس کی بیوی اور 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی امبر 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی کو ان کی والدہ امبر سمیت اغوا کیا گیا۔ امبر اپنی ماں کے گھر جانے کے لیے بچوں سمیت نکلی اور راستے سے اسے اغوا کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی. عالیہ حمزہ گزشتہ شب ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے،عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے.(جاری ہے) سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) پاکستان میں حکام کے مطابق کراچی میں جمعہ کے روزاحمدیوں کی ایک عبادت گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران ہجوم کی جانب سے ایک احمدی شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔ کراچی کے علاقے صدر کی پریڈی اسٹریٹ پر مشتعل ہجوم نے پہلے سے ظلم و ستم کے شکار اس مذہبی اقلیتی گروپ کی عبادت گاہ کو گھیر لیا تھا۔ احمدی برادری کے ترجمان امیر محمود نے بتایا کہ ایک 47 سالہ شخص، جو کہ گاڑیوں کی ورکشاپ کا مالک تھا، اس حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ کراچی کے تھانہ پریڈی کے ایس ڈی پی او محمد صفدر نے خبر...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سڑک بلاک کر رہے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو عالیہ حمزہ کی قیادت میں سڑک کو بلاک کیا گیا۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی فعل سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ...
اسلام آباد: پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سڑک بلاک کر رہے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو عالیہ حمزہ کی قیادت میں سڑک کو بلاک کیا گیا۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی فعل سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں شاہراہ عام...
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور کے باہر سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی گئی ہے، جس میں...

وزیر تجارت سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اورسفیر، ڈاکٹر جمال بیکر نے جمعہ کے روز وزارت تجارت پاکستان میں وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان سے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ادیس ابابا میں 15 تا 17 مئی 2025 کو ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت، رانا احسان افضل خان، وزارت تجارت پاکستان اور اسلام آباد میں موجود ایتھوپین سفارتخانے کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزارت تجارت، TDAP اور ایتھوپین سفارتخانے کے باہمی اشتراک سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جن کا مقصد پاکستانی تاجر برادری کو نمائش میں بھرپور شرکت...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025) یونیفارم کی تضحیک کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ٹک ٹاکر کو لاہور سے باہر گرفتار کیا ہے اور انہیں اب لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس پی فیصل کامران نے بتایا ہے کہ گرفتاری لاہور کے باہر سے عمل میں لائی گئی اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق...
اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو قیدیوں کی وین میں ڈال دیا، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا تھا، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا۔ عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی...
ویب ڈیسک : اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان،عظمی خان،نورین خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، قاسم نیازی سمیت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو قیدیوں کی وین میں ڈال دیا۔ عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا، جس کے بعد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر رمضان پیکیج کو مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے لوگوں تک پہنچایا گیا، اجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے جاری اقدامات اور مستقبل...
کراچی: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد ایک دل چھو لینے والا منظر پیش کیا، جب وہ اپنے کم سن بیٹے علیار آفریدی کو گود میں لیے میدان میں نظر آئے۔ لاہور قلندرز نے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ہائی اسکورنگ مقابلے کے دوران کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ کے اختتام پر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے علیار کی جھلک پہلی بار عوامی طور پر سامنے آئی، جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ شاہین اپنے بیٹے کو تھامے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ اشنا بھی ساتھ موجود ہیں۔ اس دوران، کراچی...
کانگو(نیوز ڈیسک)کانگو میں کشتی کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں کشتی میں سوار ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کشتی ڈوب گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے جبکہ 100 افراد کو بچا لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ دو سو لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے...
ارسا کے ترجمان کے مطابق صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں صوبوں کو پانی کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندہ کے خطوط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ارسا کے ترجمان کے مطابق صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں صوبوں کو پانی کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندہ کے خطوط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ...

چیئرمین واپڈا سے سوال پر ثناء مستی خیل کا میٹر اتار لیا گیا، پی اے سی چیئرمین کا اجلاس نہ چلانے کا اعلان
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر—فائل فوٹو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کمیٹی رکن ثناء اللّٰہ مستی خیل کے گھر سے بجلی کے میٹر اتارے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک کمیٹی اجلاس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیرِ صدارت ہوا۔دوران اجلاس ممبر پی اے سی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ گزشتہ روز چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پروجیکٹ 36 ارب روپے میں کیوں ہوا؟ میں نے ان سے تقرری کے بارے بھی سوال پوچھا تھا، سوال کرنے کی پاداش میں رات گئے میرے گھر، رشتے داروں کے گھروں سے بجلی کے میٹر اتار لیے گئے۔انہوں نے کہا...
شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی، بجلی کی طلب بڑھانے اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لئے قومی ٹاسک فورس قائم کر کے اہداف مقرر کر دیئے گئے. تفصیلات کےمطابق لوڈمینجمنٹ اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور پاور سیکٹر کی اصلاحات کے لئے قومی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی، ٹاسک فورس میں لیسکو، این پی سی سی، سی پی پی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان کو شامل کیا گیا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا قومی ٹاسک فورس نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کمپنیوں کو خصوصی ٹاسک دے دیا، ٹاسک فورس کو بجلی کی کھپت کو بڑھانے کے...
لیاری ندی سے ڈوبنے کے دوران زندہ حالت میں نکالے جانے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔ شیر شاہ لیاری ندی سے دو روز قبل ایدھی کے رضا کاروں نے ڈوبنے والے شخص کو زندہ نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے موضع ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے جس کے بعد معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک اور ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور میڈیکل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جاتلی پولیس نے محکمہ ہیلتھ کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے، اطلاع پر عمیر شفیق جس نے کھانا پکوایا تھا کے پکوان سینٹر پہنچے تو صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ مالک پکوان سینٹر سمیت وہاں کام کرنے والے...
---فائل فوٹوز کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے نے کیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان کے خلاف 2019ء سے 2025ء کے دوران متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی، ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے، ملزم ارمغان ملازمین کے نام پر کھولے گئے 7 اکاؤنٹ استعمال کر رہا تھا۔ ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی...
—فائل فوٹو پولیس نے کوٹ ادو میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے نوجوان کو تاوان کی رقم سمیت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں دریائی چناب کے ساتھ کچے کے علاقے تحصیل چوک سرور شہید سے 18 سالہ مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سندھ، امن و امان کی خراب صورت حال، اغوا برائے تاوان، لمحہ فکریہسکھر سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،... کارروائی میں پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تاوان کے لیے ادا کی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔
سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پھر طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے 5رہنماوں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے ایک مرتبہ پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر متنازع اور ہتک آمیز مہم چلانے کے بارے میں تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا، نوٹس سکیشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت پانچ رہنماوں کو 14 اپریل کو صبع...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک مرتبہ پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر متنازع اور ہتک آمیز مہم چلانے کے بارے میں تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا، نوٹس سکیشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت پانچ رہنماؤں کو 14 اپریل(پیر) کو صبع 11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکواٹرز طلب کرلیا گیا ہے، دیگر رہنماؤں میں عالیہ حمزہ، وقاص...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک مرتبہ پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر متنازع اور ہتک آمیز مہم چلانے کے بارے میں تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا، نوٹس سکیشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت پانچ رہنماؤں کو 14 اپریل(پیر) کو صبع 11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکواٹرز طلب کرلیا گیا ہے، دیگر رہنماؤں میں عالیہ حمزہ، وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب شامل ہیں۔ نوٹس...
فوٹو فائل کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا، بولان میل کو کل سبی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائے گا۔کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا ہے کہ فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہیں کرے گا، ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپلن اور مقرر کردہ قاعدے کا منحرف تصور ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) ملک بھر میں پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اسی دوران ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ایک اور صحافی کو گرفتار کیا ہے، اجمیر نگری تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے شیخ جنید ساگر قریشی کو گرفتار کیا گیا، جو سوشل میڈیا اور ایک اخبار سے منسلک ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی اور مقدمہ اے ایس آئی طارق ممتاز کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مدعی نے بیان کیا کہ واٹس ایپ پر مختلف لوگوں کے میسجز...
— فائل فوٹو اوکاڑہ میں مفت مہیا کی جانے والی درسی کتب فروخت کرنے والے دُکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار دُکاندار کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ درسی کتب کا بحران، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام کراچی سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ صوبے کے سرکاری نجی اداروں... ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری گریجویٹ کالج کے بالمقابل بُک ڈپو پر کتابیں فروخت کی جا رہی تھیں۔ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے 75 سرکاری کتب برآمد کر لی گئی ہیں۔
اسنیچر کے روز عمان میں ہونیوالے بالواسطہ مذاکرات کا ماڈل اپنی مثال آپ ہے جو اس سے قبل بھی بعض جگہوں پر استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ صبح بالواسطہ مذاکرات کے لئے ایرانی و امریکی وفود "عمان" کے دارالحکومت "مسقط" پہنچ چکے ہیں۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" کر رہے ہیں جب کہ امریکی وفد کی سربراہی ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ان مذاکرات کو تہران کی فراخدلانہ پیشکش قرار دے چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وفد، غیر مستقیم مذاکرات اور عمان کی رابطہ کاری کی ایرانی تجویز کو قبول کرنے کے بعد مسقط میں موجود ہے۔ یہ مذاکرات اگلے روز دوپہر کے وقت عمانی...
اسلام آباد کا پرتعیش ہوٹل آگ کی لپیٹ میں! مہمانوں کو بچا لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف سرینہ ہوٹل کے چھٹے فلور پر جمعہ کی سہ پہر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ہوٹل میں شدید افرا تفری پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آ گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق آگ ہوٹل کی ٹاپ فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے کے بعد سی ڈی اے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے...
ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ نیویارک: دریا میں ہیلی کاپٹر گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرازم ونگ کی ٹیم نے گرفتار...
بہاولپور ( اے بی این نیوز )یزمان منڈی میں مہندی کی تقریب میں نازیبا رقص کرنے پر معروف ڈانسر مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بہاولپور پولیس کے مطابق تقریب میں پرفارمنس کے دوران کرنسی نوٹوں کی بارش کی گئی جس سے عوامی شرافت پر تشویش پیدا ہوئی۔ مزید برآں تقریب کے دوران لاؤڈ سپیکر اور ساؤنڈ ایمپلیفائر کا استعمال مقامی قوانین کے منافی پایا گیا۔شادی میںنازیبا رقص کرنے پر معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے باضابطہ طور پر مہک ملک اور ایک مقامی شہری ذیشان جو کہ شانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کا نام لیا ہے۔ ان کے ساتھ دس دیگر افراد کو بھی نامزد کیا...
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کندگان کو بھی شامل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ٹرمپ ٹیرف کے اثرات، پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے اوپر جانے کا خدشہ وفد کو وزیراعظم کی جانب سے امریکا کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کے لیے باہمی طور پر مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکا کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف...
راولپنڈی پولیس نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے وین میں بٹھالیا۔پولیس حکام کی طرف سے حراست میں لیے گئے دیگر رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ ، نادیہ خٹک اور بانی چیئرمین کے کزن قاسم خان شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی پولیس زیر حراست علیمہ خان عمران خان عمران خان کی بہنیں وی نیوز
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس اقدام کی مذمت...
ڈی سی کوئٹہ کے مطابق چالیس میں سے 12 افغانیوں کے پاس قانونی دستاویزات تھے، جنہیں رہا کیا گیا۔ 28 افغان باشیندوں کو ملک بدر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکوت کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 40 أفغان باشیندوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت ترین اور پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران سب ڈویژن کچلاک میں ایک بس کو روکا گیا، جس میں تمام سواریاں افغان مہاجرین تھیں۔ ابتدائی جانچ کے بعد 40 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں...
ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبا کو خبردار کردیا اور کہا واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز کل سے ہورہا ہے، ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے امیدواروں کو انتباہ کیا ہے کہ امتحانات کے موقع پر واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے سے گریز کریں۔امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر ایف آئی اے سابر کرائم سے رجوع کیا جائے گا۔ پرچہ وائرل کرنے والے تمام واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور ممبران کے خلاف ایکشن ہوگا، امیدوار...
بشریٰ بی بی— فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بہتر سہولتوں کے لیے جیل حکام کو متعدد بار درخواست دی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو کہا کہ وہ جیل میں ان کے لیے بہتر کلاس کا تعین کریں مگر ان کی ایک نہ سنی گئی، ان کے شوہر بانیٔ پی ٹی آئی کو اسی جیل میں بہتر سہولتوں کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا...
راولپنڈی: راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا آپریشن تیز ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید اڑھائی سو افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تین سو سے زائد افغان باشندے پوٹھوہار ڈویژن سے تحویل میں لیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن سے اڑھائی سو اور راول ڈویژن سے تقریباً پونے دو سو افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تمام تحویل میں لیے گئے افراد کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیمپ منتقل کیے گئے افغان شہریوں...
اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اگست 2018 سے اپریل 2022 تک خاتون اول رہیں، وزیراعظم ہاؤس کی رہائشی تھیں، بشریٰ بی بی اپنی بہتر معیار زندگی کی وجہ سےقانون کے مطابق بہترسہولیات کی حقدار ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو متعدد بار درخواست دی، سپرنٹنڈنٹ جیل کو کہا کہ وہ جیل میں بہتر...
علی ساہی: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف اہم فیصلہ،رجسٹریشن معطل ہوگی، رواں ہفتے3لاکھ سےزائدٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل ہوجائیگی۔ ڈائریکٹرموٹرزشاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کوسسٹم میں معطل کرکےبلاک کردیاجائیگا،کئی سالوں سےڈیفالٹرزگاڑیوں کےمالکان کووارننگزکےباوجودادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔اگلےمرحلےمیں ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنیوالوں کی گاڑیوں کورجسٹریشن منسوخ کی جائیگی، ٹیکس کی ادائیگی تک سسٹم میں رجسٹریشن بحال نہیں کی جائےگی۔اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائےگی،رواں ہفتے8مختلف مقامات پرای ٹی اوزکی سربراہی میں ناکہ بندی کاآغازکردیاگیا ،ڈیفالٹرزاپنی گاڑیوں کاٹیکس ادا کریں ورنہ گاڑیاں بندبھی کردی جائیں گی۔ جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
لاہور میں ون ویلنگ کرنے والے 05 منچلے موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا، لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ کر کے شہریوں کو پریشان کرنے والے فور ٹی گروپ کے 05 منچلوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد عثمان، حارث، حمزہ، محمد احمد، صفدر شامل ہیں، ملزمان نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی تھی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمات درج کرکے مزید...
مناواں میں دکان مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دکاندار نے لڑکے کو عید پرزیادہ چھٹیاں لینے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب مناواں میں ہی فائرنگ سےکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
فائل فوٹو پنجاب کے علاقے گجرات میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار شادی شدہ خاتون کی شکایت پر گجرات کے تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں حسن مجتبیٰ، سفیر حسین، کلیم عباس، مشاہد رضا اور آفاق حیدر شامل ہیں۔22 سالہ خاتون نے لاہور میں جیو نیوز کے دفتر پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ ملزمان 18ہزار روپے اور موبائل فون بھی لے گئے جبکہ پولیس نے شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے اُلٹا اس کا مذاق اُڑایا۔
غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے، 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کر کے سینکڑوں افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہرصورت واپس بھجوایا جائے گا، انھوں نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو انخلا کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ مزید برآں غیر قانونی افغان مہاجرین اور ان کی...
علامتی تصویر۔ لاہور کے علاقے مناواں میں دکان کے مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد کرنے والے دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکا دکان پر کام کرتا تھا، عید پر زیادہ چھٹیوں پر تشدد کیا گیا۔پولیس کے مطابق دکان کے مالک کے تشدد سے زخمی ملازم نے اسپتال میں دم توڑا۔
اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے علاقے ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی، کشتی میں 130 کے قریب مسافر موجود تھے جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کا کہنا...
ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک)یونان سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ (رافٹ) یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی۔ کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ربڑ کی کشتی کی...
سٹی 42 : دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، جس میں موجود 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، حادثے کے باعث بوٹ میں سوار 3 افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے دوران موقع پر موجود سیاحوں نے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا ۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے اور پکنک منانے پر پابندی لگا رکھی ہے، مگر پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیئے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
سٹی 42 : ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، جسے ریسکیو کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع تورغر سے آنے والی مسافروں سے بھری کشتی بیٹ گلی کے مقام پر دلدل اور کیچڑ میں پھنس گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 130 مسافر سوار تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کے زیر نگرانی ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔ ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف شامل تھے۔کشتی میں پھنسے 130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا، مسافروں کو دوسری کشتیوں میں شفٹ کرکےپھنسی ہوئی کشتی کو دلدل سے نکالا گیا، ہری پور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے جانے والے...
سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں جدید زرعی ترقی کا نیا دور، پاک چین اشتراک سے کپاس کی پیداوار میں انقلاب متوقع ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ (ICR) اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت کپاس کی جینیاتی اصلاح، جدید تحقیق اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور چین نے مشترکہ "کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی"...
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بڑی اور کامیاب کارروائی، ممکنہ دہشتگردی ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر...
کراچی: شہر قائد میں تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 467 سال 2025 بجرم دفعہ 397 کے تحت مقتولہ کے شوہر عرفان کی مدعیت میں درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی دوپہر فقیرا گوٹھ پریشان چوک پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کی ہلاکت کے...
کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر کی بتائی گئی کہانی درست نہیں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں، دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر سے تفتیش جاری ہے۔
کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کے زخمی ہونے کے معاملے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ مزمل اپنے چچا کے ساتھ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم حسیب نے فائرنگ کی جس سے بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پولیس نے کہ ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے...
راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے...
راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پاکستانی ناول نگار علشبہ خان بڑیچ نے ‘ینگ وومن آف دی ایئر’ ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ اعزاز ‘ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈز 2025’ کے تحت دیا گیا۔ یہ ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جو دنیا بھر میں خواتین کی مثبت خدمات کو سراہنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ علشبہ کو 3 اپریل کو لندن میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر عالمی فاتح قرار دیا گیا، اُنہیں زمبابوین امریکی ڈاکٹر ٹرینٹ اور برطانیہ کی شہزادی سارہ فرگوسن نے ایوارڈ سے نوازا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ علشبہ کا کام خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے غالب بیانیوں کو از سر نو ترتیب دینے پر مرکوز رہا ہے۔ وہ پاکستان کی سب سے کم...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جنگلات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قاسم والا رحیم یار خان جنگل میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانا محکمہ جنگلات کی انتھک محنت اور بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔سینئر وزیر نے بتایا کہ آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی اور فوری اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات نے فوری کارروائی کی۔ محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے ممکنہ بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔پھکووال جنگل کے بلاک نمبر 1 میں لگی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پایا گیا، جبکہ...
لاہور: سندر کے علاقے میں شادی کے روز نوجوان لڑکی عائشہ حبیبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا جس پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم اکرام مقتولہ کا بہنوئی ہے، جس نے مقتولہ کو رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم اس واردات کے بعد موقع...
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ گہرام بگٹی کو 30 روز کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا۔ Post Views: 1
اجلاس کی صدارت جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزادجموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس نمبر 109 (موجودہ کونسل کا الوداعی اجلاس) 7 اپریل بروز پیر 12 بجے دن بمقام کانفرنس روم سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں معزز اراکین کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، محمد ادریس تبسم، مولانا محمد الطاف حسین سیفی، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، مولانا مفتی محمد عارف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا قاری محمد اعظم عارف اور سیکرٹری...
ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے حکم پر سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے نواب اکبر بگٹی کے پوتے سابق صوبائی وزیر گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی میں نوابزادہ گہرام بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے گہرام بگٹی کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے حکم پر سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گہرام بگٹی کو گرفتاری کے بعد سبی جیل منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گہرام بگٹی نے ماہ...
اسلام آباد: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ چاک ہو گیا۔ ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے محمد عارف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جو زیارات کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے شہریوں کو عراق کی زیارات پر بھجوانے کے بہانے سے ہر فرد سے 45 لاکھ روپے وصول کیے، لیکن انہیں بیرون ملک نہ بھیج کر رقم ہڑپ کر لی۔ بعد ازاں ملزم خود ایران فرار ہو گیا جسے اسلام آباد ائرپورٹ پر واپسی پر گرفتار کرلیا گیا، جہاں اس کا نام پہلے ہی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے...
قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی نے کلیدی کردار ادا کیا، 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا، بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا، پھکووال بلاک نمبر 1 کی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔سینئر وزیر پنجاب...
لاہور: قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا، بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا۔ پھکووال بلاک نمبر 1 کی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔...
کوئٹہ(نیو زڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ گہرام بگٹی کو 30 روز کیلئےجیل منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا ۔
کوئٹہ: کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو پولیس نے ڈیرہ بگٹی کے بگٹی ہاؤس سے گرفتار کرلیا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کے لئے تھری ایم پی او کے تحت احکامات جاری کیے۔ پولیس کی ٹیم نے بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے بغیر کسی مزاحمت کے نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کے مطابق نوابزادہ گہرام بگٹی کو تیس روز کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کو عدالت میں...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے کیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں سے اب 60 روپے کے بجائے 70 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے کیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں سے اب 60 روپے کے بجائے 70 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ این ایچ اے کا کہنا ہے کہ مسافر وین 140 کے بجائے 150 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوگی۔ واضح رہے کہ جنوری میں بھی ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا...
پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ احتساب کمیٹی نےکہا ہےکہ محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ...
سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی (انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً...
پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے...
ایتھنز: یونان میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 23 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق، حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے۔ کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ حادثہ ایک بار پھر یورپ میں غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر...
اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے بیوی کو دوپٹے کا پھندا دیکر قتل کرکے نعش پیٹی میں چھپانے والے ملزم (شوہر ) کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 28 مارچ 2025 کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کرکے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا، ایڈولسینس اور 14سالہ پاکستانی امریکن ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی...
وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا، جو ء2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر...
وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر...
سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان پریشانی سے دوچار، زندگی گزارنا مشکل ہوگیا اے ایف پی کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا جو سنہ 2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر درجنوں مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو جمعہ کی نماز کے بعد...
— فائل فوٹو بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے ساتوں ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے مزید 4 ملزمان کو بھی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 2 دن قبل سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان سلاخیں توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فراربہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا...
ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے علاقے جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوٹال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیج دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار...
ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا. اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری...
گوجرانوالہ کے تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق خاتون اہلکار سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کھانا کھلانے کے بہانےخاتون اہلکارکوہوٹل لے کرگیا۔پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم محرر خاتون اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر محرر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔